kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر
 


حضرت شیخ کرمانی اور دوسرےبزرگوں نےاپنی اپنی آنکھیں بند کر لیں یکایک تمام بزرگوں نےدیکھا کہ وہ سیستان کی بجائےخانہ کعبہ میں موجود ہیں خود بابا فرید بھی ان درویشوں کےساتھ بیت اللہ میں ہیں۔
اس پر حضرت شیخ کرمانی آنکھیں کھولتےہی بےاختیار فرما اٹھےکہ فرید اس نوعمری میں یہ اعلیٰ مقام تمہیں مبارک ہو۔ دوسرےبزرگ بھی آپ کےروحانی تصرف کااعتراف کر رہےتھی۔ مگر آپ کی آنکھوں سےآنسو رواں تھےاور نظریں جھکی ہوئی تھیں۔ آپ یہ کیسےبتاتےکہ یہ سب کچھ کیا تھا۔ کس کی دعائوں کا اثر تھا اور کس کےفضل و کرم کی کرشمہ سازی تھا۔
بہرکیف آپ یہاں سےبدخشاں تشریف لےگئےیہاں آپ کی ملاقات حضرت شیخ عبدالواحد سےہوئی چند ہفتوں کےبعد آپ دمشق پہنچی۔ یہ تاریخی شہر بزرگانِ دین اور اہلِ علم و فن کےبڑےمراکز میں شامل تھا۔
حضرت بابا فرید نےکچھ دن تک یہاں قیام کیا کئی نامور اولیائےکرام کی صحبت سےفیض یاب ہوئی۔ آپ کچھ دن حضرت شہاب الدین ولی کےمہمان رہےپھر شام تشریف لےگئی۔ یہاں بھی کئی بزرگ ہستیوں سےفیض حاصل کیا۔ آپ نےیہاں چلہ بھی کیا۔
طویل سیاحت کےدوران حضرت بابا فرید نےنیشاپور میں بھی قیام فرمایا یہ تاریخی شہر جہاں کئی اور حوالوں سےمشہور ہےوہاں اس سرزمین کو یہ شرف بھی حاصل ہےکہ یہاں نامور بزرگ حضرت شیخ فریدالدین عطار کا آستانہ تھا۔ جنہوں نےہزاروں لوگوں کومشرف بہ اسلام کیا تھا۔ جب آپ حضرت فریدالدین عطار کی خدمت میں حاضر ہوئےتو حضرت شیخ نےآپ کا والہانہ استقبال کرتےہوئےشدت جذبات سےسرشار ہو کر فرمایا‘
لوگو غور سےدیکھو کون آیا ہی۔ فرید ہندی آیا ہےمیرا محبوب فرید ہندی آیا ہےجب تک آپ نیشاپور میں قیام پذیر رہی۔ اس مرد با صفا کی صحبت سےفیض یاب ہوتےرہی۔ چند سالوں بعد تارتاریوں کی یلغار سےمقابلہ کرتےہوئےحضرت شیخ فریدالدین عطار نےجامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کی رحلت کی خبر جب بابا فرید کو پہنچی تو آپ بہت رنجیدہ ہو گئی۔
بعدازاں حضرت بابا فرید بخارا پہنچی۔ یہاں آپ نےچند روزمشہور بزرگ حضرت شیخ سیف الدین فردوسیہ کی خانقاہ میں قیام فرمایا۔ آپ کو دیکھ کر حضرت شیخ سیف الدین فرمانےلگےکہ یہ نوجوان مشائخ روزگار ہو گا تمام دنیا اس کےمریدوں اور روحانی فرزندوں سےبھر جائےگی۔ پھر آپ کو انہوں نےسیاہ خرقہ عطا فرمایا کچھ دن حضرت شیخ فردوسیہ کی محبتوں سےفیض یاب ہو کر بابا فرید اپنےوطن روانہ ہو گئی۔
کتھوال پہنچتےہی آپ اپنی والدہ محترمہ کی خدمت میں حاضر ہوئےجیسےہی آپ نےوالدہ محترمہ کےچہرہ مبارک کو دیکھا بےاختیار آگےبڑھےاور قدموں سےلپٹ کر رونےلگی۔ والدہ محترمہ بھی آپ کی جدائی کےغم سےبےحال تھیں مگر جب اپنےلخت جگر کو اپنےسامنےپایا تو فرط جذبات سےآنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ کچھ دیر تک عجیب سی رقت انگیز حالت اور سکوت طاری رہا پھر جب دل کی بےقرار دھڑکنیں متوازن ہو گئیں تو قرسم خاتون نےآپ کو دونوں ہاتھوں سےاٹھا کر سینےسےلگا لیا اور بےشمار دعائوں سےنوازا۔
چند دنوں بعد حضرت بابا فرید نےوالدہ کی خدمت میں عرض کی کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں اپنےشیخ حضرت بختیار کاکی کی خدمت میں حاضر ہو جائوں۔
آپ کی بات سن کر والدہ نےفرمایا ابھی تم اس قابل تو نہیں ہو کہ اس مرد پاکباز کی مجلس میں شریک ہو سکو پھر بھی میرےلئےیہ بات طمانیت کا باعث ہےکہ تم نےاپنےشیخ کےحکم کی تعمیل کر دی۔ اب شیخ جانیں کہ وہ تمہیں قبول کرتےہیں یا نہیں۔ میری دعائیں تمہارےساتھ ہیں۔
والدہ سےاجازت لےکر آپ دہلی کی جانب روانہ ہو گئی۔ جلد سےجلد دہلی پہنچنےکےشوق نےآپ کو بدحال کر دیا اور سفر کٹنےکا نام ہی نہیں لیتا تھا۔ دہلی پہنچتےہی جب خانقاہ عالیہ پر نظر پڑی تو حالت غیر ہو گئی۔ وصال کا غم ساعت فراق سےزیادہ تلاطم خیز ثابت ہوا کچھ دیر کیلئےہوش و حواس جاتےرہےمگر بےخودی کےعالم میں اتنا ہوش رہا کہ سرعقیدت خم کر دیا اور خانقاہ کےدروازےپر اس طرح دست بستہ کھڑےرہےجیسےیہاں سےکسی شہنشاہ کا گزر ہونےوالا ہو۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)