kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



سلطان الہند
حضرت خواجہ معین الدین چشتی
 


اس کےبعد مرشد نےحضرت خواجہ کومبارکباد دیتےہوئےفرمایا معین الدین! تم خوش نصیب ہو کہ تمہیں دونوں مقامات پر قبولیت کی سند عطا ہوئی آئندہ بت خانہ ہند تمہاری سرگرمیوں کامرکز ہو گا۔ اگرچہ وہاں کفر کی گہری تاریکی پھیلی ہوئی ہےلیکن تم وہاں اسلام کی شمع روشن کرنےمیں کامیاب ہو جائو گی۔ اس وسیع و عریض ملک میں صرف تم ہی سلطان کہلائو گےجسےدرباررسالت ا سےتاج سلطانی عطا ہوا ہےوہ ہندوستان کےتمام بادشاہوں پر غالب آکر رہےگا۔
بعدازاں حضرت معین الدین چشتی نےاپنےمرشد کی ہدایت پر طویل عرصےتک شدید ریاضتیں کیں۔ مسلسل سات سات دن کا روزہ رکھتی۔
پھر پیرومرشد کی اجازت سےآپ تنہا حجاز مقدس پہنچی۔ حج کی سعادت حاصل کی روضہ رسول پر حاضری دینےکےساتھ ساتھ کئی ممالک کا سفر اختیار کیا۔
سفر بغداد کےدوران آپ کی ملاقات حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ سےہوئی اولیائےکرام میں حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ کا مقام بہت بلند ہی۔ حضرت معین الدین چشتی اڑھائی ماہ تک حضرت شیخ نجم الدین کبریٰکےہاں قیام پذیر رہےاور ایک عظیم صوفی کی محبتوں سےفیض یاب ہوئی۔
اس کےبعد حضرت معین الدین چشتی بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ کچھ عرصہ یہاں قیام کیا۔ پھر آپ تبریز تشریف لےگئےاوروہاں حضرت خواجہ ابو سعید تبریزی سےفیض حاصل کیا۔ حضرت تبریزی کو تصوف کی دنیا میں ہمہ گیر شہرت حاصل ہی۔ چند دن یہاں گزارنےکےبعد آپ اصفحان تشریف لےگئی۔ وہاں مشہور بزرگ حضرت شیخ محمود اصفحانی کی محبت سےفیض یاب ہوئی۔
انہی دنوں وہاںایک نو عمر لڑکےکو دیکھا جو درویشوں سےنہایت عقیدت رکھتا تھا حضرت معین الدین چشتی کی آمد سےپہلےوہ لڑکا حضرت شیخ محمود اصفحانی کی ذات سےبہت متاثر تھا۔ مگر جب اس نےحضرت خواجہ معین الدین چشتی کو دیکھا تو ارادہ بدل دیا۔ پھر جب آپ اصفحان سےروانہ ہوئےتو وہ نو عمر لڑکا آپ کےساتھ ہی ہولیا۔ یہی نو عمر لڑکا حضرت معین الدین چشتی کی صحبت میں اولیائےہند کا تاجدار بنا۔ جسےدنیا حضرت قطب الدین بختیار کاکی کےنام سےجانتی ہی۔ آپ گنج شکر حضرت بابا فرید کےمرشد اورحضرت نظام الدین اولیاءکےدادا مرشد ہیں۔
بہرکیف حضرت معین الدین چشتی اصفحان سےخرقان تشریف لےآئےیہاں آپ نےدو سال وعظ فرمایا اور ہزاروں انسانوں کو راہِ راست پر لائی۔ پھر ایران کےشہر استرآباد تشریف لےآئےان دنوں وہاں ایک مرد کامل حضرت شیخ ناصر الدین قیام پذیر تھی۔ جن کا دو واسطوں سےسلسلہ حضرت بایزید بسطامی سےجا ملتا ہےچند ماہ یہاں حضرت شیخ ناصرالدین سےروحانی فیض حاصل کیا۔ پھر ہرات کا قصد کیا۔ یہ شہر ایرانی سرحد کےقریب افغانستان میں واقع ہی۔ یہاں حضرت خواجہ عبداللہ انصاری کےمزار مبارک پر آپ کا قیام تھا۔ بہت جلد سارےشہر میں آپ کےچرچےہونےلگی۔ جب بات حد سے بڑھ گئی اور خلق خدا کی ہر لمحےحاضری کی وجہ سےوظائف اور عبادت الٰہی میں فرق پڑنےلگا تو آپ ہرات کو خیرباد کہہ کر سبزوار تشریف لےگئی۔
سبزوار میں آپ کی آمد کو چند دن ہی گزرےتھےکہ مقامی باشندوں کی بہت بڑی تعداد یہاں کےگورنر یادگار محمد کےخلاف درخواست لےکرآپ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ لوگوں نےبتایا کہ مقامی گورنر کےجابرانہ روئیےسےتنگ آکر لوگ قبروں میں اتر گئےہیں لیکن حکومتی ظلم و زیادتی کا طوفان تھمنےکا نام نہیں لےرہا۔ لوگوں نےالتجا بھرےلہجےمیں آپ سےدرخواست کی کہ آپ اس ظالم گورنر کےحق میں دعا فرمائیں کہ اللہ اسےہدایت دےدےاور اس کی ظلم سامانیوں سےاہل شہر کو نجات مل جائی۔ آپ نےاہل شہر کی فریاد سنی اور انہیں یقین دلایا کہ خداوند تعالیٰ بہت جلد اس شہر کےرہنےوالوں پر رحم کرےگا۔۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)