kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت الحاج خواجہ صوفی نواب الدین
 


حسن سیرت کےساتھ اللہ تعالیٰ نےآپ کو حسن صورت بھی عطا فرمایا تھا۔ آپ دراز قد اور سڈول جسم کےمالک تھی۔ ریش مبارک گھنی اور پھیلی ہوئی تھی۔ کشادہ پیشانی موٹی آنکھیں لمبےکھلےہتھیلی والےہاتھ رنگت سرخ و سفید اور چہرہ پر نور تھا جو بھی دیکھتا اثر قبول کرتا۔ دوستوں کا یہ عالم تھا کہ چہرہ مبارک پر نظر پڑتےہی عشق الٰہی کی تڑپ دل میں اٹھتی۔ لبوں پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی۔ آپ سراپا جمال تھی۔ بات کرتےتو رحمتوں کےپھول کھلتی‘ چہرہ باوقار آنکھیں نورجمال سےتاباں اور درخشاں پیشانی۔ جب کسی طالب پر نظر پڑتی تو اس کا حال متغیر ہو جاتا۔ بےخودی اور محویت کےآثار ظاہر ہونےلگتی۔ دوستوں کےساتھ آپ کا خلق اور محبت اس قدر تھی کہ ہر کوئی یہی سمجھتا تھا کہ جو محبت میرےساتھ ہےکسی دوسرےکےساتھ نہیں۔
گو کرامات ولایت کی دلیل نہیں پھر بھی بعض اوقات اولیائےکرام سےکرامات کا ظہور ہو جاتا ہی۔ کرامات کا ظہور پذیر ہونا برحق ہی۔ اولیاءاللہ کی سب سےبڑی کرامت تو یہی ہوتی ہےکہ وہ لوگوں کےقلوب کا رخ موڑ دیتےہیں۔ گناہ کی دلدل سےنکال کر نیکی کےباغات میں پہنچا دیتےہیں۔ نفس امارہ کو نفس مطمنہ میں بدل دیتےہیں اور خود ساری عمر سنت رسول کی اتباع میں گزار دیتےہیں یہی سب سےبڑی کرامت ہےاور یہی اس کی حقیقت ہےا پ سےبہت سی کرامات کا ظہور ہوا بلکہ آپ مادرز ادولی اللہ تھی۔ بہت سی کرامات ایسی ہیں جو بیعت ہونےسےپہلےظاہر ہو چکی تھیں۔
ایک مرتبہ آ پ کےپاس کوڑھ کےمرض میں مبتلا ایک شخص آیا اور دعا کیلئےعرض کی آ پ نےاسےاپنےساتھ کھانےمیں شریک کر لیا۔ رات وہیں سو گیا صبح جب جذام کامریض نیند سےبیدار ہوا تو بالکل ٹھیک تھا۔ بعدازاں بہت سےبیمار لوگ آپ کےدر پر حاضر ہوتےاور صحت پاتےرہی۔
ایک دفعہ ایک سفر میں ایک شخص حضور قبلہ عالم کےپاس آیا اور کہنےلگا میں آپ کو نہیں مانتا اگر واقعی آپ سچےپیرومرشد ہیں تو مجھےاندھا کر دیں آپ مسکراتےرہےاور وہ بار بار اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ اگر آپ سچےولی ہیں تو مجھےاندھا کر دیں جب اس نےمتعدد مرتبہ اصرار کیا تو دریائےولایت جوش میں آگیا اور فرمایا کہ اگر میری ولایت کا امتحان تونےلینا ہےتو کسی اندھےکو میرےپاس لائو میں اللہ سےدعا کر کےاس اندھےکو بینائی واپس لوٹا د وں جتنا زور ولایت میں تجھےاندھا کرنےکیلئےلگائوں اتنا زور میں کسی اندھےکی بینائی کیلئےکیوں نہ لگائوں میں حضورا کی امت کےافراد کو اندھا کرنےکیلئےنہیں آیا بلکہ نور ولایت کی روشنی سےگمراہوں کو ہدایت کی روشنی عطا کرنےپر مامور کیا گیا ہوں کل اگر میدان قیامت میں حضور انےمجھ سےسوال کیا کہ تونےاپنا زور ولایت میرےامتی کو اندھا کرنےپر کیوں صرف کیا تو میں کیا جواب دوں گا چنانچہ ایک نابینا لڑکا آپ کےسامنےپیش کیا گیا آپ نےفرمایا میں بھی دعا کرتا ہوں اور سب سنگی بھی مل کر دعا کرو اللہ پاک اس کی آنکھیں روشن کر دےچنانچہ آپ کی دعا سےاللہ تعالیٰ نےاس لڑکےکو نور بصیرت اور نور بصارت سےمالامال فرما دیا۔
آپ کا وصال مبارک 12 ربیع الاوّل شریف 1385ءبمطابق 12 جولائی 1965ءبروز سوموار ہوا۔ آپ کےبعد آپ کےصاحبزادےاعلیٰ حضرت عظیم المرتبت الحاج خواجہ محمد معصوم سجادہ نشین ہوئی۔ جن کو آپ نے1965ءمیں حج مبارک کےدوران مسجد نبوی میں حضور نبی رحمت اکی اجازت اور ارشاد گرامی کےتحت خلافت سےنوازا تھا اور اس کےبعد دربار عالیہ موہری شریف میں 1957ءمیں تمام خلفاءکےروبرو آپ نےاجازت و خلافت کا اظہار ان لفظوں میں کیا ”ان کی بیعت میری بیعت‘ ان کی رضا میری رضا‘ ان کی ناراضگی میری ناراضگی‘ جہاں میری انتہا وہاں ان کی ابتدا ہےیہ قیوم پنجم ہیں اور انہیں غوث زماں کا لقب عطا کیا گیا ہےمیری اولاد میں قطبیت اور غوثیت رہےگی۔“
وصال کےبعد آپ کو دربار عالیہ کی جامع مسجد کےشمالی جانب سپردخاک کیاگیا۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)