kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت الحاج خواجہ صوفی نواب الدین
 


1925ءمیں آپ نےفوج سےریلوےکےشعبہ انجینئرنگ میں اپنی تبدیلی کروالی اور آپ کوئٹہ تشریف لےآئےیہاں ایک پادری ولیم گیرٹ بڑےمو¿ثرانداز میں عیسائیت کا پرچار کیا کرتا تھا ایک دن ایک اجتماع میں وہ عیسائیت کی تبلیغ کر رہا تھا آپ نےفرمایا ”تمہارا عمل محض گمراہی اور افسانہ ہی۔ سچا مذہب صرف اسلام ہی ہے۔”بات بڑھی تو آپ نےفرمایا۔“ بحث کی ضرورت نہیں تم اس مجمع سےایک آدمی کا انتخاب کر لو۔ تم اسےحضرت عیسیٰ کی زیارت کرا دو میں اسےاپنےنبی اکرم ا کی زیارت کرواتا ہوں ابھی حقیقت سامنےآجائےگی پہلےتو وہ بڑا پریشان ہوا پھر اس نےاس چیلنج کو قبول کر لیا اس مقصد کیلئےایک آدمی کو چن لیا گیا۔ اس نےاس آدمی کو میدان میں کھڑا کر لیا اور اس کےاردگرد اپنےمذہبی گیت پڑھنےلگا گیت پڑھتےپڑھتےتقریباً نصف گھنٹہ گزر گیا لوگ اکتا گئےاس آدمی سےپوچھا گیا تو اس نےنفی میں جواب دیا آپ نےاس شخص کو کہا کہ وضو کرو اور میرےپاس آئو آپ نےاسےباوضو اپنےسامنےبیٹھا لیا اور تلاوت قرآن مجید کرنےکےبعد اس طرح عالم استغراق میں گم ہوئےکہ اس شخص کو غنودگی طاری ہو گئی جب ہوش آیا اس سےکیفیت پوچھی کہنےلگا بس اک نور کا عالم تھا جسےمیں بیان نہیں کر سکتا پھر ایک نورانی شخصیت ظاہر ہوئی ان کی پیشانی پر لکھا تھا محمد رسول اللہ ااس نوجوان کی حالت عجیب و غریب ہو چکی تھی اس عیسائی نوجوان نےفوراً کلمہ پڑھ لیا یہ دیکھ کر عیسائیت کا مبلغ ولیم گریٹ اپنےپچاس ساتھیوں سمیت مشرف بہ اسلام ہو گیا۔ سبحان اللہ۔ اس پادری مبلغ کا نام آپ نےاپنےنام پر ”نواب الدین“ رکھا۔ یہ ایک فتح مبین تھی جس پر آپ نےسجدہ شکر ادا فرمایا۔ اس وقت انگریزوں کی حکومت تھی عیسائی پادری کا اپنےساتھیوں سمیت اس طرح مسلمان ہو جانا عیسائیوں کی بہت بڑی شکست تھی۔ اس واقعہ کےبعد انگریز آفیسرز آپ کو شک کی نگاہوں سےدیکھنےلگےاور خواہ مخواہ آپ کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔
15 اپریل 1929ءکو راولپنڈی میں آپ کی ملاقات آفتاب ولایت حضرت حافظ محمد عبدالکریم سےہوئی۔ یہیں پر آپ ان کےہاتھ پر بیعت ہوئی۔
آپ نےپیرومرشد کےحکم پر ملازمت کو خیرباد کہا اور 9 ماہ متواتر آستانہ مرشد پر خدمت گزار کی حیثیت سےحاضر رہےاسی دوران آپ کےفرزند کےوصال کی خبر ملی تو آپ نےیہ خبر مرشد سےمخفی رکھی جب آپ کےوالد گرامی نےپیرو مرشد کو اس خبر کےبارےمیں بتایا تو انہوں نےفرمایا‘
”اس بچےکےبدلےاللہ تعالیٰ ان کو ایک صالح اور سعید فرزند عطا فرمائےگا۔ جس کا شہرہ اور فیضان چہار دانگ عالم میں ہو گا۔“
اس واقعہ کےبعد اللہ تعالیٰ نےآپ کو حضرت خواجہ محمد معصوم کی صورت میں فرزند ارجمند عطا فرمایا اور آپ کو حضرت قبلہ حافظ عبدالکریم صاحب کی خدمت عالیہ میں لےجایا گیا۔
آپ نے9 ماہ کا قلیل عرصہ اپنےشیخ و مرشد کی صحبت میں جس شوق و جذبہ میں گزارا اس کی مثال بہت کم ملتی ہی۔ آخر ایک روز وہ وقت بھی آگیا جب پیرو مرشد نےآپ کو خلافت و اجازت سےسرفراز فرمایا۔ جب خرقہ خلافت پہنایا گیا تو آپ نےعرض کیا۔
”بندہ یہ مقصد لےکر نہ آیا تھا مجھےتو آپ کی غلامی میں اللہ تعالیٰ اور اس کےحبیب پاک اکی رضا کافی ہی۔“
عقیدت و محبت کےاس اظہار پر فیض کریمی کو جوش آگیا۔ قبلہ حافظ عبدالکریم نےتین مرتبہ دست مبارک زمین پر مارا اور فرمایا۔
”تمہاری سعادت اسی میں ہےفقیر تو مامور من اللہ ہےمیں نےآج تک جتنی نفلی عبادت کی ہےسب تجھےبخشتا ہوں۔ تمہارا دوست میرا دوست تمہارا دشمن میرا دشمن جہاں تم ہو گےوہاں میں ہوں گا۔ تمہاری اور میری توجہ میں کوئی فرق نہ ہوگا تو میرا فرزند طریقت ہی۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)