kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 عورتیںاپنے گر دوپیش کے الفا ظ چنتی ہیں ان کے ہا ں کسی شئے کی جزئیات کو پیش کر نے کے لئے الفا ظ کی کمی نہیں ہو تی اسی لئے مردوں کی بجائے عورتوں کی لکھی ہو ئی کتا بیں زیا دہ عا م فہم صا ف اور شیشہ ہو تی ہیں عورتیں لسا نی اعتبار سے مردوں سے زیا دہ تیز طرار ہوتی ہیں وہ سیکھنے کا شوق رکھتی ہیں سننے میں تیز ہیں اور جواب دینے پر زیا دہ قدرت رکھتی ہیں دنیا بھر میں عورتیں باتو نی مشہور ہیں مردو ں کے بر عکس انہیں الفا ظ ٹٹو لنے اور تولنے میں دیر نہیں لگتی عو رتیں نئی نئی اصطلا حیں محا ورے وضع کرلیتی ہیں جن میں اکثرخوش آواز مترنم اور پر لطف ہو تے ہیں ہر زبان کی لغت میں ایک ایسی فرہنگ مو جود ہوتی ہے جو عورتوں کی بو ل چا ل کے لئے مخصوص ہے مردوں کی گفتگو میں یہ الفا ظ شا ذ ہی نظر آتے ہیں اُردو نثر میں عورتوں کی بول چال کم وبیش طلسمِ باغ وبہا راور دیگر نثری داستا نوں میں سمٹ آئی ہے ۔ایک اورمثال واجد علی شاہ کی بیگمات پر وہ خطوط ہیں جوانہوںنے واجد علی شاہ کومٹیا برج جانے کے بعد لکھے ہیں۔ ؂
زبان سے ملک کا سکّہ ہے عورت
انوکھا ہے چلن سارے جہاں سے
زبان کا فیصلہ ہے عورتوں پر
یہ باتیں مردوئے لائیں کہاں سے
عورتوںکی زبان سے خدا بچائے ، بیگمات کی بول چال سے گوکان آشنانہیں ، آنکھوں نے اوراقِ پارینہ میں اُن کی جھلکیاں دیکھی ہیں۔ ان کے ممتاز محاورات پرنظر ڈالئے توآنکھوںکے سامنے رمز وکنائے کا ایک رنگیںچمن ہوگا اُن کی صناعی طباعی کا جوہر منہ بند کلیوں کی طرح کھلتا اورخندۂ مل کی طرح مہکتا نظرآئے گا۔
بہادر شادہ ظفرؔکے عہدپر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹراسلم پرویز نے لکھا ہے۔
’’قلعہ معلی کی تہذیب کا ایک اہم جزوہ زبان تھی جس میں شاہ علم ثانی اوراُن کے بعدظفرؔ نے بھرپور شاعری کی تھی اس زبان کی گونج اوربازارسے گذرتی ہوئی کابلی دروازے کے اس تنگ وتاریک مکان تک سنائی دیتی تھی جہاں ذوقؔ کا مسکن تھا اورپھریہ گونج سننے والوں کواپنی طرف کھینچتی تھی اس گونج میں ذوقؔ بھی کھنچے چلے گئے اورپھردلّی کا محاورہ اور روزمرہ جس طرح ذوقؔ کی شاعری میں رچ بس گیا اس کی دوسری اورنسبتًا زیادہ خوبصورت مثال داغؔ کے یہاں ملتی ہے۔
زبان کی خوبی اس کی سلالت، عام فہمی ، نرمی، موزونی، چھوٹے چھوٹے الفاظ اوربڑے بڑے مطالب پرموقوف ہے۔ محاورات وہ ننھے مرقع ہیں جوکسی سماج کے تجربات، تصورات اورتاثرات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عام لوگوں کی زبان کوپایہ اعتبار سے گرانا زبان کے زوال اورعدم مقبولیت کا سبب بنتا ہے۔ بیگمات نے اپنے محاوراتی اسلوب میں مجاز ومبالغہ تشبیہ اورتمثیل ، مصوری ومحاکات اوررمزیت واشاریت کے سارے جوہر محفوظ کرلئے تھے اسی لئے جب ہم ان کی صدائے بازگشت سنتے ہیں توبیقرار ہوجاتے ہیں اظہارِ خیال اورادائے مطلب میں پیچیدگی سے بچنے کے لئے بول چال کی زبان روزمرہ اورمحاورے کا استعمال ناگزیر ہوجاتاہے زبان کا ذوق رکھنے والوں نے ادبی شبہ پاروں میں محاورات پر ضرور نظر کی ہوگی۔ یہاں چند محاورات مثال دینے کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔
چلوؤں لہوخشک ہونا، اُوڑاپھڑنا، سربالوں کوآنا، اٹھوائی کھٹوائی لینا منہ تھوتھائے رہنا، دیدوں کا پانی ڈھلنا، تکلفی کے سے بل نکالنا، آنکھوں پر چربی چھانا، نعمت کی اماں کا کلیجہ ہونا، محاوروں کے علاوہ ضرب الامثال کا بھی ایک بیش بہاخزانہ ہے جوہماری زبان میں پایا جاتا ہے مثلاً ایک توے کی روٹی کیا چھوٹی کیا موٹی، جس کے ہاتھ ہنڈیا ڈوئی اس کا ہرکوئی، اینس وبیس روڑے اُچھلیں، سرخ روچونڈا ایمان بھونڈا، مائی جی کا تھان کھیلے چوگان، ٹاٹ کی انگیا، مونچھ کا بخیا، جہاں بہوکا پسار وہیں خسرکی کھاٹ ان محاورات اورضرب الامثال کی مددسے کچھ مصنفین نے ابلاغ اور معانی آفرینی کے کمالات دکھائے ہیں اورکچھ مصنفین صناعی کلام کی ان بھول بھلیوں میں گم ہوکے رہ گئے۔
سناہے کوئی جاٹ سرپر چارپائی لئے کہیں جارہا تھا۔ ایک تیلی نے دیکھ لیا اورجھٹ پھبّی کسی جاٹ رے جاٹ تیرے سرپہ کھاٹ۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)