kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت حافظ محمد اسحاق قادری نقشبندی
 


 وہ آپ کی سادہ طرززندگی اور سنت رسول اکی پیروی دیکھ کر آپ کی بہت عزت کرتی۔ چونکہ آپ کی خانقاہ پر ہمہ وقت علم کےحصول کیلئےآنےوالوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ اسی لئےان کےقیام اور کھانےوغیرہ پر بھی ایک زرکثیر کی ضرورت ہوتی تھی۔ مغلیہ حکمران یہ بات اچھی طرح سمجھتےتھےچنانچہ انہوں نےحافظ صاحب کی خانقاہ کےنام بےشمار جاگیر وقف کر رکھی تھی تاکہ ان کی آمدنی سےآپ ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کی ضروریات آسانی سےپوری کر سکیں۔
شرقپور کی قدیم ترین مسجد ٹاہلی والےمیں قائم ہی۔ یہ مسجد حافظ اسحاق کےہاتھوں تعمیر ہوئی۔ اس کا سنگِ بنیاد آپ کےماموں صوفی حافظ محمد صاحب نےاپنےہاتھوں سے1111ھ میں رکھا۔ جلد ہی یہ مسجد اپنی علمیت اور تصوف کےدرس میں مشہور ہو گئی۔ دور دور سےعلم کی پیاس بجھانےطالب علم آتےاور اس درسگاہ سےطریقت اور تصوف کی تعلیم پاتےاور ادھر سےفارغ ہو کر برصغیر کےطول و عرض کو اپنےعلم کی روشنی سےمنور کرنےنکل کھڑےہوتی۔ آپ کی درسگاہ سےبےشمار علماءفیض یاب ہو کر نکلےہیں جنہوں نےہند میں کفر کےاندھیروں کو دین حق سےمنور کرنےکی کامیاب جدوجہد کی۔
مغلیہ فرمانرواں‘ اورنگ زیب عالمگیر ایک درویش صفت انسان تھا۔ خدا کا خوف اس کےدل میں ہمیشہ رہتا۔ وہ اچھی طرح جانتا تھا کہ یہ دنیاوی چند روزہ بادشاہت ہی سب کچھ نہیں۔ اس دنیا کےعلاوہ بھی ایک اور دنیا ہےجہاں اسےجانا ہےجہاں اس کا آقا‘ خالق اسےسامنےبلا کےپوچھےگا کہ دنیا میں تم نےمیری خوشنودی کیلئےکیا کیا کام کئےجو اب صلّہ انعام کےطلبگار بنتےہو۔ چنانچہ وہ آخرت سنوارنےکیلئےحتیٰ المقدور اسلامی تعلیمات اور سنت محمدی اکےمطابق زندگی بسر کرنےکی کوشش میں لگا رہتا۔بزرگانِ دین کی صحبت میں اٹھنا بیٹھنا اس کا محبوب ترین مشغلہ تھا۔ وہ کسبِ فیض کیلئےہر عالم اور صوفی کےدر پہ حاضری دیتا۔ اس نےجب شرقپور کےحافظ اسحاق کےزہدوتقویٰ کےبارےمیں سنا تو وہ آپ سےملاقات کا خواہش مند ہوا اور آپ کی خانقاہ میں خود چل کےدو مرتبہ حاضری دینےآیا۔ وہ آپ کی بےلوث دینی خدمت کا بےحد معترف تھا۔ اور دل سےآپ کی عزت کرتا تھا۔ اورنگ زیب عالمگیر نےآپ کو ہر مشکل مرحلےپر اپنی ہر قسم کی حمایت امداد کا یقین دلا رکھا تھا۔
حافظ اسحاق قادری ان چند مسلمان اولیاءمیں سےہیں جنہوں نےاسلام کی سربلندی کیلئےمحض وعظ و نصیحت سےہی کام نہیں لیا بلکہ جہاں ضرورت پڑی وہاں جہاد بھی کیا۔ تلوار بلند کی اور دشمنان دین پہ قہر الٰہی بن کےٹوٹےاور مجاہد کہلائی۔
حافظ اسحاق قادری دین اسلام کےعروج کیلئےدن رات اپنےمشن میں سرگرم عمل تھی۔ آپ کی شخصیت اور علم وہ پرکشش وجوہات تھیں کہ لوگ آپ کی صحبت میں بیٹھنا ایک اعزاز خیال کرتی۔ مسجد ٹاہلی والی میں ہر وقت مریدوں اور ارادت مندوں کا ہجوم رہتا۔ تلاوت بلند آواز میں کی جاتی تو آس پاس کا علاقہ اس مقدس ذکر سےوجد میں آجاتا۔ غرض ایک عجیب ہی شان و شوکت میں دن گزر رہےتھی۔ اسلام کا بول بالا ہو رہا تھا۔ باطل قوتیں اسلام کی اس کامیابی اور شادمانی پر سخت نالاں تھیں۔ وہ حافظ اسحاق اور ان کی درسگاہ کےسخت مخالف بن کر ابھریں۔ یہ باطل طاقتیں آپ کو نیچا دکھانےاوراسلام کی جڑ یہاں سےاکھاڑنےکیلئےمتحد ہو کر شرقپور پر حملہ آور ہوئیں تو آپ نےڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا۔ سکھوں اور ہندوئوں نےجب ایک جتھہ کی صورت میں دین حق کےنام لیوائوں کو للکارا تو انہوں نےایسی جواں مردی اور مردانگی کےمظاہرےکئےکہ سکھوں اور ہندوئوں کی لاشوں سےمیدانِ جنگ میں تل دھرنےکو جگہ نہ بچی۔ حافظ اسحاق، ان کےمریدوں اور ارادت مندوں نےایسی جواں مردی سےسکھ ہندو لشکر کو منہ توڑ جواب دیا کہ وہ زخم چاٹتےالٹےقدموں دوڑ لگانےپر مجبور ہو گئی۔
اس تصادم سےجب علاقہ کا سکھ راجہ شیر سنگھ آگاہ ہوا تو وہ حافظ اسحاق کی عظمت اور دلّی دربار سےگہری وابستگی سےبہت خوفزدہ ہوا۔ اس نےفوراً ایک فرمان جاری کیا جس میں سکھ اور ہندو اقوام کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ آئندہ شرقپور میں قدم تک نہ رکھیں بلکہ شرقپور سےباہر اپنی آبادی بنائیں اور نہ آئندہ آپ کےاور آپ کےمریدوںکےخلاف کسی قسم کی ناجائز اشتعال انگیزی اور مزاحمت کریں۔ چنانچہ سکھوں نےاپنےراجہ کی ہدایت کےمطابق شرقپور سےباہر اپنی آبادیاں بسانا شروع کیں اور آہستہ آہستہ شرقپور سےالگ ہو گئی۔ شرقپور سےباہر آج بھی سکھوں کی بسائی ان آبادیوں کےآثار قلعہ لال سنگھ اور قلعہ رام سنگھ کےنام سےموجود ہیں۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)