kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حیاتِ ولی عاشق رسول
حضرت صوفی بندےحسن خان دام برکاتہ
 


ان دنوں سارےپاکستان میں روحانی اعتبار سےموہری شریف اور کرماں والےسرکار کا چرچا تھا جو دوست‘ موہری شریف کےہاں بیعت تھےوہ آپ کو موہری شریف بیعت کی غرض سےلےجانا چاہتےتھےلیکن جو لوگ کرماں والوں سےعقیدت رکھتےتھی۔ وہ آپ کو کرماں والوں کےہاں بیعت کرانا چاہتےتھی۔
آپ نےدل میں مصمم ارادہ کر لیا کہ ان دونوں میں سےجو بزرگ بھی انہیں بلائیں گےوہ انہی کےہاتھ پر بیعت کریں گی۔ چنانچہ ایک رات خواب میں حضرت سید اسمٰعیل شاہ بخاری المعروف کرماں والےتشریف لائےاور فرمایا بیلیا ہم تمہاراانتظار کر رہےہیں۔ کرماں والوں کا یہ کہنا تھا کہ تن بدن میں بجلیاں دوڑ اٹھیں ذہنی اور جسمانی سکون ناپید ہو گیا۔ اب نہ دن کو سکون میسر تھا نہ رات کو قرار۔ چند دوستوں سےخواب کا ذکر کیا تو وہ حیرت زدہ ہو گئےکہ کرماں والےتو بغیر داڑھی والےشخص کو مرید نہیں کرتےتمہیں کیسےبلا لیا ہی۔ اس پر آپ فرماتےکہ یہ بات تو کرماں والےہی جانتےہیں کہ انہوں نےمجھ میں کیا دیکھا ہی۔ چنانچہ ایک دن آپ بیعت کرنےکیلئےگنج کرم کےحضور جا پہنچے۔ یہ 1957ءکا واقعہ تھا۔ نماز ظہر سرکار کی امامت میں ادا فرمائی اور بعدازاں لوگ قطار در قطار آپ سےملنےکیلئےدست بستہ کھڑےہو گئی۔ سب سےپہلےآپ نےلاہوریوں کو بلایا قطار میں آپ کا چوتھانمبر تھا۔ جب آپ گنج کرم حضرت سید اسمٰعیل شاہ بخاری کےروبرو پیش ہوئےتو انہوں نےنہایت محبت سےفرمایا ”بیلیا کیوں آیا ایں“ آپ نےنہایت ادب سےکہا ”سرکار کےغلاموں میں نام لکھوانی“ اس وقت سرکار سےملنےوالوں میں صرف آپ ہی بغیر داڑھی کےتھی۔ آپ کی زبان سےادا ہونےوالےالفاظ سنتےہی سرکار نےاپنا دایاں ہاتھ شفقت سےآپ کےسینےپر پھیرا اور بائیں ہاتھ سےپشت پر تھپتھپایا۔ پھر فرمایا بیلیا پانچوں نمازیں پڑھا کر۔ ہو سکےتو تہجد بھی پڑھا لیا کر۔ پھر وہاں موجود ایک اور شخص کو مخاطب کر کےفرمایا بیلی کو بتا دو کہ اس نےاور کیا پڑھنا ہےبیعت ہونےکےبعد ایک اور شخص نےآپ کو درود خضری پڑھنےکی تلقین فرمائی۔ لیکن داڑھی کےبارےمیں کسی نےبھی استفسار نہ کیا۔
تین بجےآپ لاہور آنےکیلئےگاڑی میں سوار ہو گئےیوں آپ گنج کرم حضرت سیداسماعیل شاہ بخاری کی کرم نوازی سےنقشبندی سلسلےمیں داخل ہو گئی۔ سرکار کی زندگی میں یہ آپ کی واحد حاضری تھی۔ بعدازاں سرکار طویل علالت کےبعد اس دنیا سےپردہ فرما گئی۔ لیکن آپ نےمرشد کےارشاد کےمطابق وظائف اور دیگر عبادات کا سلسلہ جاری رکھا۔
پھر پردہ فرمانےکےبعد ایک مرتبہ سرکار کرماں والوں کی سواری تشریف لائی۔ انہوں نےآپ کو فرمایا کہ بیٹا میرےپاس سال میں ایک مرتبہ آئو یا ہفتےمیں ایک مرتبہ لیکن محمود بوٹی لاہور میں مدفن بزرگ‘ حضرت شاہ گوہر پیر کےآستانےپر ہر جمعرات کو حاضری دیا کرو۔
گنج کرم حضرت سید اسمٰعیل شاہ بخاری نےآپ کو خود حضرت شاہ گوہر پیر کےحوالےکیا۔ قارئین کی دلچسپی کیلئےحضرت شاہ گوہر پیر کا مختصر تعارف یہاں درج کئےدیتا ہوں۔ تاکہ پتہ چلےکہ وہ کتنی بڑی ہستی ہیں۔
حضرت شاہ گوہر پیر لاہور کےقدیم اور مشہور اولیاءکرام میں سےہیں۔ آپ کا خاندانی تعلق سادات اوچ شریف سےتھا آپ کےوالد گرامی سید حسن کبیر الدین نیک متقی اور علم و فضل کی حامل شخصیت تھےانہوں نےاپنی زندگی دین اسلام کی سربلندی اور تبلیغ کیلئےوقف کر رکھی تھی لاکھوں غیرمسلم ان کےہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوئی۔ حضرت شاہ گوہر پیر کا اصل نام سید علی گوہر تھا لیکن انہوں نےشاہ گوہر پیر کےنام سےہی شہرت پائی۔ آپ 11 ربیع الثانی بروز جمعہ المبارک 729 ھجری کو اوچ شریف میں پید ا ہوئی۔
آپ کا شجرہ پندرہ واسطوں سےحضرت علی تک جاپہنچتا ہےآپ چونکہ اسماعیلی سادات تھےاس لئےآپ کےعقیدت مندوں میں شیعہ حضرات بھی شامل تھی۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)