kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت مخدوم حسام الدین ملتانی
 


چنانچہ اس شخص نےایسا ہی کیا۔ تھوڑی دیر کےبعد مولانا نےآنکھیں کھول دینےکا حکم دیا تو اس شخص کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اس کی مسافت سمٹ چکی تھی اور وہ پٹن میں داخل ہو چکا تھا۔ اس نےمولانا سےبات کرنا چاہی او رسپاس ادا کرنا چاہا۔ مگر مولانا وہاں موجود ہی نہ تھی۔ اس نےکسی طرح مولانا کا ٹھکانہ معلوم کر لیا مگر آپ نےاس شخص کو اس واقعہ کا کسی اور سےذکر کرنےسےسختی سےمنع کر دیا اور فرمایا یہ تو حضرت محبوب الٰہی کےروحانی کمالات ہیں اس میں میرا کوئی دخل نہیں۔
حضرت نظام الدین اولیاءاپنےمریدوں کی محفل میں تشریف فرما تھی۔ مولانا حسام الدین جیسےبلند پایہ مرید بھی موجود تھی۔ آپ نےمولانا حسام الدین کی طرف مخاطب کر کےفرمایا کہ دن بھر روزہ رکھنا اور رات بھر عبادت کرنا اتنا آسان کام ہےکہ یہ کام کوئی بیوہ عورت بھی کر سکتی ہی۔ ہاں رسیدگی کیلئےجو عبادت بندگانِ خدا کرتےہیں اس مقام کی کیا بات ہی۔ آپ نےایسا کہہ کر سکوت فرما لیا۔ لوگوں نےعرض کی حضرت مزید فرمائیی۔ بات تشنہ رہ گئی۔ حضرت محبوب الٰہی نےفرمایا کہ اس موضوع پر پھر کبھی بات کروں گا۔ جب چھ ماہ گزر گئےتو ایک روز سلطان علائوالدین خلجی کا چوبدار محمد کاتب جو کہ آپ کا مرید تھا آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ سلطان کی طرف سےجو کام بھی مجھےسپرد کیا جاتا ہی‘ میں وہی کرتا ہوں آج میں سرائےمیں بندگانِ خدا میں ٹکےتقسیم کر رہا تھا اور فرصت پا کر آپ کی خدمت میں آیا ہوں۔ یہ بات سن کر حضرت محبوب الٰہی نےمولانا حسام الدین کو مخاطب کر کےفرمایا۔ انعام سلطان بہتر ہےیا وہ وعدہ جو مجھ سےکیا گیا ہےاس کی ایفاءمولانا حسام الدین نےعرض کی ”ایفائےعہد‘ اس پر خواجہ نظام الدین اولیاءنےفرمایا۔ مشغولی سالکین شش چیزوں پر مشتمل ہی‘ خلوت ایسی ہو کہ جملہ حاجات و خواہشات مالک کےکنٹرول میں رہیں۔ ہر وقت باوضو رہا جائےاور نیند کےغلبہ پر فوراً وضو کیا جائی‘ روزہ رکھا جائےاور اپنی غرض کو زبان پر مت لایا جائی‘ ذکر اور خواطر غیر حق کی نفی کی جائی۔
یہ سن کر مولانا اس خیال سےآبدیدہ ہو گئےکہ شاید میں اس معیار پر پورا نہیں اتر رہا۔ اس پر حضرت محبوب الٰہی نےفرمایا کہ تم اس معیار سےبھی بڑھ چکےہو۔ مولانا حسام الدین نےعمر بھر ریاضت و عبادت کی اور حضرت محبوب الٰہی سےوہ تلطف حاصل کیا جو او رکسی کو کم ہی ملا ہےآپ کا وصال 735ھ میں ہوا اور آپ کا مزار پٹن میں ہےجو آج بھی مرجع خلائق ہی۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)