توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
خاکوں کےخلاف مسلم اُمہ کےاجتماعی اقدامات
پائنا کےزیر اہتمام رائونڈ ٹیبل کانفرنس
خاکوں کا مکمل پس منظر اور ڈینش مسلمانوں کی داستان عزیمت اسلامی دنیا میں اٹھنےوالےطوفان کےپس منظر میں تجزیوں اور مشترکہ حکمت عملی پر مشتمل رپورٹ
تریب: الطاف حسن قریشی‘ محمد اقبال قریشی
آئیےہم اس وسیع تناظر میں بحث وتمحیص کا آغاز کرتےہیں اور سب سےپہلےعزیزی
متین صلاح الدین کو پریزنٹینشن کی دعوت دیتےہیں۔
متین صلاح الدین:
واقعاتی تسلسل:
ستمبر ٥٠٠٢ء
ڈنمارک کےایک مصنف کیرےبلیجٹن کو اپنی بچوں کی کتاب کےلیےحضوراکرم کےخاکےبنانےمیں دشواری کا سامنا ہوا۔ اس پرجائی لینڈ پوسٹن کےکلچرل ایڈیٹر نےبارہ کارٹونسٹوں کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ یہ کام کریں۔
٠٣ستمبر: کارٹونوں کی Jylland Posten میں اشاعت۔
اکتوبر ٥٠٠٢ء
٩اکتوبر: ڈنمارک کی اسلامک سوسائٹی کی طرف سےواقعےکی مذمت اور معافی کا مطالبہ۔
٧١اکتوبر: ٦خاکوں کی مصر کےایک اخبار (EI Fagr) میں اشاعت۔
٩١اکتوبر: ڈنمارک کےوزیراعظم نےگیارہ سفارت کاروں سےملاقات سےانکار کردیا اور کہا کہ وہ
آزادی صحافت پر ضرب نہیں لگا سکتی۔
٧٢اکتوبر: ڈنمارک کےاخبار Jyllan Posten کےخلاف سیکشن ٠٤١ اور ٦٦٢ بی کےتحت دعویٰ دائر کیا گیا۔
٨٢اکتوبر: ڈنمارک کی پولیس کو مسلم تنظیموں کی طرف سےیاددہانی کرائی گئی کہ کارٹونوں نےمسلمانوں کےمذہبی جذبات مجروح کیےہیں۔
نومبر ٥٠٠٢ء
توہین آمیز خاکوں کی جانب توجہ مبذول کرانےکےلیےاسلامک سوسائٹی ڈنمارک کی طرف سےایک وفد مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کرتا ہی۔
٣نومبر: جرمن اخبار (Frankfurter Allgemeine Zeitung) میں ایک کارٹون کی اشاعت۔
٧نومبر: بنگلہ دیشی حکومت کا احتجاج۔
١١نومبر: ڈنمارک کےایک اور اخبار (Weekend Avisen) کی طرف سےمزید دس کارٹونوں کی اشاعت۔
٤٢نومبر: اقوام متحدہ کےخصوصی نمائندےبرائےمذہبی
آزادی اور اعتقادات کی اس معاملےپر خصوصی توجہ کی سفارش۔
دسمبر ٥٠٠٢ء
٧ دسمبر: پاکستان کےمزدوروں کی طرف سےہڑتال اور اقوام متحدہ کےکمیشن برائےانسانی حقوق کی طرف سےاس واقع کا نوٹس لینےکا اعلان۔
٩١ دسمبر:ڈنمارک کےبائیس سابق سفیرو ںکی اس امرپر تنقید۔
٩٢ دسمبر: عرب لیگ کی طرب سےواقع کی مذمت۔
جنوری٤٠٠٢ئ
٧جنوری: سویڈش اخبار ایکسپریشن میں دو کارٹونوں کی اشاعت۔
٠١جنوری: ناروژن اخبار میگزینیٹ نےبارہ کارٹون شائع کیی۔
٢٢جنوری: برسلز گزٹ میں کارٹونوں کی اشاعت۔
٤٢جنوری: سعودی حکومت کی طرف سےپہلا باقاعدہ سرکاری مذمتی بیان۔
٧٢جنوری: کویت ڈینش مصنوعات کا بائیکاٹ۔۔
|