kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر
 


”اس شخص کی کمر کےساتھ چھرا بندھا ہےاور یہ میرےقتل کےارادےسےآیا ہی۔ اس سےکہہ دوکہ اپنی عاقبت خراب نہ کرےاور یہاں سےچلا جائی۔“
اس سوال و جواب سےقلندر پر ایسی دہشت طاری ہوئی کہ وہ بھاگ اٹھا اور سیدھا قاضی کےپاس جا کر دم لیا اور اسےکہا:
”ایسےمرد خدا کو قتل کرنا میرےبس میں نہیں ہی۔“
حضرت بابا صاحب کےپاس جب بھی کوئی شخص دینی یا دنیاوی مشکل لےکر آتا تو وہ اسےکتاب و سنت کی طرف رجوع کرنےکی دعوت دیتی۔ عام طور پر صبر کی تلقین فرماتےاور نماز پڑھنےکی ہدایت فرماتی۔ ایک روزایک شخص نےحاضر خدمت ہو کر عرض کی کہ یا حضرت! میں بےحد تنگ دست ہوں۔ گھر میں عام طور پر فاقوں کی نوبت آ جاتی ہی۔ آپ نےاس کیلئےدعا فرمائی اور پھر اسےہدایت کی کہ ہر روز رات کو سونےسےپہلےسورة جمعہ پڑھ لیا کرو۔
ایک دن حضرت بابا فرید درخت کےنیچےاپنےساتھیوں اور مریدوں کےساتھ تشریف فرما تھی۔ ایک ہندو عورت اپنےسر پر دودھ کا برتن رکھےادھر آنکلی۔ بابا جی نےرسم درویشی کےمطابق اس عورت کی خیر دریافت کی تو ہندوئوں کی نچلی ذات سےتعلق رکھنےوالی عورت اپنی درد بھری کہانی سنانےلگی۔
اس نےکہا میرا تعلق گوالہ خاندان سےہےباب دادا یہی کام کرتےتھی۔ شوہر کےمرنےکےبعد اب یہ کام مجھےکرنا پڑتا ہےتاکہ اپنےبچوں کی پرورش کر سکوں۔ لیکن چند روز سےچند جوگی اور جادوگر مجھےپریشان کررہےہیں وہ مطالبہ کرتےہیں کہ سارا دودھ انہیں دےدیا جائی۔ دودھ دینےکےبعد جب قیمت مانگی تو انہوں نےبےرحمی سےجواب دیا کہ ہم جو چیز لیتےہیں اس کی قیمت ادا نہیں کرتی۔ جب میں نےمفت دودھ دینےسےانکار کیا تو انہوں نےبددعا دی جس سےتمام برتن کیڑوں سےبھر گئی۔ دوسرےدن بھی ایسا ہی ہوا۔ اب چند جوگی میرےگھر آئےاور کہا گرو کا کہنا ہےکہ اگر میں ان کو دودھ نہیں دوں گی تو سارےجانور مر جائیں گی۔ چنانچہ مجبوراً میں اپنےجانوروں کا سارا دودھ ان جوگیوں اور جادوگروں کو دےآتی ہوں۔ حضرت فرید نےدکھی ہندو عورت کا ماجرا سن کر کہا کہ تمہارےدکھ ختم ہونےوالےہیں اس پر عورت نےکہا کہ میرےدکھوں کو چھوڑیں آپ یہاں سےنکل جائیں وگرنہ وہ جادوگروں کا ٹولہ تمہیں بھی پریشان کرےگا۔ اس پر حضرت بابا فرید نےاس عورت سےکہا کہ ہم مسلمانوں کا ایمان ہےکہ جب تک اللہ کی طرف سےکوئی مصیبت انسان کا مقدر نہ بن جائےاس وقت تک دنیا کی کوئی طاقت اسےذرا برابر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اگر تم جوگیوں کی بجائےاللہ کا خوف دل میں پیدا کرلو تو تم بھی محفوظ رہو گی۔ تمہارےبچےاور جانور بھی۔
اس پر عورت بولی! آپ بھگوان کی بات کر رہےہیں میں تو اسےروز یاد کرتی ہوں لیکن میرےدکھوں کا مداوا نہیں ہوا۔
حضرت بابا فرید نےفرمایا! تم جس بھگوان کی پوجا کرتی ہو وہ تو خود پتھر کا ایک بےجان مجسمہ ہےجو اپنی جگہ سےجنبش بھی کرسکتا۔ وہ کسی انسان کےکام کیسےآئےگی۔ میں جب خدا کی بات کر رہا ہوں وہ اپنی ذات میں تنہا ہےاس کا کوئی شریک نہیں سارےجہان کےانسان مل کر بھی اس کےفیصلےکو تبدیل نہیں کر سکتی۔ تم بھی اسی خدا کو پکارو وہی تمہیں ان ظالم جوگیوں سےنجات دےگا۔
ابھی یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ دور سےجادوگر کےچیلےآتےدکھائی دیئی۔ وہ عورت گھبرا کر حضرت بابا فرید سےکہنےلگی کہ یہی جادوگر کےوہ چیلےہیں جو شاید میری تلاش میں ادھر آنکلےہیں۔
عورت کو خوفزدہ دیکھ کر فرمایا تم میری مہمان ہو اس لئےتمہیں ہراساں ہونےکی ضرورت نہیں میں خود ان لوگوں کو جواب دےلوں گا۔ اسی اثنا میں جادوگر کےچیلوں نےآتےہی غیظ و غضب کا مظاہرہ کیا اور قہرناک لہجےمیں عورت سےکہنےلگےتم یہاں آرام سےبیٹھی باتیں کر رہی ہو اور گرو دودھ کا انتظار کر رہےہیں۔ آج تیری خیر نہیں!
اس پر حضرت بابا فرید نےفرمایا اسےمیں نےروک لیا تھا۔ تم بھی بیٹھو! ابھی آپ کی زبان سےیہ الفاظ نکلےہی تھےکہ جوگیوں پر سکتہ طاری ہو گیا اور زمین پر ایسےگڑھ گئےجیسےانہیں زنجیریں پہنا دی گئی ہوں۔

 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)