kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت شاہ کمال بغدادی
 


شاہ فیضل قادری سید عمر کےبزرگ تھےانہوں نےشاہ کمال کی پیدائش سےکافی مدت پہلےسید عمر کو ایک نامی گرامی فرزند کی بشارت دی تھی جس کا ولایت میں اعلیٰ مقام ہو گا جو وحید العصر ہو گا۔ جب شاہ کمال کی ولادت ہو گئی‘ تو شاہ فیضل قادری تشریف لائےاور بچےکو گود میں لےکر فرمایا کہ یہ بچہ حضرت قبلہ غوث اعظم کی اس پیشین گوئی کی ہوبہو اور جیتی جاگتی تصویر ہو گا جو سینہ بہ سینہ چلی آرہی ہی۔ انہوں نےسید عمر کو شاہ کمال کی خصوصی نگہداشت اور تعلیم و تربیت کی ہدایت فرمائی۔
روایت کےمطابق جب آپ کی ابتدائی تعلیم شروع ہوئی تو آپ پڑھتےپڑھتےکھو جاتےتھےپھر جب انہوں نےاپنےسبق میں یہ پڑھا کہ ”زمین کی سیر کرو اور قدرت الٰہیہ کےنشان دیکھو“ تو ان کی دنیا ہی بدل گئی۔ انہوں نےاکثر اوقات گھر سےباہر رہنا شروع کر دیا۔ شہر کےساتھ مضافات میں صحراءنوردی شروع کر دی۔ والدین بہت پریشان ہوئےمگر جب بھی وہ اپنےبیٹےکو سمجھانےلگتےتو ان کی قوتِ گویائی سلب ہو جاتی۔
ایک مرتبہ آپ کئی روز تک گھر سےغائب ہو گئےاس طرح اچانک چلےجانےسےوالدہ بہت پریشان ہوئیں کئی دن انتظار کیا لیکن جب اضطراب ناقابلِ برداشت ہو گیا تو خاوند سےگزارش کی کہ بیٹےکو کہیں سےبھی ڈھونڈکر لائیں۔ والد اپنی نامعلوم منزل کی طرف روانہ تو ہو گئےلیکن ان کو روانہ ہوتےوقت نہ اندازہ تھا کہ شاہ کمال کہاں اور کس طرف ہوں گےایک عزم کےساتھ شہر سےباہر نکل کر ایک طرف کو چل پڑےکچھ سفر طےکیا ہو گا کہ جنگل کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چلتےچلتےویرانوں میں پہنچ گئےانہوں نےکئی مرتبہ واپس جانےکا ارادہ کیا لیکن ہر بار دل میں خیال ابھرتا کہ شاہ کمال کی والدہ کو کیا جواب دوں گا۔ یہ سوچ کر آپ منزل بہ منزل آگےبڑھتےگئی۔ ایک جگہ پہنچ کرآپ کےقدم خودبخود رک گئی۔ ایک بہت بڑےدرخت کےوسیع تنےسےٹیک لگائےشاہ کمال استراحت فرما رہےتھی۔ بیٹےکو دیکھ کر والد کی آنکھوں میں چمک پیدا ہو گئی۔ دل کی دھڑکنیں بےترتیب ہونےلگیں وہ لپکےاور بیٹےکو سینےسےلگانےکیلئےآگےبڑھےیکایک ایک دیوہیکل جیتےجیسا جانور سامنےآگیا۔ جس کی نظریں شعلہ آگیں تھیں اور مسلسل سید عمر پر گڑھی ہوئی تھیں۔ سید عمر کےقدم رک گئےاور وہ جانور کےخوف سےپیچھےہٹنےلگی۔ پھر خیال آیا مبادا یہ درندہ شاہ کمال کو کوئی نقصان نہ پہنچا دی۔ اس خیال سےوہ دوبارہ آگےبڑھےمگر وہ درندہ دوبارہ مزاحم ہوا اور اپنےسر کو شاہ کمال کےپائوں میں رکھ کر لیٹ گیا۔ اس عقیدت مندی کو دیکھ کر سید عمر واپس لوٹی۔ ان کا دل مسرور ہو گیا ان کو شاہ فیضل قادری کی بات یاد آگئی کہ شاہ کمال‘ ولایت کےچرخ ہفت میں پر راج کرےگا۔ والد گرامی واپس لوٹی‘ بیوی کو سارا قصہ سنایا وہ کچھ آرزدہ ہوئیں لیکن دل میں اطمینان پیدا ہو گیا کہ ان کا فرزند دل بند مشائخ کبار میں شامل ہو گیا۔ آنکھوں میں آنسو رواں تھےمفارقت کا صدمہ اور بلند مرتبےکی خوشی مل جل کر آنکھوں میں سما گئےتھےکئی روز گزر گئےایک روز اچانک شاہ کمال گھر واپس آگئی۔ ادھر شاہ کمال نےگھر میں قدم رکھا ادھر حضرت شاہ فیضل بخاری کی تشریف آوری ہوئی۔ سید عمر نےشاہ فیضل بخاری سےگزارش کی کہ حضرت شاہ کمال کی تربیت آپ ہی فرمائیےیہ کام ہم جیسوں کےبس کی بات نہیں۔ آپ ان کو شاگردی اور مریدی میں قبول فرمائیی۔
شاہ صاحب گویا اسی انتظار میں تھےاس طرح شاہ کمال کو سلوک و تصوف کےمدرسہ میں داخلہ مل گیا۔ اور یوں حضرت غوث اعظم سےبراہِ راست فیض حاصل کر کےشاہ کمال نےدرجہ کمال پایا حضرت غوث اعظم کا خرقہ خلافت ان کےصاحبزادےعبدالرزاق کی وساطت سےمختلف سلسلہ سےہوتا ہوا حضرت شاہ کمال تک پہنچا اور بعدازاں میں یہی خرقہ خلافت امام رباّنی مجدد الف ثانی کو عطا ہوا۔
شاہ کمال حضرت شاہ فیضل بخاری کےہمراہ طویل سیاحت پر روانہ ہو گئی۔ سلوک و معرفت کی جملہ منازل طےکرتےہوئےکئی مرتبہ اکٹھےحج ادا کیا اور شاہ فیضل کی تربیت عطا ہوئی۔ چنانچہ اتوار کےدن 920 ہجری کو شاہ فیضل بخاری نےآپ کو مسند خلافت سےسرفراز فرما کر ہندوستان روانگی کا حکم دیا۔ ہندو جس قدر شاہ کمال کی شخصیت سےمسخر اور متاثر ہوتےمسلمان انہیں اتنا ہی کم خاطر میں لاتی۔ کتھیل کےعلاقےکےمفتیوں کا تو آپ سےخدا واسطےکا بیر تھا۔ یہ لوگ اپنےکو عالم اور علوم دینی کا منشی خیال کرتےتھی۔ وہ آپ کو دیوانہ اور مخبوط الحواس شخص سمجھتےتھی۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)