kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حیاتِ ولی عاشق رسول
حضرت صوفی بندےحسن خان دام برکاتہ
 


جب گائوں کی مسجد میں باقاعدہ نماز پڑھی جانےلگی تو سب سےپہلےنمازی آپ ہی تھی۔ چودہ سال کی عمر میں نماز جمعہ کا خطبہ آپ نےپڑھایا جبکہ امامت کےفرائض امام صاحب نےادا فرمائی۔ گائوں کےبیشتر لوگوں کو نماز پڑھنا بھی نہیں آتی تھی اس لئےان کو آپ نےنماز پڑھنا سکھائی۔ میلاد شریف پڑھنےمیں سارےگائوں میں آپ کا ثانی نہیں تھا۔
دینوی تعلیم میں جب رغبت کم ہوئی تو آپ گائوں ”پٹھان پروا“ کو خیرآباد کہہ کر بمبئی چلےآئےجہاں دادڑ ریلوےاسٹیشن کےقریب کپڑےکےایک کارخانےمیں چالیس روپےماہوار پر ملازمت اختیار کر لی۔ کچھ پیسےاپنی گزر اوقات کیلئےرکھ کر باقی والدین کو بھیج دیتی۔ یہاں ایک کزن مستقیم خان بھی آپ کےساتھ تھےجو زندگی بھرسائےکی طرح آپ کےساتھ ہی رہےدوران ملازمت آپ ”زکریا بندر“ محلےمیں مقیم رہی۔ باقاعدگی سےنماز پڑھنےکاسلسلہ یہاں بھی جاری رہا بچپن سےجوانی تک صرف ایک جمعہ کی نماز چھوڑی وہ بھی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنےکی وجہ سی۔ ہڈی ٹوٹنےکا واقعہ آپ کچھ یوں بیان کرتےہیں گائوں میں آپ کےوالدین کی دو ایکڑ اراضی تھی اس میں آم کا درخت بھی لگا ہوا تھا۔ پکےہوئےمیٹھےآم جب درخت کی شاخوں سےجھولا جھول رہےتھےتو آم توڑنےکیلئےآپ کا دل للچایا۔ آپ شاخوں کی مضبوطی دیکھےبغیر ہی ایک شاخ پر بیٹھ کر آم کھانےلگی۔ ابھی آدھا آم بھی نہ کھایا تھا کہ شاخ ٹوٹ کر زمین پر آگری دوسرےہی لمحےآپ بھی زمین پر تھےجس سےٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
اسی دوران ایک اور واقعہ پیش آیا جو آپ کی شاہ زوری کی دلیل بنتا ہی۔ ہندو چونکہ گائےاور سانڈ وں کی پوجا کرتےتھےاس لئےوہ انہیں مقدس جان کر آزاد چھوڑ دیتےتھی۔ ہندوئوں کےچھوڑےہوئےیہ جانور کھیت کھیت چارہ کھا کر خوب صحت مند ہو جاتےبلکہ اس قدر طاقتور جانوروں کو قابو کرنا بھی انسان کیلئےایک مسئلہ تھا۔ ایک مرتبہ آپ کےگائوں میں ایک منہ زور سانڈ آنکلا۔ بغاوت پر آمادہ اس بیل سےخوفزدہ لوگ گھروں میں چھپ گئےلیکن آپ نےاس سانڈ کو گائوں کی گلی میں گھیر کر لاٹھی سےاس قدر پیٹا کہ وہ سانڈ زمین پر ڈھیر ہو گیا آپ نےایک ساتھی کی مدد سےاسےذبح کیا اور سارےگائوں میں اس کا گوشت تقسیم کر دیا۔
اسی طرح ایک مرتبہ گائوں کےرہائشی شادی خان کی بہو پر چڑیل کا سایہ ہو گیا وہ عورت اپنےپاس آنےوالےہر شخص کو اٹھا کر پٹخ دیتی تھی۔ خوف کےمارےلوگ اس عورت کےنزدیک نہ جاتےتھےحالات کی نزاکت کو بھانپتےہوئےآپ کو بلایا گیا۔ اس وقت آپ کی عمر بمشکل چودہ سال تھی۔ آپ نےاپنےکزن مستقیم خان کو یہ کہہ کر بلوایا کہ اس لڑکی کےپائوں مضبوطی سےپکڑ لیں اور خود قرآن پاک کی سورتیں بڑےاعتماد سےپڑھ کر سرسوں کےتیل پر دم کیا اور پھر دم کیا ہوا یہ تیل آسیب زدہ لڑکی کےکانوں میں ڈالنا شروع کر دیا۔ جوں جوں تیل کانوں میں اترتا گیا وہ لڑکی زمین سےکافی اوپر اچھل کر خود کو چھڑانےلگی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر آپ کو اس لڑکی میں آنےوالی چڑیل واضح دکھائی دےرہی تھی۔ یہ لڑکپن کی بات ہےجب ابھی نہ تو آپ کسی کےبیعت ہوئےتھےاور نہ ہی آپ کی پشت پر کسی بزرگ کا ہاتھ تھا بہرکیف آپ کےدم کرنےسےچڑیل بھاگ گئی اور گائوں میں آپ کی ولایت کےہر سو چرچےہونےلگی۔ اسی طرح خاندان کی ایک اور عورت پر آسیب کا سایہ ہو گیا جسےآپ کےہی دم سےافاقہ ہوا۔
گائوں میں آ پ کا کام گائیں چرانا‘ شرارتیں کرنا اور نماز پڑھانا تھا جن دنوں آپ بمبئی شہر میں مقیم تھےساحل سمندر پر ایک عمر رسیدہ شخص سےملاقات ہوئی اس نےآپ کو درود ابراھیمی پڑھنےکی تلقین فرمائی۔ عمر رسیدہ شخص کی یہ نصیحت آپ کےدل کو لگی تو آپ نےچالیس دن اٹھتےبیٹھتےاور لیٹتےمسلسل درود ابرھیمی کا ورد جاری رکھا۔ جس سےدل ایمان کی قوت سےمنور ہونےلگا تو آپ نےدرود پاک کےورد میں مزید اضافہ کر دیا۔
جنوری 1947ءمیں آپ فوج کےشعبہ آرمی میڈیکل سنٹر لکھنو¿ میں بطور سپاہی بھرتی ہو گئےجس کےاس وقت کمانڈنگ آفیسر کرنل برکی تھےجو بعد میں جنرل کےعہدےپر ریٹائر ہوئےقیام پاکستان کےوقت جب اس یونٹ کےمسلمان سپاہی پاکستان منتقل ہونےلگےتو یہ مرحلہ آپ کیلئےبہت کٹھن تھا۔ آپ کےوالدین عزیزواقارب سبھی ”پٹھان پروا“ میں رہائش پذیر تھےجو اب بھارت کا حصہ تھا۔ اپنوں کو چھوڑ کر تن تنہا پاکستان آنےکا فیصلہ بہت مشکل تھا۔ لیکن آزاد فضائوں میں سانس لینےکی تڑپ آپ کو اپنی یونٹ کےساتھ پاکستان لےآئی۔ ابتداءمیں مغلپورہ لاہور کےایک احاطےمیں آپ نےرہائش اختیار کی اور یہاں بھارت سےہی نقل مکانی کر کےآنےوالےخاندان کی بیٹی ”رمضانو بیگم“ سےآپ کی شادی ہو گئی۔جس کےبطن سےیکےبعد دیگرےچودہ بچےپیدا ہوئےجن میں 9 بیٹےاور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)