kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



سلطان الہند
حضرت خواجہ معین الدین چشتی
 


 زمانہ قدیم کی کتابوں میں اجمیر کو جانگیر‘ جیراگ‘ جیمزآدمیر اور جلوپور کےنام سےبھی پکارا گیا۔ اس شہر کو بسانےوالوں میں راجہ اجےپال کانام لیا جاتا ہی۔ لیکن اس وقت اجمیر پر پرتھوی راجہ چوہان کی حکمرانی تھی۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شہر کےنواح میں گھاس پھونس کی ایک جھونپڑی بنائی اس جھونپڑی میں نماز کا مصلی‘ پانی کابرتن اورایک جوڑا لباس شہنشاہ معرفت کا یہ کل اثاثہ تھا۔
شروع شروع میں مقامی لوگ آپ کو جوگی یا سادھو سمجھتےرہےلیکن جب لوگوں نےآپ کو قریب سےدیکھا تو وضع قطع کےاعتبار سےآپ ہندو سنیاسیوں سےمختلف دکھائی دیئی۔ پھر ایک دن کچھ راجپوت آپ کی جھونپڑی میں داخل ہوئےاس وقت حضرت خواجہ معین الدین چشتی ذکر الٰہی میںمشغول تھی۔ راجپوت خاموشی بیٹھےرہی۔ یہاں تک کہ آپ نماز و وظائف سےفارغ ہو گئی۔
آپ نےان راجپوتوں سےآنےکی وجہ پوچھی تو راجپوتوں نےکہا کہ ہم کچھ دنوں سےآپ کو جنگل بیابان میں مصروف عبادت دیکھ رہےتھےاس لئےجاننا چاہتےہیں کہ آپ کون ہیں اور کہاں سےآئےہیں۔ اور یہاں آنےکا مقصد کیا ہی۔
آپ نےجواباً فرمایاکہ میں مسلمان ہوں اور تمہیں اللہ کا پیغام پہنچانےآیا ہوں۔ مسلمان کا نام سن کر راجپوت چونک اٹھی۔ کیا تم شہاب الدین غوری کی قوم سےہو؟
ہاں وہ میرا دینی بھائی ہی۔ آپ نےفرمایا۔ غوری تو اپنےہمراہ ایک لشکر جرار لےکر آیا تھا۔ مگر میں تو تمہارےدرمیان تنہا ہوں۔ پھر بھی تمہیں خدا کا پیغام سنائوں گا اور تمہیں وہ پیغام سننا ہو گا۔ اگر تم اپنےکان بند کر لو گےتو تمہاری سماعتوں میں شگاف پڑ جائیں گی۔ وہ پیغام تمہارےذہن و دل کی گہرائیوں میں اتر کر رہےگا۔ جائو اپنےگھروں کےدروازےبند کر لو۔ دل و دماغ پر پہرےبٹھا دو مگر وہ روشنی کی لکیر آہنی دروازوں سےگزر کر بھی تم تک پہنچ جائےگی۔
یہ ایک بڑا دعویٰ تھا جو ایک سرکش قوم کےدرمیان کیا جارہا تھا۔ ایک راجپوت کو آپ کی بات ناگوار گزری اس نےتلخ لہجےمیں کہا کہ ہم اپنی زمین پر یہ سب کچھ برداشت نہیں کر سکتی۔
آپ نےفرمایا کہ یہ زمین اللہ کی ہےاگرکسی انسان کی ملکیت ہوتی تو تمہارےباپ دادا موت کاذائقہ نہ چکھتےیا زمین کو اٹھا کر اپنےساتھ لےجاتی۔ آپ کا یہ جواب سن کر راجپوتوں نےکہا کہ ہم کسی اللہ کو نہیں جانتےزمین و آسمان پر ہمارےدیوتائوں کی حکومت ہی۔ یہاں تمہارےرہنےکی ایک ہی صورت ہو سکتی ہےکہ تم دوبارہ اپنی زبان پر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لائو گی۔ اس پر آپ نےفرمایا ”میں تو اسی کےنام سےزندہ ہوں اور تمہیں بھی اسی کےنام کی برکت سےزندہ کرنےآیا ہوں۔“
ایک راجپوت نےاللہ کا وہ پیغام سننےکی فرمائش کی جسےآپ سنانےکےلئےاجمیر شریف تشریف لائےتھی۔ آپ نےسورة اخلاص پڑھ کر اس کا ترجمہ سنسکرت زبان میں سنایا۔ اور فرمایا کہ اللہ کو سب سےناپسند اپنےہی ہاتھوں سےبنائےہوئےبتوں کی پرستش ہی۔ مٹی کےجو بت ایک جگہ سےدوسری جگہ خود گردش نہیں کر سکتےوہ تمہاری مدد کیا کریں گی۔ یوں آپ نےاجمیر شریف میں پہلی اذان دےدی تھی۔
آپ کی زبان سےاپنےبتوں کےخلاف ادا ہونےوالےالفاظ سن کر راجپوت غصےمیں لال پیلےہو گئےاورتلواریں بےنیام ہو گئیں۔وہ آپ کو تہہ تیغ کر دینا چاہتےتھےکیونکہ آپ نےان کےروبرو ان کےبتوں کی نفی کی تھی۔
جب حضرت معین الدین چشتی نےپہلی بار جلال بھرےلہجےمیں دیکھا توایک برق سےلدائی اور راجپوتوں کےجسم پرخوف طاری ہو گیا۔ تلواریں ہاتھ سےچھوٹ گئیں پھر وہ لوگ وہاں سےبھاگ کھڑےہوئی۔ جنہوں نےآج تک میدانِ جنگ میں پیٹھ نہیں دکھائی تھی۔ جب شہر میں ایک مسلمان فقیر کی ہیبت کی شہرت سنائی دی تو بڑی تعداد میں راجپوت مسلح ہو کر انتقام کےارادےسےآپ کی جھونپڑی میں آپہنچےاس وقت آپ نماز کی ادائیگی میں مشغول تھی۔ راجپوتوں نےمیان سےتلوار نکال کر نماز کےدوران ہی آپ کو (نعوذ باللہ) قتل کرنا چاہا۔ لیکن تلواروں نےایک بار پھر نیاموں سےنکلنےسےانکار کر دیا۔ ان کےجسموں پر ایک بار پھر لرزا طاری ہو گیا اور وہ راجپوت فرار ہوتےہوئےچیخ رہےتھےکہ یہ تو جادوگر ہی۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)