kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت مولانا جلال الدین رومی
 


مولانا جلال الدین رومی کی رفیق القلبی اور شدت احساس کا یہ عالم تھا کہ کسی شخص کی ذرا سی تکلیف بھی برداشت نہیں کر سکتےتھےاس کےبرعکس اپنی ذات پر آفات و مصائب کےپہاڑ بھی ٹوٹ پڑتےتو حرف شکایت زبان تک نہ لاتےایک بار شدید سردی پڑ رہی تھی۔ مولانا روم کسی کام سےاپنےخلیفہ حسام الدین چلپی کےمکان پر تشریف لےگئےرات بہت زیادہ گزر چکی تھی۔ مولانا جب وہاں پہنچےتو حسام الدین کےگھر کےتمام دروازےبند ہو چکےتھےاگر مولانا چاہتےتو نصف شب کےبعد بھی اس مکان پر دستک دےکر اہل خانہ کو بیدار کر سکتےتھےاور آپ کا یہ عمل حسام الدین چلپی کیلئےباعث راحت ہوتا لیکن آپ آسمان کےنیچےکھڑےرہےاور برف گر گر کر سر پر جمتی رہی صبح جب حسام الدین چلپی کےایک خادم نےدروازہ کھولا اور مولانا کو اس حالت میں کھڑےدیکھا تو اس کےہوش اڑ گئی۔ وہ بدحواسی کےعالم میں مکان کےاندر گیا اور حسام الدین کو خبر دی۔ مولانا روم کےخلیفہ دیوانہ وار ننگےپائوں بھاگتےہوئےآئےاور پیرومرشد کےقدموں پر سر رکھ کر رونےلگی۔ مولانا نےانہیں اٹھا کر گلےسےلگایا اور بہت دیر تک تسلی دیتےرہی۔ جب حسام الدین کےآنسو رک گئےتو فرمایا۔
”میں نےمناسب نہیں سمجھا کہ تمہاری نیند میں خلل پڑےاور میری وجہ سےدوسرےمکینوں کو زحمت ہو۔“
یہ واقعہ اس قدر اثر انگیز تھا کہ حسام الدین چلپی آخری سانس تک اس رات کو فراموش نہ کر سکی۔ اکثر اپنےمریدوں کو درس دیتےہوئےفرمایا کرتےتھی۔
”پیرومرشد کا یہ عمل اس لئےتھا کہ ہم درویشی کا مفہوم سمجھ سکیں اور اپنی آنکھوں سےخدمت خلق کی زندہ تصویر دیکھ سکیں۔“
شہر قونیہ میں گرم پانی کا ایک چشمہ تھا۔ مولانا روم کبھی کبھی وہاں غسل کیلئےتشریف لےجاتےتھی۔ ایک بار مولانا نےاس چشمےپر جانےکا ارادہ ظاہر کیا کچھ مریدوں اور خادموں نےایک دن پہلےوہاں جا کر آپ کےغسل کیلئےمخصوص جگہ کا انتظام کر دیا دوسرےروز جب مولانا روم وہاں تشریف لےگئےتو آپ کی آمد سےچند لمحےقبل کچھ جذامی (کوڑھی) اسی مقام پر نہانےلگےخادموں نےخوفناک مرض میں مبتلا انسانوں کو ڈانٹ کر اس جگہ سےہٹانا چاہا تو مولانا روم نےسختی کےساتھ منع کر دیا جب وہ جذامی نہا کر چلےگئےتو آپ نےاسی جگہ کا پانی لےکر غسل کیا اور پھر اپنےخادم سےفرمایا۔
”احتیاط اچھی چیز ہےمگر ایسےبیماروں سےنفرت نہیں کرنی چاہئےیہ لوگ بھی کل تک تمہاری طرح خوبصورت جسموں کےمالک تھی۔“
ایک بار مولانا روم کی شریک حیات نےاپنی ملازمہ کو سخت سزا دی۔ اتفاقاً مولانا بھی اسی وقت تشریف لےآئی۔ بیوی کی یہ حرکت دیکھ کر بہت ناراض ہوئےاور غمزدہ لہجےمیں فرمانےلگی۔ ”تم نےخدا کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کیا یہ اسی کی ذات پاک ہےجو غلاموں کو آقا اور آقائوں کو غلام بنا دیتی ہی۔ ایک لمحےکیلئےاس وقت کا تصور کرو جب تم کنیز ہوتیں اور یہ عورت مالکہ کی حیثیت رکھتی‘ پھر تمہارا کیا حال ہوتا؟“ مولانا کی یہ اثرانگیز گفتگو سن کر شریک حیات نےاس ملازمہ کو آزاد کر دیا اور پھر جب تک زندہ رہیں‘ خادمائوں کو اپنےجیسا کھلاتیں اور پہناتیں یہاں تک کہ ہر معاملےمیں محبت سےپیش آتیں۔
مولانا روم کا یہ سلوک انسانوں ہی کیلئےمخصوص نہیں تھا۔ آپ تو اس بارش کی طرح تھےجو سبزہ و گل کےساتھ پتھر کی چٹانوں پر بھی برستی ہی۔ ایک بار امیر شہر معین الدین پروانہ کےہاں محفل سماع جاری تھی کسی معزز خاتون نےشرکائےمجلس کی تواضع کیلئےمٹھائی کےدو بڑےطباق بھیجی۔ بیشتر حاضرین کلام معرفت میں کھوئےہوئےتھی۔ اتفاق سےایک کتا محفل میں گھس آیا اور اس نےآتےہی طباق میں منہ ڈال دیا۔ اہل محفل میں سےکسی کی نظر پڑی تو اس نےبلند آواز میں کتےکو ڈانٹ کر بھگانا چاہا۔ مولانا روم جو بہت دیر سےآنکھیں بند کئےسماع کی کیفیت میں گم تھےچیخ سن کر چونک پڑےاور جب یہ منظر دیکھا تو اس شخص کو ہاتھ کےاشارےسےروک دیا جو کتےکو بھگانےکی کوشش کر رہا تھا کتےنےگھبرا کر شیرینی کھانی شروع کر دی اور پھر کچھ مٹھائی کےدانےمنہ میں دبا کر محفل سےچلا گیا کتےکےجانےکےبعد مولانا روم نےفرمایا۔ ”اس کی بھوک تم لوگوں کےمقابلےمیں تیز تھی اس لئےمٹھائی پر بھی اسی کا حق زیادہ تھا۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)