kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



سلطان الہند
حضرت خواجہ معین الدین چشتی
 


دوسرےدن آپ حضرت خواجہ معین الدین چشتی گورنر یادگار محمد کےدربار میں تشریف لےگئی۔ محل کےدروازےپر پہنچ کر آپ نےدربان سےکہا۔
”اپنےحاکم کوخبر کرو کہ اس سےدرویش معین الدین ملنا چاہتا ہی۔“
دربان نےحاکم سبزوار کواطلاع دی لیکن یادگار محمد کا غرور انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔ اس نےغضبناک لہجےمیں دربان کو جواب دیا۔
”میرےپاس کسی ننگےبھوکےفقیر سےملنےکاوقت نہیں ہی۔“
دربان واپس آیا اور جیسےہی اس نےیادگار محمد کےالفاظ دہرانےکی کوشش کی۔ اس کی زبان گنگ ہوگئی۔ دربان نےگھبرا کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی کےچہرہ مبارک کی طرف دیکھا۔ اس کی روح کانپنےلگی‘ ہاتھ سےتلوار چھوٹ گئی اور وہ زمین پر گر کےبیہوش ہو گیا۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی کسی اجازت کےبغیر محل کےدروازےمیں داخل ہو گئی۔ دوسرےدربان کی نظر پڑی تو وہ آپ روکنےکیلئےآگےبڑھا مگر اس کابھی وہی حشر ہوا جو پہلےدربان کا ہو چکا تھا۔ پھر محل میں ایک شور سا برپا ہو گیا۔ اس سےپہلےکہ یادگار محمد صورتحال کو سمجھنےکی کوشش کرتا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اس کےکمرےمیں داخل ہو چکےتھی۔ جہاں بیٹھ کر وہ سنگ دل حاکم انسانی تقدیروں کےفیصلےکرتا تھا۔ دربار میں ہلچل سی مچ گئی۔ حضرت خواجہ کےجلال معرفت کا یہ عالم تھا کہ جس پر نظر پڑی‘ اپنےہوش و حواس کھو بیٹھتا۔ یادگار محمد نےآپ کو دیکھا تو خوف و دہشت سےکانپنےلگا۔
”میں وہی بھوکا اورننگا فقیر ہوں جس سےتو نےملنا بھی گوارہ نہیں کیا۔“ گورنر کےدربار میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارعب آواز گونجی ”میں یہاں اس لئےنہیں آیا کہ تو مجھےبندگان خدا کےخون میں ڈوبی ہوئی چند روٹیوں کی بھیک دےدےیامخلوق خدا کےجسموں کو برہنہ کر کےچند گز ریشمی کپڑا میرےحوالےکر دی۔ میں تو اس لئےآیا ہوں کہ حجت تمام ہو جائی۔ اس سےپہلےکہ تیرےاقتدار کو زمین نگل لی‘ حق کی نافرمانیوں سےبازآجا تو جن پر ستم ڈھا رہاہی۔ انہیں ان کی مائوں نےآزاد پیدا کیا۔ بساط ہستی پر تیری حیثیت ہی کیاہی؟ تجھ سےپہلےبڑےبڑےستمگریہاں اپنی طاقت آزما چکےہیں۔ انہیں تلاش کر کےوہ کہاں سےآئےتھےاور کدھر گئی؟
گورنر سبزوار کےدربار پر کسی قبرستان سا گمان ہو رہا تھا۔ حاضرین مردوں کی طرح ساکت تھےاور یادرگار محمد اپنی زرگناہ کرسی سےاتر کر نیچےآنا چاہتا تھا مگر اس کا جسم مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔
حضرت خواجہ معین چشتی جابر حاکم کےسامنےکلمات حق ادا کر کےواپس جاچکےتھےلیکن آپ کےالفاظ کی گونج ابھی تک باقی تھی۔ آپ کی باتوں سےظالم گورنر پر اس قدر اثر ہوا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔
کچھ دن بعد حضرت خواجہ معین الدین چشتی سبزوار سے”حصارِ شادماں“ تشریف لائےتو یادگار محمد بھی آپ کےہمراہ تھا۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی باقی ماندہ عمر پیرومرشد کی خدمت میں بسر کری۔ مگر پیرومرشد نےآپ کو ”حصارِ شادماں“ میں لوگوں کی رشدو ہدایت کیلئےمقرر کر دیا۔ ”حصارِ شادماں“ سےرخصت ہو کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی بلخ تشریف لائےاورحضرت شیخ احمد خضرویہ کی خانقاہ پر قیام کیا۔ یہاں حکیم ضیاءالدین بلخی نےآپ کےہاتھ پر بیعت کی۔
بلخ کےبعد کچھ عرصےتک آپ نےغزنی میں قیام فرمایا۔ یہاں ایک رات آپ نےخواب میں سرورِکائنات ا کو دیکھا۔ رسول اکرم انےحضرت خواجہ معین الدین چشتی کو اپنی دعائوں سےسرفراز کیا اور ہندوستان جانےکی ہدایت فرمائی۔ آپ کو دربار رسالت سےسلطان الہند کا خطاب پہلےہی مل چکا تھا لیکن روانگی کاحکم اب ملا تھا آقائےنامدار اکی اجازت پاتےہی آپ 586 ھجری کو لاہور تشریف لائےاور سب سےپہلےحضرت داتا گنج بخش کا فیض حاصل کرنےکےبعد ملتان چلےگئی۔ یہاں آپ نےپانچ سال تک قیام کیا اور سنسکرت زبان سیکھی۔ چونکہ آپ ہندو قوم کےسامنےاسلامی تعلیمات پیش کرنےوالےتھےاس لیےمقامی لوگوں کی زبان جاننا آپ کیلئےاشد ضروری تھا۔ ملتان کےبعد دہلی قیام پذیر ہوئی۔ یہاں سب سےلاڈلےمرید حضرت قطب الدین بختیار کاکی کو چھوڑ کر خود اجمیر شریف کےخطہ زمین کو تبلیغ کیلئےمستقل طور پر منتخب فرمایا۔۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)