|
توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
عظمت دوجہاں محمد اور انسانی حقوق
ہمیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیےکہ اللہ کےحضور جواب دہی کےوقت حقوق العباد کی باری پہلےآئےگی جب کہ حقوق اللہ کی باری بعد میں حقوق العباد کےبارےمیں اسلامی تعلیمات کےصاف اور واضح اصولوں کی روشنی میں یہ حقیقت کھل کر سامنےآجاتی ہےکہ انسانی حقوق کی پاسداری اور ان پر عمل درآمد نہ صرف دین کا تقاضا ہےبلکہ اس راہ پر چلنےوالوں کےلیےبدرجہ عبادت ہی۔
اسلام میں عبادات ‘ معاملات ‘ حقوق و فرائض ‘ اقتصاد و معیشت اور تعلیم و معاشرت کا بھرپور سلسلہ اپنی تمام تر تابناکیوں سمیت میسر ہی۔ اسلام کےہاں عبادت کا تصور بہت وسعت لیےہوئےہی۔ اس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تقسیم ہی۔ انفرادی اور اجتماعی عبادت بھی ہےغرضیکہ زندگی کےمختلف دائروں میں رہتےہوئےہر جائز کام اگر ذات باری تعالیٰ پر ایمان و یقین انفرادی و اجتماعی دنیا اور اخروی فوائد کےحصول کی نیت سےادا کیا جائےتو وہ عبادت ہی کےزمرہ میں شمار ہوتا ہی۔ ہمیں ہر کام میں یہی اصول سامنےرکھ کر اپنےروزمرہ کےمعمولات ادا کرنےچاہئیں کہ اسی میں دنیاوی اور اخروی فلاح ہی۔
|