kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حضرت حافظ محمد اسحاق قادری نقشبندی
 


حضرت حافظ اسحاق قادری بےحد سخی اور دریا دل انسان تھی۔ انہوں مغلیہ حکمرانوں سےملی ہوئی جاگیروں سےبےپناہ آمدنی وصول ہوتی مگر سادگی کا ی عالم یہ تھا کہ روکھی روٹی پانی میں بھیگو کر کھاتےاور بنا بستر کی چارپائی پر سوتی۔ جاگیروں سےوصول شدہ آمدنی سےآپ نےخانقاہ میں ایک عظیم الشان لنگر جاری کر رکھا تھا جو دن رات کھلا رہتا اور علاقہ کےحاجت مندوں‘ غریبوں اور مسافروں کیلئےایک نعمت سےکم نہ تھا۔ دن یا رات کےکسی بھی حصےمیں آکر وہ اس لنگرخانےسےپیٹ کی آگ بجھا سکتےتھی۔
حضرت حافظ اسحاق نےعوام الناس کی بھلائی کی خاطر علاقےبھر میں آرام گاہوں اور لنگرخانوں کا نظام جاری کیا۔ آ پ نےبےشمار کنوئیں لوگوں کیلئےبنوائےجن میں چاہ عیدگاہ اور چاہ گو والا کےکنوئیں اب بھی باقی ہیں۔
آپ کی پرسوز آواز اور پرکشش شخصیت کا سبھی پر بےپناہ اثر پڑتا۔ انسان تو انسان جن بھی آپ سےفیضیاب ہونےآتی۔ جن کےبہت سےبچےانسانی بچوں کی شکل میں آپ کےپاس آتےاور درس و تعلیم حاصل کرتی۔ درجنوں جن کےبچےآپ کےشاگرد تھےاور آپ کی بےپناہ عزت کرتےتھی۔ آپ انہیں انتہائی دلنشین انداز میں قرآنی تعلیمات سےآراستہ کرتےاور ان کےدل و دماغ کو اپنےخالق کی اطاعت گزاری کا پابند کرنےمیں لگےرہتی۔
آپ کی خانقاہ میں تعلیم پانےوالےدوسرےشاگرد بچےان جنہ کےبچوں سےقطعی لاعلم تھےاور وہ بھی ان انسانی بچوں کےساتھ ویسا ہی برتائو کرتےجو انسانوں کا ہوتا ہی۔ اس لئےکبھی کسی کو اس میں شک تک نہ ہوا کہ آپ کےپاس جنوں کےبچےبھی پڑھنےآتےہیں لیکن پھر یکےبعد دیگرےایسےواقعات ہونا شروع ہو گئےکہ آپ کےشاگردوں کو علم ہو گیا کہ ان کےساتھ چند خاص قسم کےشاگرد بھی زیرتعلیم ہیں۔
ایک مرتبہ آپ کی خانقاہ کےبچےخانقاہ کےصحن میں ”بیری“ کےدرخت پر چڑھےبیر اتارنےکی کوشش میں مصروف تھےہر ممکن طریقہ اپنایا مگر وہ بیر تک ہاتھ نہ لےجاسکی۔ شاخیں خاصی اونچی تھیں جن پر بیروں کےگچھےلگےتھی۔ ان کےجن ساتھیوں نےجب یہ دیکھا کہ ساتھی بیر اتارنےمیں ناکام ثابت ہو رہےہیں تو ان بچوں نےپورا درخت ہی اکھاڑ کر اپنےساتھیوں کےآگےڈھیر کر کےرکھ دیا۔ یہ دیکھ کر بچےبہت خوفزدہ ہو گئی۔ مگر بعد میں آپ نےان سب کو آپس میں اس طرح پیارومحبت سےسمجھایا کہ ان کےدلوں میں جنوں کا خوف جاتا رہا اور وہ پہلےکی طرح مل جل کر بےخوف ہو کر تعلیم کےحصول میں مگن ہو گئی۔
حافظ اسحاق قادری ایک وسیع اور عظیم الشان کتب خانہ کےمالک تھےآپ کےپاس بیش بہا اور قدیم کتب کا ایک نادرالوجود ذخیرہ تھا۔ دوردراز سےعلم کےپروانےاپنی پیاس بجھانےآپ کےکتب خانہ آتےاور استفادہ حاصل کرتی۔ آپ کےعلمی نسخوں کا اب کوئی سراغ نہیں ملتا۔ چند عاقبت نااندیشوں نےمعمولی سےمعاوضےمیں انہیں بیچ ڈالا۔ 1188ھ میں آپ کا انتقال ہو گیا۔
آپ کا مزار شرقپور کےمحلہ عیدگاہ کےپاس پرانےقبرستان میں ہی۔ ہر سال نومبر میں آپ کےعرس مبارک پر ایک جشن کا سا سماں ہوتا ہےدور دور سےعقیدت مند‘ عقیدت و احترام سےاس میں شرکت کرنےآتےہیں۔
 




Go to Page :

*    *    *

 

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is required to read Digital PDF Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)