|
نعت رسول مقبول
صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
منزل کا کچھ پتہ دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
اب راستہ دکھا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
کب سےبھٹک رہےہیں۔ کب سےترس رہےہیں
آنکھوں سےآنسوئوں کےساون برس رہےہیں
اک بار تو ہنسا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
دل کی کلی کھلا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
مانا خطا ہوئی ہےاور بارہا ہوئی ہی
وہ ذاتِ باری تعالیٰ ہم سےخفا ہوئی ہی
تم ہم کو بخشوا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
سچی دعا کرا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
کرتےہیں پھر سےوعدہ۔ پکا ہےاب ارادہ
ہرگز نہیں کریں گی۔ ہم بھول کا اعادہ
قدموں میں گھر جگہ دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
در سےنہ یوں اٹھا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
کملی کا کر دو سایہ۔ ہم پھر سےنیک ہوں گی
اسلام کےقلعہ میں۔ ہم سارےایک ہوں گی
احساس کو جگا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
تھوڑا سا آسرا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
اب کےجو عید آئی۔ اچھی نوید لائی
چھٹ جائیں غم کےسائی۔ دل میں امید آئی
غیروں سےجاں چھڑا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
اپنوں سےدل ملا دو۔ صلی علیٰ محمد۔ صلی اللہ علیہ وسلم
(ریاض الرحمن ساغر)
|