kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

نیل کےساحل سےلےکر تابہ خاک کا شغر تک

 

 

 

نیل کےساحل سےلےکر تابہ خاک کا شغر تک پھیلی ہوئی اسلامی دنیا اس وقت سخت غم و غصےکی صورت حال سےدوچار ہی۔ آزادی¿ صحافت اور آزادی¿ اظہار رائےکا بھونڈا نام دےکر ڈنمارک کےایک قدامت پسند اخبار جے لینڈ پوسٹن(GYLLAND POSTEN) میں شائع ہونےوالے توہین رسالت پر مبنی خاکےکی اشاعت اور پھر دیگر یورپی ممالک کےاخبارات میں ان کی دوبارہ اشاعت نےپوری مسلم اُمّہ کو حالت اضطراب میں مبتلا کر دیا ہی۔
مغربی دنیا میں آزادی¿ اظہار کو جمہوریت کا اولین خاصا تصور کیا جاتا ہی۔ اس حوالےسےیہ امر قابل افسوس ہےکہ ایسا ان ممالک میں ہوا‘ جو جمہوریت کےصرف دعوےدار ہی نہیں ‘ بلکہ وہاں جمہوری روایات بھی مستحکم ہیں۔ جمہوریت کب یہ درس دیتی ہےکہ دوسروں کےجذبات مجروح کیےجائیں؟ جمہوریت تو نام ہی رواداری‘ برداشت اور تحمل کا ہےاور ایسےامرو کی انجام دہی کا نام ہی‘ جس میں کسی طور کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ آج اکثر اسلامی ممالک کو آزادی اظہار کی پامالی کےلیےموردِ الزام ٹھہرایا جاتاہی۔ آزادی تحریر و تقریر پر قفل بندی کےطعنےدیئےجاتےہیں ‘لیکن ستم ظریفی ہےکہ اقوام متحدہ کے1948ء کےانسانی حقوق کےعالمی اعلامیےکی دفعہ 18 اس اسلامی انقلاب کی دین ہی‘ جو اقوام متحدہ کےقیام سےچودہ سو برس پہلےظہور میں آیا تھا۔اس دفعہ کےمطابق ”ہر آدمی خیال‘ ضمیر اور مذہب کی آزادی کا حق رکھتا ہی۔“ مگر ”اس اظہار خیال کی آزادی کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوگا کہ کوئی شخص دوسروں کی دل آزاری کری۔“
انسانی حقوق کےاس زمرےمیں کیا دنیا بھر کےڈیڑھ ارب کےلگ بھگ مسلمان نہیں آتے؟ ایک مسلمان عملی اعتبار سےخواہ کتنا ہی گیا گزرا کیوں نہ ہو مگر اپنی بےعملی اور مبادیات اسلام پر عمل نہ کرنےکےباوجود وہ کبھی یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ کوئی شخص ‘ گروہ یا ادارہ اس کےمحبوب رسول کی شان میں گستاخی کری۔ عشق مصطفوی کےاس جذبےنےتاریخ اسلام میں ان گنت قربانیوں کو رقم کیا ہی۔ مغرب اور اسلام دشمن طاقتیں بھی مسلمانوں کی اس وابستگی سےآگاہ ہیں۔ یہ بات فرنگی نے‘جس نےکئی مسلمان ممالک پر برسوں جبراً حکومت کی ‘ خاص طور پر محسوس کی تھی‘ برصغیر میں تو اس کا خاصا تجربہ رہا ہی۔ جب مسلمانوں کے مذہبی عقائد پر آنچ آئی‘ انہوں نےکسی پس پیش سےکام نہ لیا۔ ولیم مور کی کتاب ”لائف آف محمد“ کا سرسید کےقلم سےجواب ہو‘ یا پھر کانپور مچھلی بازار کی مسجد کی شہادت کا معاملہ‘ یا انجینئرنگ کالج لاہور کےانگریز پرنسپل کی دیدہ دلیری ‘ مسلمان ان تمام ایشوز پر یک جا نظر آئی۔ لاہور میں راج پال نےتوہین آمیز کتاب شائع کی تو ایک نوجوان علم دین غازی اس پر ٹوٹ پڑا اور آج تک غازی علم دین شہید کا نام مسلمانوں کےدلوں میں زندہ ہی۔ اس پس منظر کےباوجود پتہ نہیں ڈنمارک اور دیگر مغربی ممالک کےاخبارات نےتوہین آمیز خاکےشائع کرنےکی جسارت کیوں کی؟ کیا وہ مسلمانوں کےجذبہ ملی پر ضرب کاری لگانا چاہتےہیں۔ مغربی دنیا نےیہ ثابت کر دیا ہےکہ الفاظ و اصطلاحات اور استعارات کےبعد اب تحریری خطوط و زاویےاور خاکےبھی طاقت وروں کےگھر کی باندیاں ہیں۔ حقیقت صرف یہی ہےکہ ”ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مناجات۔“
آزادی تحریر و تقریر کے دیگر اداروں کا یہ دہرا معیار اسلام دشمنی پر مبنی نہیں تو اور کیا ہی۔ اگر مسلمانان عالم سلمان رشدی کی شیطانی آیات (SATAN VEREES) یا بنگلہ دیش کی تسلیمہ نسرین کی کتاب پر پابندی کےحوالےسےبات کرتےہیں تو وہ بنیاد پرستی کی گالی سےنوازےجاتےہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)