kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت شاہ کمال بغدادی
 


شاہ کمال نےان مفتیوں کےبہت سےآزار برداشت کئی۔ علاءالدین صابر کلیری جیسا جلال رکھتےہوئےبھی آپ اب تک خاموش تھےمفتیوں کو یہ بات کھائےجارہی تھی کہ جو لوگ دن رات ان کےاردگرد چکر لگاتےتھےوہ شاہ کمال کےارادت مند بن گئےتھی۔ اب مفتیوں نےمختلف گروہوں کو شاہ کمال کےپیچھےلگا دیا۔ وہ لوگ شاہ کمال کو بہت ستاتی۔ آپ اذیتیں اور سختیاں خندہ پیشانی سےبرداشت کرتےرہی۔ ایک روز فجر کی نماز ادا کرنےآپ مسجد میں تشریف لےگئےوضو کےدوران ایک مفتی نےآپ کےوضو پر تنقید کی۔ آپ نےدوبارہ وضو کیا مگر تنقید جاری رہی۔ متعدد بار وضو اور تنقید ساتھ ساتھ چلتےرہےاب شاہ کمال جلال میں آگئی۔ اعتراض مسح پر ہوتا تھا آپ نےجلال میں آکر اپنےبالوں سےپکڑ کر اپنا سر تن سےجدا کر دیا اور فرمایا کہ اب تو مسح میں کوئی کمی نہیں رہ گئی آپ نےاپنےسر کو تالاب میں پھینک دیا۔ آپ کا سر گرتےہی اس مفتی کا بھی سر علیحدہ ہو کر تالاب میں گر گیا۔ تھوڑی دیر کےبعد آپ کا سر واپس دھڑ پر لگ گیا مگر مفتی وفات پاگیا تھا۔ دیگر مفتیان نےاس کو بھی شعبدہ بازی کہا۔ اب مفتیانِ شہر پر خدائی عذاب نازل ہونا شروع ہو گیا۔ ایک ایک کر کےافراد خاندان وفات پاتے گئےبچی‘ بڑےاور املاک تباہ ہو کر رہ گئیں حتی کہ ان کےگھروں کی طرف سےگزرتےہوئےبھی اہل شہر گھبراتےتھی۔ اب دوسرےعلاقوں کےمفتیوں نےشاہ کمال کی خدمت میں حاضری دےکر دریافت کیا کہ یہ بددعا صرف کتھیل کےمفتیوں کیلئےہےیا کہ سارےعالم کےمفتیوں کیلئےتھی۔ آپ نےفرمایا صرف کتھیل کےمفتیوں کیلئےتھی۔ یہ سن کر مفتیوں کی جان میں جان آئی۔ ورنہ عالم اسلام سےمفتیان کا نام و نشان بھی عنقا ہو جاتا اس کےبعد کسی مسلم ‘ غیر مسلم نےحضرت شاہ کمال سےگستاخی کی ہمت نہ کی۔
برصغیر میں فقہا اور محدثین شریعت کےپابند لوگ زیادہ تر ٹھٹھہ میں آباد تھی۔ سید محمد احکام شریعت میں بہت سخت گیر مشہور تھی۔ بڑےبڑےامراءروساءان کا درس سننےمدرسےآیا کرتےتھےحضرت شاہ کمال پر ان دنوں مکمل طور پر سلوک جذب کی کیفیت طاری ہو چکی تھی مجذوب لوگ عموماً دنیاداری کےطور طریقوں سےبےنیاز ہوا کرتےہیں ستر پوشی بھی ان کےہاں مفقود ہوتی ہےشاہ محمد مدرس ان کو اپنےدرس میں اس طرح نیم برہنہ حالت میں دیکھ کر چراغ پا ہوئےاور سرزنش کی لیکن شاہ کمال نےاس بات کو ماتھےکی شکن نہ بنایا‘ اکثر اوقات شاہ کمال سید محمد سےدینی علوم پر مباحثہ و مناظرہ کرتےکئی کئی روز غیر حاضر بھی رہتی۔ آپ کی غیر حاضری میں سید محمد پر ندامت کا دورہ پڑتا وہ اپنی علمیت کےاعتبار سےشاہ کمال کو کم تر خیال کرتےتھےاور کسی کم تر سےبحث و تکرار کرنا فضول سمجھتےتھی۔اسی خیال کےپیش نظر سید محمد نےسوچا کہ میں صاحب شریعت ہونےکےساتھ صاحب اختیار بھی ہوں۔ اس دیوانےکو لباس کی قید منظور نہیں اسےآبادی سےباہر نکال دینا چاہئی۔ اس طرح شرعی فریضہ بھی ادا ہو جائےگا اور اس کی بےمعنی باتوں سےبھی خلاصی مل جائےگی۔ کافی دنوں کےبعد شاہ کمال تشریف لائی۔ درس سنا‘ ان کی ستری حالت جوں کی توں تھی۔ شاہ محمد اپنےارادےاور فیصلےکا ذکر اپنےشاگردوں سےبھی کر چکےتھےبلکہ ان کو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ جب شاہ کمال آئیں مجھےمیرےارادےکےمتعلق یاد دہانی کروا دی جائی۔ چنانچہ شاگردوں نےشاہ کمال کو دیکھ کر اپنےاستاد محترم کو یاد دلایا۔ مگر سید محمد پر شاہ کمال کا وہ رعب طاری تھا کہ وہ ان کےسامنےآنکھ بھی نہ اٹھا سکی۔ ندامت شاہ محمد کو پریشان کر رہی تھی ان کی بزدلی واضح ہو چکی تھی۔ آپ شرمسار ہو کر گھر تشریف لےگئی۔ اپنی بہن جو ایک بلند پایہ ولیہ تھیں‘ سےاپنی فکرمندی کا ذکر کیا۔ بہن نےمراقبہ کرنےکےبعد شاہ محمد سےکہا کہ میں کئی روز سےرسول مقبول ا کو خواب میں دیکھ رہی ہوں وہ مجھےحکم دیتےہیں کہ اس لباس آزاد فقیر کی بیعت کر لو۔ آنحضرت اکو جب میں نےعرض کی کہ حضور میرا بھائی عالم ہےاور وہ اس فقیر کو نیم برہنگی کی وجہ سےشہر سےنکالنےکےدرپےہےوہ مجھےکیونکر اس کی بیعت کرنےدےگا اس پر حضور انےفرمایا کہ تمہارےبھائی کی فلاح اسی میں ہےکہ وہ شاہ کمال کی نظر کا فیض حاصل کرنےکیلئےعارفِ ربانی بن جائے۔خواب سن کر سید محمد کی رہی سہی ہمت بھی جواب دےگئی۔ حضورا کا حکم ٹالنا یا جھٹلانا کسی کو اتنی ہمت کہاں پھر شاہ محمد جیسےعاشق رسول تو حضورا کےاحکام کےمطابق ہی زندگی گزار رہےتھی۔
شاہ محمد کی رات کی نیندوں کا سکون غرضیکہ کھانا پینا تمام ہو کر رہ گیا۔ شریعت کی رو سےنیم برہنہ شخص کو آبادی میں رہنےکی اجازت دینا شریعت سےروگردانی تھی جبکہ آنحضرت اکےحکم سےسرتابی دنیا و آخرت کی بربادی مول لینےوالی بات تھی۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)