kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

 

 

 ہمیں معلوم ہے کہ اس کے باوجود تم کرنیو فسکی کو آج رات یہاں سے نکال لے جانے کے درپے ہو اور ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ تمہیں اس میں زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘
’’یکسر بے سروپا خرافات !‘‘میں نے تبصرہ کیا
’’حالات اس سے بھی بدتر ہو جائیں گے‘‘
’’ہو جائیں بات جاری رکھو‘‘ میں بڑی تمکنت سے کہا
وہ بڑی متانت سے میری آنکھوں میں جھانکتے ہوئے بولا۔
’’نائے! وینس میں تمہاری آمد کے کسی روز بھی ہم تمہیں آسانی سے موت کی نیند سلا سکتے تھے لیکن ہم نے محض اس وجہ سے یہ کام نہیں لیا کہ کاؤنٹر اسپائنج اور سیکورٹی کے درمیان تصادم نہ ہو جائے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے تمہاری شناخت ہوتے ہی تمہارا صفایا کر دیا جانا چاہیے تھا لیکن دوسری جانب کاؤنٹر اسپائنج کا تقاضا تھا کہ تمہیں آزاد چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ تم ہمیں کرنیو فسکی تک لے جاؤ آخر میں ہم نے کاؤنٹر اسپائنج کے تقاضوں کو پیش نظر رکھنا پسند کیا۔‘‘
’’اور اب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ .۔‘‘
’’اب کیس کو ختم کر دینے کا مرحلہ آ پہنچا ہے‘‘اس نے جواب دیا اب کچھ اور معاملات ہماری توجہ کے محتاج ہیں اب ہم اپنی تمام طاقت کو تمہاری ذات تک مرتکز نہیں رکھ سکتے اس لیے ہم اس بات پر اصرار کریں گے کہ بتاؤ کرنیوفسکی کہاں ہے تم بتاؤ نہ بتاؤ ،بالاخر ہم اسے ڈھونڈ نکالیں گے تمہاری موجود ہ ہٹ دھرمی سے ہمیں کچھ دشواریوں کا سامنا ضرور ہو گا لیکن اس کے مقابلے میں تمہیں زیادہ عذاب جھیلنا پڑے گا ہم کسی نہ کسی طرح تم سے سچ اگلوالیں گے تمہاری ہٹ دھرمی اور سرکشی کا نتیجہ فوری موت کی صورت میں برآمد ہو گا بتاؤ کیا اور ہے ۔‘‘
اس نے نوٹوں کا لفافہ میری طرف بڑھا دیا میں اندر ہی اندر لرز کر رہ گیا کیونکہ اس کے انداز سے یہی ظاہر ہوتا تھا کہ وہ مجھ سے یہ رقم قبول کر لینے ہی کی توقع رکھتا ہے اور میرے انکار کی صورت میں ،موت میرا مقدر بن جاتی اس کے باوجود میں اٹھ کھڑا ہوا اور نفی میں سر ہلا دیا
’’بہت خوب ،مسٹر نائے !‘‘فورسٹر نے سرد لہجے میں کہا ’’تم نے خوشگوار اور شائستہ طرز عمل کو نظر انداز کر دیا ہے اس لیے ہم ناخوشگوار اور ناشائستہ رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں ہم بہت جلد تم سے کرنیو فسکی کے بارے میں دوبارہ پوچھ گچھ کریں گے لیکن اس بار سنجیدگی سے پوچھ گچھ ہو گی‘‘
مذاکرات ختم ہو گئے میں ریستوران سے نکل آیا باہر سورج مغرب میں خاصا جھک گیا تھا۔ میں نے اپنے آپ کو باور کرانے کی لاکھ کوشش کی کہ میں انتہائی سنگین صورت حال سے دوچار ہو چکا ہوں لیکن دل کسی طرح مانتا ہی نہ تھا۔
کچھ دیر بے مقصد گھومنے کے بعد میں ٹیٹرومیلبران کے قریب ایک ویپوریٹو میں سوار ہو گیا اس میں لوگوں کا بے پناہ رش تھا میں بڑی مشکل سے کشتی کے درمیان پہنچا اور کھمبے کے سہارے کھڑا ہو گیا ایک ہٹا کٹا محنت کش بھی میرے پاس ہی بائیں پہلو میں آ کھڑا ہوا اس قدر بھیڑ تھی کہ حرکت کرنا دشوار تھا میرے دائیں پہلو سے سرخ چہرے والا ایک ٹورسٹ پیوست تھا اس نے گلے میں ،بڑے سائز کا ایک بیش قیمت کیمرہ حمائل کر رکھا تھا
کشتی کیمپوڈی مارس سے گزر کر وسیع و عریض گرنڈ کینال میں داخل ہو گئی یکایک مجھے اپنے بائیں پہلو میں درد کی شدید ٹیس محسوس ہوئی اس کے ساتھ کسی نے مجھ سے سرگوشی کی ’’کہاں ہے وہ ؟‘‘
یہ ٹورسٹ تھا جس کا سرخ چہرہ میرے کاندھے سے چند انچ کے فاصلے پر تھا اور اس کا بریف کیس میرے پہلو سے پیوست تھا وہ پھر سرسرایا’’مجھے فورسٹر نے یہ پوچھنے کے لیے بھیجا تھا‘‘
’’نہ جانے کیا بکوا س کر رہے ہو‘‘ میں غرایا اور اس کے ساتھ ہی کوئی نوکیلی چیز میرے پہلو میں اتر گئی کشتی نے ایک موڑ کاٹا اور لوگ جھوم گئے
 

Go to Page:

*    *    *


Secret Agent is a different action thriller novel in which CIA seeks help from a common man to keep mission secret and undercover and this common man becomes Secret Agent. One can imagine a funny situation like top mission (capturing a cunning russian secret agent) in the hands of a common man. This novel is taken from English Literature and Dr. Sabri Ali Hashmi translated very well into urdu for action / thriller / funny novels fans.

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)