kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حیاتِ ولی عاشق رسول
حضرت صوفی بندےحسن خان دام برکاتہ
 


اور جب انہیں کہیں جانا ہوتا ہےتو ہواکےجھونکےکی طرح قبر سےنکل جاتےہیں یوں بھی ہر روز نماز عصر کےوقت تمام اولیاءکرام‘ سرکار مدینہ ا کی عدالت میں حاضر ہوتےہیں۔ انہی اولیاءکرام کی نسبت سےروحانیت کا نظام قائم ہی۔ ان کی ڈیوٹیاں بھی سرکار مدینہ اکی جانب سےلگائی جاتی ہیں۔ بات کو آگےبڑھاتےہوئےحضرت صوفی بندےحسن خان نےفرمایا کہ آپ نےدیکھا ہو گا کہ لاہور شہر میں اس وقت جتنےبھی قابل ذکر بزرگ ہستیاں مدفن ہیں ان میں سےشاید ہی کوئی مقامی ہو وگرنہ کوئی غزنی سےآیا تو کوئی بغداد شریف سی‘ کوئی اوچ شریف سےآیا تو کوئی سیستان سی‘ کوئی ایران کےشہر زنجان سےلاہور وارد ہوا تو کوئی کشمیرسی‘ سرکار مدینہ اکی طرف سےجس کی جہاں ڈیوٹی لگتی ہےاسےہر حال میں وہاں جانا پڑتا ہےکیونکہ اللہ کےولیوں کی زندگی صرف اور صرف دین اسلام کی سربلندی ‘ حضور اکی خوشنودی اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر منحصر ہوتی ہےوہ اپنےلئےکچھ نہیں کرتےبلکہ ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ اور اس کےپیارےرسول اکیلئےہی وقف ہوتا ہی۔ آئیےان سےکی گئی گفتگو سوالاً جواباً پیش کی جاتی ہی۔
س: آپ فرماتےہیں کہ چالیس جمعرات حاضری مکمل ہونےکےبعد حضرت شاہ گوہر پیر کی سواری آپ کےآستانےپر آتی رہی۔ کیا وہ خود روحانی طور پر آپ کو دکھائی دیتےتھےیا کسی زندہ شخص پر ان کی سواری آتی تھی۔
ج: حضرت شاہ گوہر پیر کی سواری محمد اجمل نامی نوجوان پر آتی تھی جو اکثر ان کےدربار پر عقیدتاً حاضری دیتا تھا۔ جب محمد اجمل‘ گوہر پیر کی سواری لےکر میرےآستانےپر آتےتو محمد اجمل کی زبان حضرت شاہ گوہر پیر کی بن جاتی۔ محمد اجمل اپنی طرف سےکچھ بول نہیں سکتےتھی۔ چنانچہ گھنٹوں تک میرا حضرت شاہ گوہر پیر سےگفتگو کا سلسلہ جاری رہتا۔ اس دوران اگر کوئی بیمار یا مریض آجاتا تو حضرت شاہ گوہر پیر خود بھی دم کر کےآنےوالےمریضوں کو صحت یاب فرماتی۔
س: کیا ان بزرگوں کی سواری کسی اور شخص پر بھی آسکتی ہی؟ یا صرف محمد اجمل ہی پر؟
ج: یہ بات مجھ پر منحصر ہےکہ میں ان کو سواری کیلئےکسےپیش کرتاہوں۔ عموماً سواری کیلئےانتہائی نیک اور پارسا مسلمان کی ضرورت ہوتی ہےجو پاکیزگی اور طہارت کا خاص خیال رکھتا ہو۔
س: سنا ہےآپ جب کسی بزرگ کےمزار پر جاتےہیں تو آپ مزار میں مدفن بزرگ سےباقاعدہ باتیںکرنےکےساتھ ساتھ ان سےفیض بھی حاصل کرتےہیں۔
ج: یہ درست ہی۔ لاہور میں جتنےبھی بزرگ ہیں میں ان کےمزاروں پر جاتا رہتا ہوں وہ بےپناہ شفقت فرماتےہیں۔
ایک مرتبہ میں کسی کام سےشہر قصور گیا سوچا کہ قصور کےشہنشاہ حضرت بابا بلھےشاہ کےمزارشریف پر حاضری دی جائےجب مزار پر پہنچا تو دیکھتا ہوں کہ بابا بلھےشاہ اپنی قبر میں موجود ہی نہیں۔ جونہی میں واپس جانےکیلئےمڑا۔ میں نےدیکھا کہ وہ ہوا کےدوش اڑتےہوئےاپنےمرقد کی طرف تیزی سےآرہےہیں مجھےمخاطب کر کےفرمانےلگےکہ آپ کا سلسلہ تو کوئی اور ہےآپ یہاں کیا لینےآئےہیں مَیں نےکہا اگر آپ ناراض ہوتےہیں تو میں واپس چلا جاتا ہوں میںکچھ لینےنہیں آیا صرف ملاقات ہی غرض تھی یہ کہہ کر جیسےہی مَیں اٹھ کر چلنےلگا انہوں نےبڑھ کر مجھےروک لیا۔ اور مجھےوہ عطا کیا جس کی مَیں نےتمنا بھی نہ کی تھی۔ پھر فرمایا کہ کچھ کھا کر تو جائو۔ اسی اثناءمیں ایک شخص ٹرےمیں لےکر کھانا حاضر ہوا اور بغیر کہےوہ ٹرےمیرےسامنےرکھ دی گئی۔ جسےمیں نےپیٹ بھر کر کھایا۔
س: کیا پردہ فرمانےکےبعد پیرومرشد حضرت سعیداسمٰعیل شاہ بخاری سےملاقات ہوئی جس طرح دوسرےاولیاءکرام آپ سےملتےرہتےہیں؟
ج: کئی مرتبہ پیرومرشد سےخواب میں ملاقات ہوئی اور بیشتر مرتبہ پیرومرشد خود میرےآستانےپر مجھ پر شفقت فرمانےتشریف لائےاور خلق خدا کی خدمت پر مجھےمامور دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئےاس کےعلاوہ میں جب بھی کرماں والا گیا مزارشریف پر ضرور حاضری دی۔ حسب سابق حضرت سید اسمٰعیل شاہ بخاری مجھ پر بہت کرم فرماتےہیں۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)