kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



سلطان العارفین
حضرت سلطان باہو
 


شیخ حبیب نےجوا ب تو نہ دیا البتہ بیٹھےبیٹھےان کی نظروں سےاوجھل ہو گئےآپ بھی خوب سمجھتےتھےکہ یہ عمل‘ مقصدِ امتحان ہی ہےچنانچہ آپ بھی جھٹ ان کےتعاقب میں جاپہنچےاور ایک کھیت میں شیخ حبیب کو ضعیف کاشتکار کی شکل میں محنت مشقت کرتےپایا۔ آپ نےنزدیک جا کر فرمایا۔ ”بابا! یہ ضعیفی اور یہ مشقت؟ آپ آرام کریں میں کام کرتا ہوں“ سلطان باہو کو دیکھ شاہ حبیب اپنےاصل روپ میں آئےاور ہنس کر انہیں ساتھ لیا اور آگےبڑھےمگر چند قدم چلنےکےبعد پھر غائب ہو گئی۔ آپ نےبھی ان کا تعاقب نہ چھوڑا اور اب کی مرتبہ انہیں ایک آبادی میں ایک بوڑھےبرہمن پنڈت کی شکل میں‘ لوگوں کو ماتھےپر تلک لگاتا پایا شاہ باہو مشکرا کر نوجوان کےبھیس میں ان کےسامنےجا کھڑےہوئےاور کہنےلگی۔
”بابا! میرا ماتھا بھی تو خالی ہےکیا میرےیہ بھاگ نہیں کہ میرےماتھےپر آپ تلک لگائیں۔“
دوسرےہی لمحےشیخ حبیب اپنی اصل صورت میں سلطان باہو کےسامنےکھڑےمسکرا رہےتھی۔ انہوں نےسلطان باہو کا ہاتھ تھاما آگےبڑھ گئی‘ لیکن تیسری مرتبہ پھر وہی حرکت کی اور نگاہوں سےاوجھل ہو گئی۔ سلطان باہو کہاں پیچھا چھوڑنےوالوں میں سےتھی۔ آپ بھی خراماں خراماں ان کےپیچھےلپکےاور ایک مسجد میں انہیں جا ڈھونڈا۔ جہاں شیخ حبیب معمر امام مسجد کےروپ میں بچوں کو قرآنی تعلیم دےرہےتھےچنانچہ سلطان باہو بھی جھٹ بچےکےروپ میں قاعدہ پکڑےان کےسامنےجابیٹھےاور ایک حرف پر انگلی رکھتےہوئےمعصومیت سےپوچھنےلگی۔ ”بابا! یہ کیا ہی“ اس بار شیخ حبیب کی آنکھوںمیں آنسو بھر آئی۔ آپ کےچہرےپر جو پہلےمسکراہٹ مچلتی تھی وہ اس مرتبہ غائب تھی۔ انہوں نےآب دیدہ ہو کر سلطان باہو کو سینےسےلگا لیا او رکہنےلگی۔ ”بس باہو۔۔۔۔ بہت ہو چکا۔“ لیکن سلطان باہو نےاپنی حالت نہ بدلی آپ بدستور اسی حرف پر انگلی جمائےپوچھنےلگی۔ ”بابا! بتائو یہ کیا ہی۔؟“
شیخ حبیب بیچارگی سےبولی۔ ”سلطان میں تجھےکیا بتائوں تو میرےبس کا نہیں ہےپھر انہوں نےسلطان باہو کو اپنےشیخ عبدالرحمان قادری کی طرف جانےکی ہدایت کی جو دلی میں فروکش تھی۔
سلطان باہو نےاسی وقت رختِ سفر باندھا۔ بغداد کو خدا حافظ کہا اور ہندوستان۔۔۔۔ کی طرف چل پڑی۔ ابھی دلی سےدور ہی تھےکہ ایک شخص دوڑتا ہوا آپ کےپاس آیا اور آگےبڑھ کر سلطان باہو کےپائوں عزت سےچھونےکےبعد احتراماً ان سےایک قدم پیچھےہٹ کر خانقاہ کی طرف اشارہ کر کےکہنےلگا۔ ”حضرت! ادھر چلنا ہی۔“
یہ شیخ عبدالرحمان قادری کا بھیجا ہوا خادم تھا جنہوں نےمراقبہ میں سلطان باہو کو اپنی طرف آتا دیکھ لیا تھا چنانچہ انہوں نےایک خادم کو آپ کی راہنمائی کیلئےروانہ کر دیا۔ جیسےہی خادم کی معیت میں سلطان باہو‘ شیخ عبدالرحمان کےروبرو پہنچےتو شیخ بنا کچھ کہےانہیں تخلیےمیں لےگئےاور ایک بھرپور نگاہ مرکوز کی۔ ان کی نگاہ میں ایک عجیب سی تاثیر تھی اور اس وقت سلطان کو وہ سب کچھ حاصل ہو گیا جس کی چاہ میں وہ برسوں سےخاک چھانتےپھر رہےتھےجس نعمت کیلئےوہ دردرسرگرداں تھی۔ وہ سب کچھ ایک لمحےمیں ان پر منکشف ہو گیا۔ اسرار و رموز کا سمندر ان کی آنکھوں میں اتر گیا۔ شیخ کی اس ایک نگاہ نےسلطان باہو کو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک بنا دیا۔
فیض رسانی کی اس غیرمعمولی استعداد کےحصول کےبعد سلطان باہو چلتےچلتےجامع مسجد کےسامنےجا پہنچی۔ جمعہ کا روز تھا مسلمانانِ ہند جامع مسجد میں خشوع و خضوع کےساتھ عبادت میں مشغول تھی۔ آپ بھی ان کےساتھ نماز میں شریک ہو گئی۔ جیسےہی نماز ختم ہوئی سلطان نےپورےمجمع کی طرف ایک بھرپور نگاہ ڈالی۔ لوگوں پر نگاہ کیا ڈالنی تھی کہ جامع مسجد یا حق! یا حق! یاحق! کےنعروں سےگونج اٹھی۔ ہر شخص وجد کےعالم میں یا حق! یاحق! کی صدائیںلگا رہا تھا لیکن اس پورےمجمےمیں صرف تین اشخاص‘ بادشاہ قاضی اور کوتوال شہروجد کی اس کیفیت سےمحروم تھی۔ جیسےہی سلطان نےتوجہ منقطع کی اور مجمع اپنی حالت میں آیا تو وہ تینوں سلطان باہو کےپاس آئےاور پوچھنےلگی۔
”بابا! ہمیں کیوں اس نعمت سےمحروم رکھا۔“
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)