kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت حافظ محمد عبدالکریم
 


 جب خرقہ خلافت عنایت ہوا تو آپ نےعرض کیا ”حضور اس غلام کو آپ کی محبت ہی کافی ہےیہی پسند ہےکہ گوشہ نشینی میں بیٹھ کر باقی ماندہ زندگی بسر کی جائی۔ ”باباجی“ نےفرمایا۔ ”میں حکم کا بندہ ہوں۔ اس امانت کو آپ کےحوالےکرنےپر مجبور ہوں۔ یہ میرا اپنا کام نہیں اللہ کا کام ہی۔ اللہ تعالیٰ جس سےاپنا کام لیناچاہتا ہےاسےچن لیتا ہی۔ ”چنانچہ آپ نےاپنےمرشد کےفرمان کو قبول کر لیا اس کےساتھ ہی مرشد کامل نےچند نصیحتیں فرمائیں۔ آپ نےارشاد فرمایا:
”بیٹا۔۔۔۔ دنیا کی طرف منہ نہ کرنا۔ بلکہ اس کو پیٹھ پیچھےپھیر کر ہمہ تن اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہنا۔ کسی حال میں بھی اللہ تعالیٰ سےغافل نہ ہونا سب کچھ اسی ذات کی طرف سےسمجھنا۔“
خلافت ملنےکےبعد آپ ریاضت و مجاہدہ میں دن رات بسر کرنےلگی۔ آپ اکثر نورپور شاہاں میں حضرت امام بری کےمزار پر انوار پر تشریف لےجاتےاور وہاں مراقب بیٹھتی۔ نیز اردگرد کےپہاڑوں پر بھی اکثر آپ کا آنا جانا رہتا۔ یہ کیفیت تھوڑا ہی عرصہ رہی پھر آپ نےسلسلہ بیعت شروع کر دیا۔ لوگ جوق در جوق حلقہ ارادت میں شامل ہو کر باطنی فیض حاصل کرنےلگی۔ راولپنڈی میں عیدگاہ کےعلاقےمیں آپ کی رہائش تھی۔ وہاں آپ نےایک خلوت خانہ اور ایک کنواں بھی بنایا تھا۔ اس کنویں کےپانی میں بڑی شفا تھی۔ اکثر بیمار اس کنویں کا پانی پیتےتو شفایاب ہو جاتی۔
آپ کاحلقہ ارادت بہت وسیع تھا۔ لوگ دور دراز سےآتےاور فیض حاصل کرتی۔
حج کیلئےارادہ کیا تو خواب میں حضور نبی اکرم ا کی زیارت ہوئی۔ حضور نےکمال شفقت سےفرمایا ”حافظ صاحب آجائو صبح بیدار ہوئےتو فوراً تیاری کر لی۔ سمندری سفر شروع ہوا تو طوفان نےآگھیرا اور ساتھ ہی جہاز کےتہہ خانےمیں آگ لگ گئی۔ کپتان نےجہاز کا لنگر ڈال دیا۔آپ نےجہاز کےعرشےمیں جا کر دو نفل نماز ادا کی اور مراقبہ کیا۔ مراقبےمیں حضور نبی کریم ا کی طرف سےبذریعہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی بشارت ہوئی کہ آگ بجھ گئی ہی۔ آپ نیچےتشریف لائےتو آگ بجھ چکی تھی اور اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سےطوفان ٹل گیا تھا حج کےمناسک طےکرنےکےبعد مدینہ منورہ میں حاضری دی تو دعا مانگی الٰہی مجھےاب واپس نہ بھیج بلکہ دیار حبیب اہی میرا جینا اور مرنا میرا مقدر کر دی۔ نماز عشاءکےبعد ایک بزرگ نےآپ سےملاقات کی او رفرمایا۔ ”حافظ صاحب کیا آپ ہی نےدعا کی ہےکہ میرا جینا اور مرنا مدینہ منورہ میں ہو آپ نےفرمایا کہ جی ہاں تو بزرگ نےفرمایاکہ حبیب کبریا افرماتےہیں کہ واپس ہندوستان تشریف لےجائیں ابھی آپ کی وہاں بہت ضرورت ہےمخلوقات خدا آپ سےفیضیاب ہو گی۔
حکم رسول خدا اکےتحت آپ واپس تشریف لےآئےاور باقی زندگی رشدوہدایت کےسلسلےکو جاری رکھتےہوئےگزاری۔ تبلیغ اسلام اور ترویج شریعت میں ہم تن گوش رہی۔
آپ نےلاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریکےمزار مبارک پر حاضری دی تو حالت مراقبہ میں حضرت داتا گنج بخش نےکمال مہربانی فرمائی۔ آپ اجمیر شریف بھی گئی۔ سیالکوٹ میں امام علی الحق‘ مولانا عبدالحکیم اور حضرت شہ مونگا ولی کےمزارات پر بھی حاضری دی جب آپ شاہ مونگاولی کی قبر پر تشریف لےگئےتو آپ نےدیکھا کہ قبر میں جنبش ہوئی آپ نےفوراً دونوں ہاتھ قبر پر رکھ دیئےاور دیر تک جھکےرہےواپسی پر دوستوں نےپوچھا تو آپ نےفرمایا صاحب قبر آداب و تعظیم کیلئےکھڑا ہوناچاہتےتھی۔ میں نےفوراً ہاتھ رکھ کر روک دیا کیونکہ یہ بات خلاف شریعت تھی اس طرح آپ کی بہت سےکرامات بھی مشہور ہوئیں۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)