kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



سلطان الہند
حضرت خواجہ معین الدین چشتی
 


لیکن اس سےپہلےشہر اجمیر کےچند معززین اناساگر تالاب کی سابقہ پوزیشن بحال کرنےکی استدعا لےکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئےاور عرض کی کہ اگرتالاب کا پانی اسی طرح خشک رہا تو بہت سارےانسان پانی کےبغیر مر جائیں گی۔ چنانچہ آپ نےاسلام کی رواداری اور صلہ رحمی کا مظاہرہ کرتےہوئےفرمایا۔ یہ تو حق کےنافرمانوں کیلئےایک چھوٹی سی جھلک ہی۔ وگرنہ ہمارا مذہب تو کسی کتےکوبھی پیاس سےتڑپتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔ یہ فرما کر آپ نےاپنےخادم کو حکم دیا کہ ”برتن کا پانی تالاب میں واپس ڈال دیا جائی۔“ آپ نےراجپوت قوم کےنمائندوں کو دوبارہ فرمایا قدرت بار بار سرکشوں کو مہلت نہیں دیا کرتی۔ اس سےپہلےکہ تمہارےآبائو اجداد پر زمین تنگ ہو جائےبت پرستی چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لےآئو۔ ورنہ دوزخ کی دھکتی آگ کیلئےتیار ہو جائو۔
آپ کےارشادات سن کر بظاہر تو وہ نگاہیں نیچی کر کےخاموش کھڑےرہےلیکن ان کےدل میںنفرتیں کچھ اور بڑھ گئیں اور ان کےسینوں میں سازش اور انتظام کی آگ بھڑ اٹھی۔
جب گھڑےکا پانی آپ کےحکم پرتالاب میں ڈالا گیا تولوگ دیکھ کر حیران رہ گئےکہ تالاب ایک بارپھر پانی سےلبالب بھرا ہوا ہی۔ بت پرستوں کیلئےیہ ایک فقیر کی جانب سےبہت بڑا پیغام تھا۔ جسےسمجھنےاوراس پرعمل کرنےکی بجائےانہوں نےپرتھوی راج کو مشورہ دیا کہ اجمیرشریف کےدراز قد‘ تنومند شادی جادوگر کو اس مسلمان فقیر کےمقابلےپر لایا جائےجو طاقتور جسم اور ساحرانہ کمالات میں اپنا ثانی نہ رکھتا تھا۔
پرتھوی راج نےساتھیوں کا مشورہ قبول کر کےشادی جادوگر کو اپنےدربار میں طلب کیا اور اسےحکم دیا کہ اپنےجادو کی بےپناہ طاقت سےدیوتائوں کی بستی کو مسلمانوں کےوجود سےپاک کر دی۔ مہاراج کی طرف سےحکم ملتےہی شادی جادوگر نےمسلمان فقیر حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی طاقت کا اندازہ کرنےکی کوشش کی اور اس نتیجےپر پہنچا کہ اسےآسانی کےساتھ شکست نہیں دی جاسکتی۔ وہ اپنےتابع شیاطین کےسہارےفقیر مسلمان سےمقابلےکی تیاریاں کرنےلگا۔ شادی نےاپنےچیلوں کو نئےمنتر سکھائےاور ساحروں کی فوج لےکر حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی طرف بڑھا۔ جیسےہی جادوگروں کی یہ جماعت حق پرستوں کےقریب پہنچی تو حلقہ اسلام میں داخل ہونےوالےنئےمسلمان گھبرا گئےانہوں نےآپ کو جادوگروں کی یلغار سےآگاہ کیا۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی یہ کہہ کر دوبارہ اپنی نماز میں مشغول ہوگئی۔ پہلےکی طرح اب بھی ناکامی ہی ان کامقدر ہی۔
جادوگروں کی یہ جماعت اپنےمنتر پڑھتےپڑھتےاچانک ایک جگہ ٹھہر گئی جب شادی جادو گرنےانہیں آگےبڑھنےکا حکم دیا تو انہوں نےصاف جواب دےدیا کہ ان میں آگےبڑھنےکی طاقت نہیں ہی۔
شادی جادوگر اپنےمنتر پڑھتا ہوا آگےبڑھ رہا تھا اس کی آنکھیں آگ برسا رہی تھیں منہ سےبھڑکتےشعلےنکل رہےتھی۔ یہ ایک خوفناک منظر تھا۔ وہ بلند آواز میں یہ کہہ رہا تھا کہ مسلمان سن لیں کہ ان کی موت کا وقت قریب آچکا ہی۔ کیونکہ میری شکتی دیوتائوں کےدشمنوں کو ہلاک کر ڈالےگی۔ یہ کہہ کر اس نےابھی تھوڑا ہی فاصلہ طےکیا تھا کہ اس کی زبان بھی بند ہو گئی۔ اچانک اس کی زبان سےرحیم رحیم کےالفاظ نکلنےلگی۔
جب شادی کےچیلوں نےاپنےگرو کا یہ حال دیکھا تو وہ غصےسےبےقابو ہو گئےاور شدید غصےکےعالم میں اپنےہی گرو کےخلاف نازیبا الفاظ کہنےلگی۔ شادی جادوگر اس دشنام طرازی کو برداشت نہ کر سکا۔ آگےبڑھنےکی بجائےاپنےساتھیوں کی طرف لپکا اور اپنےہی چیلوں پر پتھر برسانےلگا۔ اس طرح شادی جادوگر نےاپنےکئی چیلوں کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا جو باقی بچےوہ فرار ہو گئی۔
شادی جادوگر کا جنون بڑھتا جارہاتھا۔ حضرت معین الدین چشتی نےاس بگڑتی صورتحال میں خادم کےہاتھ پانی کا ایک پیالہ بھر کر بھیجا جیسےہی شادی جادوگر نےپیالےکا پانی پیا تو کفر کی ساری تاریکیاں دل و دماغ سےجاتی رہیں اوربڑےعقیدت مندانہ انداز میں حضرت خواجہ کےقدموں میں گر گیا۔ اس طرح خداپرستوں کی صف میں ایک اور کلمہ گو کا اضافہ ہو گیا۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)