kitaab ghar ka logo






Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

مذموم مقاصد اور امت کا لائحہ عمل
 

 

ڈنمارک اور اس کےبعض مغربی ممالک کےاخبارات میں حضورکی شان اقدس میں توہین آمیز اور شرانگیز خاکوں کی اشاعت کی ناپاک جسارت 140کروڑ فرزندان توحید کیلئےناقابل برداشت صدمےکا باعث ہونےکےساتھ ساتھ لمحہ فکریہ بھی ہی‘ ہر مسلمانوں کو سوچنا چاہیےکہ وہ روز آخرت کس منہ سےشافع محشرکی شفاعت کا حقدار ہو گا۔ ایسا نظر آ رہا ہےکہ بنیادپرست عیسائیوں اور انتہاپسند یہودیوں نےایک سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت صرف 54 لاکھ آبادی والےملک ڈنمارک اور اس کےایک اخبار کو استعمال کیا ہی۔ ڈنمارک کی حکومت کو بہرحال امریکہ سمیت ان مغربی طاقتوں کی حمایت حاصل ہےجہاں کی حکومتیں ان بنیادپرست اور انتہاپسند عناصر کےزیراثر ہیں وگرنہ ڈنمارک جیسا چھوٹا ملک ان طاقتوں کی پشت پناہی کےبغیر اس مسئلےپر مسلمان ملکوں کےسفیروں سےملنےکی درخواست مسترد کرنےکی جسارت کر ہی نہیں سکتا تھا۔ یہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہےکہ امت مسلمہ اجتماعی بصیرت ومشاورت سےتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کےاغراض ومقاصد کا تعین کرےاور اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کےپلیٹ فارم سےایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کری۔ ہم سمجھتےہیں کہ ان شرانگیز خاکوں کےمقاصد میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
-1 اسلامی ملکوں او ریورپی یونین کےموجودہ خوشگوار تعلقات کو خراب کرنا‘ یورپی یونین کےاہم ملکوں نےعمومی طور پر عراق پر امریکی حملوں کی مخالفت کی تھی۔ اس بات کا امکان رہا ہےکہ امریکہ کی ایران کےخلاف جارحانہ کارروائیوں کی یورپی یونین مزاحمت کرےگی‘ امریکہ کی استعماری پالیسیوں سےبیشتر اہم یورپی ممالک چین ا ور روس بھی پریشان نظر آ رہےہیں چنانچہ اس بات کا امکان ہےکہ اسلامی ممالک ان ملکوں کےساتھ مل کر اگلی دو یا تین دہائیوں میں امریکہ مخالف ایک طاقتور بلاک تشکیل دےسکتےہیں‘ ان خاکوں کی اشاعت سےیورپی یونین اور عالم اسلام کےدرمیان کشیدگی پیدا ہوئی ہےجو کہ امریکہ کےمفاد میں ہی۔
-2 یہودیوں کےمذموم مقاصد کےحصول میں معاونت کرنا‘ ان قابل نفرت خاکوں کی اشاعت سےتہذیبوں کےدرمیان تصادم کےامکانات بڑھےہیں جبکہ عیسائیت اور اسلام کےدرمیان تصادم کی راہ ہموار ہونےکی سمت میں پیشرفت کےبھی خطرات بڑھےہیں۔
-3 یورپی یونین اور عالم اسلام میں کشیدگی پیدا کر کےامریکہ کےاس عزم کو تقویت پہنچانا جس کےتحت وہ اس صدی میں اپنی واحد سپرپاور کی پوزیشن کو ہر حال میں برقرار رکھنا چاہتا ہی۔
-4 او آئی سی کا ایک مرتبہ پھر امتحان لینا کہ وہ اس قسم کی شرانگیزی کےخلاف موثر اقدامات اٹھانےکی سکت رکھتی ہےیا نہیں تاکہ آئندہ اس قسم کی مزید حرکتیں کرنےیا نہ کرنےکی منصوبہ بندی کی جا سکی۔
-5 ان خاکوں کی اشاعت سےاسلامی دنیا میں ہونےوالےجذباتی اور ممکنہ طور سےکہیں کہیں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی بڑےپیمانےپر تشہیر کرنا خصوصاً مغربی ملکوں کےعوام کو ایک مرتبہ پھر یہ باور کرانا کہ مسلمان تو ہوتےہی دہشت گرد ہیں‘ واضح رہےکہ نائن الیون کےبعد سےیہ مذموم مہم جاری ہی۔
-6 مسلمان ملکوں میں مایوسی وبددلی پید اکرنا اور بہت سےاسلامی ملکوں کی حکومتوں اور ان کےعوام کےدرمیان اعتماد کےبحران کو مزید سنگین بنانا یہ بات کوئی راز نہیں کہ اس قسم کےمعاملات میں مسلمان ملکوں کےعوام‘ مذہبی جماعتوں اور کچھ سیاسی جماعتوں کا ردعمل انتہائی شدید او رجذباتی ہوتا ہےجبکہ بیشتر اسلامی ملکوں کےحکمران خود او آئی سی مختلف وجوہات کی بناءپر مصلحت پسندی اور بےعملی کا شکار رہےہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads
(Visit DownloadArea)
)

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0




Jannat Kay Pattay A Socio Romantic Urdu Novel by Women Digest Writer & Novelist Nemrah Ahmed Tum Akhri Jazeera Ho Social Romantic Novel by Amna Riaz Lards Spy Action Adventure Imran Series Novel by Mazhar Kaleem MA Tum Ho Mera Asman Urdu Romantic Novel by Shama Hafeez Socio Romantic Urdu Novel Ayada e Jaan Guzarishat by Ushna Kausar Sardar

[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ Forum ]      [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)