kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر
 


 دنیا کی ہر دلکشی سےبےنیاز ہو کر آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ رہتی۔ اسی طرح کئی سال گزر گئےپھر ایک دن آپ کسی کتاب کامطالعہ مسجدکےایک کونےمیں بیٹھ کر فرما رہےتھےایک تیز خوشبو نےآپ کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ آپ نےسر اٹھا کر دیکھا تو ایک روشن چہرہ بزرگ وضوخانےکی طرف جارہےہیں۔ یہ بزرگ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کےخلیفہ اکبر حضرت قطب الدین بختیار کا کی تھےاور حضرت بہائوالدین زکریا کی دعوت پر ملتان تشریف لائےتھی۔
آپ کتاب کو بند کر کےاس روشن چہرہ بزرگ کو مسلسل دیکھنےلگےجنہوں نےآپ کےذہن و دل میں طوفان برپا کر دیا تھا۔
حضرت قطب الدین بختیار کاکی وضو سےفارغ ہو کر نماز میں مشغول ہو گئےآپ نےدوبارہ مطالعہ جاری رکھنےکی بہت کوشش کی لیکن ناکام۔ بار بار دل میں یہی سوال ابھرتا کہ یہ بزرگ کون ہیں اور کہاں سےتشریف لائےہیں۔ ایسا نور تو میں نےکسی انسان کےچہرےپر نہیں دیکھا۔
حضرت قطب الدین بختیار کاکی نماز سےفارغ ہو کر اس گوشےمیں تشریف لائےجہاں نوجوان فرید بیٹھےہوئےتھی۔ جیسےہی حضرت قطب نزدیک پہنچےتو نسل فاروقی کےفرزند تعظیماً کھڑےہو گئی۔
بیٹھو رہو فرزند! حضرت قطب الدین بختیار کاکی نےنہایت شفقت سےفرمایا‘
آپ کی زبان سےادا ہونےوالےان چند لفظوں نےنوجوان فرید کےجسم میں لرزہ طاری کر دیا۔
کون سی کتاب کامطالعہ کر رہےہو۔ حضرت قطب الدین بختیار کاکی نےپوچھا نافع کامطالعہ کر رہا ہوں۔ نوجوان فرید نےادب سےجواب دیا۔
انشاءاللہ یہ کتاب تمہیں بہت نفع دےگی۔ نوجوان فرید کی حوصلہ افزائی فرماتےہوئےآپ نےفرمایا‘
میرا نفع تو آپ کی نگاہ کیمیا اثر میں پوشیدہ ہی۔ نوجوان فرید نےوارفتگی کےعالم میں کہا‘
حضرت قطب نےنوجوان طالب علم کی طرف غور سےدیکھتےہوئےفرمایا کہ ”تمہیں کیا معلوم میں کون ہوں۔“
بےشک میں آپ کی ذاتِ گرامی سےواقف نہیں ہوں مگر میرا دل کہتا ہےکہ آپ کےقدموں سےاٹھنےوالی غبار ہی میری منزل ہی۔ نوجوان فرید نےکہا۔ حضرت قطب الدین بختیار کاکی نوجوان طالب عالم کےجذبات سےبہت زیادہ متاثر ہوئی۔ پھر آپ کےکندھےپر ہاتھ رکھتےہوئےفرمایا۔ ”میں شیخ بہائوالدین زکریا ملتانی کےہاں ٹھہرا ہوں اگر تمہیں فرصت ملےتو ملنےآجانا۔“
اس کرم نوازی پر آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئی۔ آپ نےحضرت قطب کےہاتھوں کو بوسہ دیا دوسرےحکم کا انتظار کرنےلگی۔ پھر حضرت قطب تشریف لےگئی۔ حضرت قطب کےجانےکےبعد آپ کو یوں محسوس ہوا جیسےوہ آپ کا دل و دماغ اور سکھ چین سب کچھ ساتھ لےگئےہیں۔ ان کی جدائی میں ایک ایک لمحہ گزرنا محال ہو چکا تھا تمام رات آپ نےشدید اضطراب میں گزاری۔ دوسری صبح نماز فجر پڑھتےہی آپ حضرت قطب کو ملنےکیلئےروانہ ہو گئی۔ جونہی آپ حضرت بہائوالدین زکریا کی خانقاہ میں داخل ہوئےتو مشتاقان دید کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ گئی۔ جب آپ نےملنےکی خواہش ظاہر کی تو خدمت گاروں نےباری کا انتظار کرنےکو کہا۔ دراصل آپ پر کل شام کی ملاقات کےبعد جو بےخودی سی طاری ہو چکی تھی جس سےخدمتگار بےخبر تھی۔ بہرکیف آپ وہیں پر ایک ستون کےساتھ کھڑےہو کر ان لمحات کا انتظار کرنےلگی۔ پھر کچھ دیر بعد خدمتگار نےبڑی ہچکچاہٹ کےساتھ آپ کا پیغام حضرت قطب تک پہنچایا انہوں نےبڑےوالہانہ انداز میں فرمایا کہ انہیں جلدی بھیجو میں تو اسی کا انتظار کر رہا ہوں آپ لرزتےقدموں سےمجلس عرفان میں داخل ہوئی۔ بہت دیر تک آنکھیں جھکائےبیٹھےرہےپھر حضرت قطب‘ حضرت بہائوالدین زکریا سےمخاطب ہوئی۔ شیخ یہ میرا فریدہی۔ حضرت بہائوالدین زکریا نےنوجوان طالب علم کی طرف محبت بھری نگاہوں سےدیکھا تو فرمایا ماشاءاللہ۔ آپ اپنےبارےمیں دونوں بزرگوں کی گفتگو سنتےرہی۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)