|
ردیف ’’و‘‘
(۱) وارے نیارے ہونا۔
حالات اور معاملات جب کوئی ایسا رُخ اختیار کرتے ہیں ہر طرح کا میابی ہوتی ہے تواُسے وارے نیارے ہونا کہتے ہیں یعنی بہت کچھ مل گیا۔ خلافِ توقع بہت بڑی کامیابی ہوئی ہے جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
(۲) واہی تباہی پھِرنا، (آوارہ گردی کرنا)
عام طور پرلوگوں کے معاملات یونہی بے تُکے پن کے ساتھ چلتے ہیں کوئی پروگرام نہیںہوتا۔ کوئی منصوبہ نہیں ہوتا۔ یہاں وقت گذاردیا وہاں وقت گذار دیا اسی کو آواہی تباہی پھرنا کہتے ہیں یعنی بے مقصد مٹرگشت اورفضول کی باتیں کرنا اسی لئے آواہی تباہی بکنا بھی کہتے ہیں۔
(۳) ورق بِکھرجانا ، ورق گردانی کرنا۔
ورق ورق ہونا، ورق بکھرنا ، جب زندگی کا شیرازہ بِکھرتا ہے اورکوئی چیزاپنی اپنی جگہ پر نہیں رہتی تواُسے ورق ورق بِکھرجانا کہتے ہیں جیسے فردوسی نے ’’یثردُجرد‘‘ شہنشاہِ ایران کی شکست کو اپنے شاہ نامہ میں اِس طورپر لکھاہے۔ نہ سب نامۂ دولت کہ قباد ورق در ورق ہرطرف بُود باد کہ قباد کے خاندان کا نسب نامہ ہوا ہرطرف اڑاکے لے گئی اورتاریخ کا شیرازہ بِکھرگیا ۔ اسی کو ورق ورق بکھرنا بھی کہا جاتا ہے پُرزے سے پُرزے ہوجانا بھی یہی صورت ہے کہ اب کچھ بھی باقی نہیں رہا ہے۔
(۴) وعدہ وفاکرنا۔
ہمارے معاشرے میں جب کسی بات کو زور دے کر کہا جاتا ہے کہ میں یاہم ایسا کریں گے تواسے ’’وعدہ‘‘ قراردیا جاتا ہے اورجب کوئی آدمی وعدہ پورا کرتا ہے تواُسے وعدہ وفا کرنا کہتے ہیں یہ عربی کا محاورہ ہے اوروہاں اس سے مُراد وہ اچھے کردار کا آدمی ہوتا ہے جواپنا وعدہ پورا کرتا ہے اُردُومیں وعدہ وفا کرنا براہ راست عربی سے آیا ہے۔یہ اُن محاورات میں سے ہے جوعربی سے براہ راست لئے گئے ہیں اوران معنی میں محاورے کی اہمیت اوربڑھ جاتی ہے۔
(۵) وقت پانا، وقت کاٹنا، وقت نکل جانا، وقت پڑنا،(پیغمبری وقت پڑنا)
وقت و قت کی بات ہے وقت پڑے کا ہتھیارہے اپنا تووہ ہے جو وقت پرکام آئے وقت تھا جو گذر گیا ۔ آخری وقت آنا خدا بُراوقت نہ ڈالے وقت کاٹنا وقت گذارنا کے معنی میں آتا ہے وقت نکل جانا وقت کا بُرے بھلے گذرجانا
|