kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر
 


ان سےمعافی مانگ جو تیری وجہ سےبرباد ہو گئی۔ اس کی بارگاہ میں دامن پھیلا جس نےتجھےتوانائی کےساتھ عقل بھی بخشی۔ واپس جا اور اپنےتاریک ماضی پر غور کر۔ روشنی کی آواز سن کہ وہ تجھےبرسوں سےپکار رہی ہی۔ یہ کہہ قرسم خانون منہ پھیر لیا! اور وہ چور چلا گیا۔
حالانکہ یہ سب کچھ رات کےاندھیرےمیں ہوا تھا اور کسی کو کانوں کان خبر نہ تھی کہ لیکن چور کےذہن میں ایک حشر برپا تھا اور دل میں انقلاب کی لہریں اٹھ رہی تھیں صبح ہوتےہی ایک دراز قد اجنبی شخص اپنی بیوی بچوں سمیت قرسم خاتون کےدروازےپر کھڑا تھا۔
قرسم خاتون نےآنےکی وجہ پوچھی تو اس شخص نےبتایا کہ میں وہی بےراہ روانسان ہوں جو کل رات آپ کےمکان میں چوری کی نیت سےداخل ہوا تھا۔ اب کیوں آئےہو۔قرسم خاتون نےپوچھا۔ بس اب مجھےاورمیرےاہل خانہ کو دولت ایمان عطا کر دیجئےکہ ہمارےدل بتوں کےوجود سےپاک ہو جائیں۔ اس پر قرسم خاتون نےکہا‘
”کہو اللہ ایک ہےکوئی اس کا شریک نہیں اور محمد مصطفی ا اس کےرسول ہیں۔“
تاریخ شاہد ہےکہ بتوں کےبچاری چور نےمسلمان ہو کر اپنا نام عبداللہ رکھا اور جس جفاکشی سےوہ ڈاکےڈالا کرتا تھا اس سخت کوشی سےاس آداب شریعت پر عمل کیا کہ اس کا شمار اللہ کےبرگزیدہ بندوں میں ہونےلگا۔ اور مرنےکےبعد بابافرید کےوالدین کےساتھ ہی دفن ہوا۔
ہوش سنبھالنےپر جب پہلی بار قرسم خاتون نےاپنےفرزند فرید کو نماز تلقین فرمائی تو ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ بیٹا نماز ادا کیاکرو اس سےاللہ راضی ہوتا ہےاور سامنےجھکنےوالوں کو بےشمار انعامات سےنوازتا ہی۔
کمسن فرید نےوالدہ سےنہایت معصومیت سےپوچھا کہ جو بچےنماز پڑھتےہیں اللہ انہیںکیا انعام دیتا ہی۔ چونکہ آپ کو شکر بےحد پسند تھی اس لئےوالدہ نےفرید کو نماز کی طرف راغب کرنےکیلئےکہہ دیا کہ پہلےشکر ملتی ہےپھر جب انسان بڑا ہو جاتا ہےتو بڑےبڑےانعام و اکرام ملتےہیں۔
فرید والدہ کی بات سن کر خاموش ہو گئےاور شکر کیلئےنماز کا پختہ عہد کر لیا۔ جب آپ قریب نہ ہوتےوالدہ آپ کےمصلّےکےنیچےشکر کی پڑیا رکھ دیتیں۔ ننھےفرید نماز پڑھتےاور شکر انعام کےطور پر پالیتی۔ یونہی وقت گزرتا گیا ایک دن والدہ نےدیکھا کہ ان کےفرزند فرید نےنماز کی نیت کر لی ہےاورشکر مصلّےکےنیچےرکھی نہیں جاسکی۔ بہت پریشان ہوئیں اور فوراً اپنےرب کےحضور سجدےمیں گر گئیں اور التجا بھرےلہجےمیں کہا کہ فرید کو اب شکر دینا تیرا ہی کام ہےاگر میرےفرزند کو نماز کےبعد شکر نہ ملی تو نہ جانےاس کےدل میں کیاخیال آئےاس لئےکل کائنات کےرب تو ہی عزت اور بھرم رکھنےوالا ہی۔
پھر جب فرید نماز سےفارغ ہو گئےتو والدہ نےتجسس بھرےلہجےمیں پوچھا بیٹا شکر کھا لی تھی۔ قرسم خاتون کےنیک سیرت فرزند نےپرمسرت لہجےمیں جواب دیا امی جان آج تو پڑیا کی بجائےکافی شکر مصلّےکےنیچےموجود تھی اور اس کی لذت بھی پہلےوالی شکر سےمنفرد اور خوش ذائقہ تھی یہ سن کر نیک سیرت خاتون کی آنکھوں سےآنسو نکل آئےاور انہوں نےدل ہی دل میں اپنےرب کریم کا شکر ادا کیا کہ تو نےمجھےفرید کےسامنےشرمندہ ہونےسےبچا لیا اور التجا کی کہ پروردگار اب فرید کو شکر دینا تیرا ہی کام ہی۔ تو ہی اس کا بھرم رکھ۔ پھر جب بھی ننھےفرید نماز پڑھتےانہیںشکر انعام میںملتی۔ یہ اس بات کی کھلی نشانی تھی کہ اس گھرانےپر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم تھا۔ بعض روایتوں کےمطابق حضرت بابا فرید کو گنج شکر کا لقب آپ کی والدہ نےہی عطا فرمایا تھا۔ لیکن اس سلسلےمیںکئی اور واقعات بھی تاریخ کی کتابوں میں درج ہیں۔
حضرت بابا فرید گنج شکر نےابتدائی تعلیم استاد سید نذیر احمد موضع کھتوال سےحاصل کی جو اپنےوقت کےعالم و فاضل انسان تھی۔ پھر آپ نےگیارہ سال کی عمر میں قاری محمد کی نگرانی میں قرآن پاک حفظ کیا۔ بعدازاں آپ اپنی والدہ کےہمراہ حج بیت اللہ کیلئےارض مقدس گئی۔ اس سفر میں آپ کی خواہش پر آپ کےاستاد گرامی سید نذیر احمد بھی ہمراہ تھی۔ حج بیت اللہ سےواپسی کےبعد والدہ محترمہ نےآپ کو مزید تعلیم کیلئےملتان بھیج دیا جو ان دنوں اولیا کرام کا مسکن تھا۔ یہاں آپ مولانا منہاج کی مسجد میں دینی تعلیم کا حصول جاری رکھا۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)