kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حیاتِ ولی عاشق رسول
حضرت صوفی بندےحسن خان دام برکاتہ
 


امام یافعی نےروض الریاحین میں روایت کی ہےکہ ایک ولی اللہ نےفرمایا کہ میں نےاللہ تعالیٰ کےحضور عرض کی کہ مجھےاہل قبور کےمقامات کا مشاہدہ کرائےمیں نےایک رات دیکھا کہ قبریں پھٹ گئی ہیں اور ان میں سےکوئی تو بستر پر سویا ہوا ہےکوئی شخص رو رہا ہےاور کوئی شخص ہنس رہا ہےتو میں نےعرض کی یااللہ اگر تو چاہتا تو ان تمام کو برابر عزت عطا فرماتا تو اس پر ایک قبر والےنےآواز دی اےفلاں یہ اپنےاپنےاعمال کےلحاظ سےدرجےہیں۔ پس اصحاب سندس وہ ہیں جن کےاخلاق اچھےتھےاور ریشمی لباس والےشہداءہیں۔ خوشبو والےروزہ دار ہیں اور خوش لوگ وہ ہیں جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر آپس میں محبت کیا کرتےتھےاور جو رو رہےہیں وہ گنہگار ہیں۔
امام یافعی نےکہا کہ مردےکو اچھی یا بری حالت میں دیکھنا ایک طرح کا کشف ہےجسےاللہ تعالیٰ بشارت دینےیا نصیحت کرنےیا میت کی مصلحت اور اس کی بھلائی کیلئےیا ادائیگی قرض کیلئےظاہر فرماتا ہےیہ کشف یا تو عالم خواب میں ہوتا ہےاور اکثر یہی ہوتا ہے(یعنی خواب میں) اور کبھی کشف عالم بیداری میں ہوتا ہی۔
اب (امام یافعی) نےکفایة المعتقد میں کہا کہ ہمیں ایک پارسا نےایک مرد صالح کےبارےخبر دی کہ وہ بعض اوقات اپنےوالد صاحب کی قبر پر جاتےاور ان سےباتیں کرتی۔
حضرت یحییٰ بن معین سےروایت ہےانہوں نےکہا کہ مجھےایک گورکن نےبتایا کہ ان قبور میں سب سےزیادہ حیرت انگیز بات یہ دیکھی کہ میں نےایک قبر سےمریض کےکراہنےکی سی آواز سنی اور ایک قبر سےسنا کہ موذن اذان دےرہا تھا اور وہ اس موذن کو قبر سےاذان کا جواب دےرہا تھا۔
حضرت ابن عباس سےروایت کی ہےکہ رسول اللہ اکےایک صحابی ایک قبر پر بیٹھ گئےانہیں اس قبر کا علم نہ تھا اچانک انہوں نےسنا کہ کوئی شخص سورة ملک کی تلاوت کر رہا ہی۔ یہاں تک کہ اس نےپوری سورة تلاوت کر دی تو وہ صحابی نبی کریم اکےپاس حاضر ہوئےاور آپ اکو اس بات کی خبر دی تو رسول اللہ ا نےارشاد فرمایا۔
”یہ سورت نجات دلانےوالی ہےاور یہ عذاب قبر سےبچانےوالی ہےابوالقاسم سعدی نےکتاب الافصاح میں فرمایا کہ یہ بات رسول اللہ اکی تصدیق کردہ ہےکہ مردہ اپنی قبر میں قرآن حکیم کی تلاوت کرتا ہےکیونکہ حضرت عبداللہ نےاس کی خبر رسول اللہ ا کو دی تو آپ انےاس کی تصدیق فرمائی۔
حضرت طلحہ بن عبیداللہ سےروایت ہےانہوں نےکہا کہ میں جنگل میں مال لینےکےارادےسےآیا تو مجھےرات ہو گئی تو میںحضرت عبدالملک بن عمرو بن حرام کی قبر کےپاس ٹھہرا تو میں نےقبر میں قرآن مجید کی اتنی خوبصورت تلاوت سنی کہ ایسی کبھی نہ سنی تھی پھر میں رسول اللہ اکی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ عرض کیا تو آپ نےارشاد فرمایا وہ اللہ تعالیٰ کا نیک بندہ تھا۔ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی روحوں کو قبض فرما کر زبرجد اور یاقوت کی قندیلوں میں رکھ دیتا ہےپھر اس کو جنت کےوسط میں لٹکا دیا جاتا ہی۔ جب رات ہوتی ہےتو روحیں ان کی طرف لوٹا دی جاتی ہیں یہاں تک کہ صبح ہو جاتی ہےاور جب صبح طلوع ہوتی ہےتو روحیں پہلی جگہ کی طرف لوٹا دی جاتی ہیں۔
عاصم سقطی سےروایت ہےانہوں نےکہا کہ ہم نےبلخ کےمقام پر ایک قبر کھودی تو قبر میں سوراخ ہو گیا تو ہم کیا دیکھتےہیں کہ اس قبر میں عمر رسیدہ شخص قبلہ رو ہو کر سبز رنگ کی چادر اوڑھےبیٹھا ہےاور اس کےاردگرد سبزہ ہی سبزہ ہےاور اس کی گود میں قرآن مجید ہےجس کی وہ تلاوت کر رہا ہی۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)