kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

خاکوں کےخلاف مسلم اُمہ کےاجتماعی اقدامات


پائنا کےزیر اہتمام رائونڈ ٹیبل کانفرنس

 

خاکوں کا مکمل پس منظر اور ڈینش مسلمانوں کی داستان عزیمت اسلامی دنیا میں اٹھنےوالےطوفان کےپس منظر میں تجزیوں اور مشترکہ حکمت عملی پر مشتمل رپورٹ


تریب: الطاف حسن قریشی‘ محمد اقبال قریشی

 

جس کےپانچ مستقل ارکان ہیں امریکہ‘ روس‘ برطانیہ‘ فرانس اور چین۔ آپ اسےتوسیع دینا چاہتےہیں‘ تو انڈیا‘ برازیل‘ جاپان اور جرمنی کےنام آتےہیں اور کوئی مسلمان مسلم ملک زیر غور نہیں ۔ میں یہ تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں انڈونیشیا کا نام پیش کرنا چاہیےجو سب سےزیادہ مسلم آبادی والا ملک ہی۔ اسےسکیورٹی کو نسل کا مستقل رکن بننا چاہیےتاکہ اگر مسلم ممالک کےبارےمیں کوئی بڑا فیصلہ کیا جائی‘ تو اس میں کم ازکم ایک مسلمان ملک تو موجود ہو۔
جہاں تک اس واقعےکا تعلق ہماری ملکی سیاست سےہی‘ تو ایک نہایت گمبیھر صورتِ حال ہمارےسامنےہی۔ اس پر قابو پانےکےلیےمیں مندرجہ ذیل تجاویز پیش کروں گا:
١).... صدر صاحب کو فوراً قوم سےخطاب کرکےقوم کو اعتماد میں لینا چاہیی۔
٢).... انتہائی ذہین اور قابل افراد پر مشتمل وفود ترتیب دئیےجائیں جو بڑےمو¿ثر انداز میں اپنا مو¿قف اور اپنےجذبات مغربی دنیا کےسامنےپیش کر سکیں۔
٣).... اکتوبر ٣٧٩١ءکی جنگ میں شاہ فیصل مرحوم نےتیل کی برآمد پر پابندی لگا کر مغربی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچایا تھا۔ دوسرا اہم کام یہ انجام دیا کہ جنوری ٤٧٩١ءمیں لاہور کےتاریخی شہر میں او آئی سی کےہنگامی اجلاس کےانعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ میں کہتا ہوں کہ آج بھی ویسا ہی اسلامی کانفرنس کا ایک اجلاس بلایا جائےجس میں ٦٥١ ارکان یہ کام کریں کہ فوراً ڈنمارک سےتجارتی اور سفارتی روابط منقطع کردیں۔
جناب مجیب الرحمن شامی‘ مدیر اعلیٰ روزنامہ پاکستان:
آج اس واقعےکےردِعمل کےطور پر ملک میں جو ہنگامےہورہےہیں‘ ان میں تیزی آنےکےامکانات ہیں اور ایک ایسی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہےجو شاید ہمارےخواب وخیال میں بھی نہ ہو۔ پاکستان کی حکومت نےاس سلسلےمیں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہےاور اس نازک موقع پر کوئی پہل نہیں کی۔ وزارتِ خارجہ کےترجمان نےبھی کوئی خاص بیان جاری نہیںکیا۔ یہ مسئلہ اپوزیشن کا ہےنہ مذہبی جماعتوں کا اور نہ قومیت کا‘ بلکہ یہ پوری امتِ اسلامیہ کا مسئلہ ہےاور اسےپوری ملت کا مسئلہ ہی رہنا چاہیی۔ ہر مکتبہ فکر کےآدمی کو خواہ وہ حکومت میں ہویا اپوزیشن میں‘ اس کو آگےبڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا جاہیی۔ حکومت پر لازم تھا کہ جب یہ واقعہ رونما ہوا اور تین مسلمان ملکوں نےاس پر ردِعمل ظاہر کیا‘ تو ہم بھی آل پارٹیز کا نفرنس بلاتےجس میں تما م مکتبہ فکر کےسیاسی اور غیر سیاسی لوگ مدعو کیےجاتی۔ یہ معاملہ مذہبی جذبات کا ہےاور ہم ہر لحاظ سےجلسےجلوس نکالنےمیں حق بجانب ہیں اور کچھ عناصر امن وامان کےمسائل بھی پیدا کرسکتےہیں‘ مگر ساتھ ہی ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیےکہ یہ معاملہ ملکی نہیں بین الاقوامی سطح کا ہےاور اس سلسلےمیں او آئی سی کا اجلاس ناگزیر ہو گیا ہےچاہےوہ لاہور میں بلایا جائےیا مکہ میں۔ اس کےعلاوہ ہمیں اعلیٰ پائےکےدانش وروں اور قانون دانوں پر مشتمل وفود بھی تیار کرنےچاہیےجو مغربی حکومتوں اور وہاں کےلوگوں سےگفتگو کر سکیں اور انہیں اپنا مو¿قف سمجھا سکیں۔ اس دوران ہمیں ڈنمارک سےہر قسم کےاور ہر سطح پر تعلقات ختم کرلینےچاہئیں۔ وقت گزرنےکےساتھ ساتھ اگرچہ معاملہ بہت پھیل گیا ہےاور دوسرےممالک کےاخبارات نےبھی اس قسم کےخاکےشائع کیےہیں‘ اس کےباوجود ہمیں تمام یورپ کو ٹارگٹ نہیں بنانا چاہیےاور ڈنمارک‘ جو کہ اس وقت اس برائی کی جڑ ہی‘ اس کےساتھ تمام تعلقات منقطع کرلینےچاہئیں۔ اس وقت امریکہ اور برطانیہ نےبھی واضح طور پر ڈنمارک کا ساتھ نہیں دیا ہی۔ لہٰذا ہمیں ان تمام حقوق کی روشنی میں اپنالائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔
جناب امیر حمزہ‘ جماعتہ الدعوة:
میں اس نتیجےپر پہنچاہوں کہ مقدمےکرنےکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ میرا پختہ یقین ہےکہ اس کا علاج صرف جہاد ہی۔
آج صورتِ حال یہ ہےکہ ملک بھر میں ہڑتال ہورہی ہی۔ ہماری تنظیم نےاسلام آباد میں قومی مجلسِ مشاورت برائےحرمت رسول کا انعقاد کیا جس میں طےپایا کہ لاہور‘ کراچی اور اسلام آباد میں چند بڑےپروگرام کیےجائیں گی
۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)