kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

عظمت دوجہاں محمد اور انسانی حقوق

 

 

 

 دور نہ جائیےگزشتہ چند سالوں کےعالمی واقعات سےصاف معلوم ہوتا ہےکہ آج کےمہذب دور میں بوجود خاتم النبیین ہمارےآقا و رہبر حضرت اور ہمارے دین اسلام کےبارےمیں ایک نیا عالمی انسانی اور مذہبی رویہ تخلیق کرنےکی سازش ہو رہی ہی۔ غیر مسلم ذرائع ابلاغ اسلام کےخلاف میڈیائی جارحیت سےمسلح نظر آتےہیں۔ اغیار کی چالاکیوں کا عمل دخل تو واضح طور پر نظر آتا ہی۔ ساتھ ہی ساتھ اپنوں کی کوتاہیوں ‘ بھول پن جو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
اندریں حالات مسلم ممالک کی حکومتوں‘ دانش مندوں‘ اہل عمل و فکر اور مقتدر طبقات کی ذمہ داریوں کا یہ برملا تقاضا ہےکہ وہ لیت و لعل کےبغیر حرمت اور عظمت رسول کےلیےسرگرم ہوجائیں اور انسان کامل حضرت محمد کی عزت اور تقدس مآبی پر انگشت نمائی کرنےوالوں کےہوش حکمت اور تدبیر سےٹھکانےپر لانےکا اہتمام کریں اور باز نہ آنےوالوں سےباز پرس کا عملاً بندوبست بھی کریں۔
عالمی سطح پر واضح کیا جائےکہ اسلام ایک مکمل دین ہے۔ اسلام کےہاں حقوق انسانی کا جس انداز میں خیال رکھا گیا ہےدوسرےمذاہب اور نظریات اور نام نہاد خود ساختہ اصلاحات اس سےعاری دکھائی دیتی ہیں۔ اور مادرپدر آزادی نہ انسان کا حق ہےاور نہ ہی حیوانوں جیسی آزادی ہےاس کو منزل مقصود حاصل ہوسکتی ہی۔ اسلام سلامتی‘ خیر خواہی ‘ محبت اخوت اور امن و سکون کا دین ہی۔ تعلیمات قرآن اور نبی پاک کی سیرت مطہرہ اس کا عملی مظہر ہےذات رسول جسےخالق کائنات نےتمام جہانوں اور سب دنیائوں کےلیےرحمت قرار دیا ہی‘ ہی کی سیرت پاک ‘ وہ بنیادی کلید ہےجو گلوبلائزیشن کےدور سےگزرتی ہوئی انسانیت کےلیے راہبری اور راہنمائی کا کام دےسکتی ہی۔ یہ مہتم بالشان کا م اسلامی سربراہی کانفرنس کےپلیٹ فارم سےہونا چاہیی۔
7اور 8 دسمبر 2005ءکو مکہ معظمہ میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس کےاختتام پر اعلان مکہ جاری کرتےہوئےواضح کیا گیا تھا کہ او آئی سی کی تنظیم
٭ اسلام کےخلاف سازشوں کا مل کر مقابلہ کرےگی۔
٭ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔
٭ مغربی پریس کی طرف سےاسلام کےخلاف پروپیگنڈہ افسوس ناک قرار دیا گیاتھا۔
٭ عظمت رفتہ کےحصول کےلیے جدوجہد کا عندیہ دیاگیا تھا۔
٭ دہشت گرد ی کےخاتمہ کےلیےمسلم ممالک کی طرف سےیہ ممکن اقدامات کرنےکا وعدہ کیا گیاتھا۔
٭ نیا تعلیمی نصاب (برداشت ‘ افہام و تفیہم کےفروغ کےلیی) اور مذاکرےکےحصول کےلیےلائحہ عمل ترتیب دینےاور اعتدال پسندی اور مذہبی رواداری جیسی اقدار کےفروغ کےلائحہ عمل طےکرنےکا کہا گیا تھا۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق کےآزاد ادارےکےقیام کی ضرورت بھی محسوس کی گئی تھی اور اس کےقیام کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ ان قراردادوں کےحوالےسےیہ مطالبہ برحق ہےکہ اوآئی سی کو خردمندانہ ہوش سےکام لیتےہوئےتوہین رسالت کےمسئلہ کو عالمی فورس پر پیش کرنےمیں پس و پیش سےکام نہیں لیناچاہیی۔
ہم مسلمان ہیں ‘ ہمارےلیےخوشی غمی اور اپنےجذبات کےاظہار کا ایک طریق کار ہےجو ہمیں تعلیمات اسلام اور ہمارےنبی پاک کےعمل اور اسوہ مبارکہ سےحاصل ہوا ہے۔ اس کا برملا تقاضا ہےکہ امت مسلمہ کو اپنےافکار و اعمال کو پیش کرتےوقت حکمت اور موعظہ حسنہ یعنی بہترین انداز اور طریقہ کو اپنانا ہوگا۔ یہی سنت رسول اور حکم رسول ہی۔
ہمیں یہ جان لینا چاہیےکہ آج علم اور دلیل کی دنیا اور جمہوریت کا دور ہےایسےمیں ہم مسلمانوں کو جوش کےساتھ ساتھ ہوش کی بھی پہلےسےکہیں زیادہ ضرورت ہی۔ نبی اکرم کی ذات گرامی اور اسلامی تعلیمات کو مغرب اور غیر مسلم دنیا کےسامنےپیش کرتےوقت اعلیٰ اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرتےرہنا ہوگا۔ آج کا دانشور یہ کہہ رہا ہےکہ انسانی حقوق ‘ انسانوں کی برابری کا مسئلہ نہیں ہےبلکہ یہ انسانی برادری اور انسانوں کےمابین تفریق کو ختم کرنےکا مسئلہ ہی۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)