توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
خاکوں کےخلاف مسلم اُمہ کےاجتماعی اقدامات
پائنا کےزیر اہتمام رائونڈ ٹیبل کانفرنس
خاکوں کا مکمل پس منظر اور ڈینش مسلمانوں کی داستان عزیمت اسلامی دنیا میں اٹھنےوالےطوفان کےپس منظر میں تجزیوں اور مشترکہ حکمت عملی پر مشتمل رپورٹ
تریب: الطاف حسن قریشی‘ محمد اقبال قریشی
ٹیکساس یونیورسٹی سےوابستہ پروفیسر ڈاکٹر عارفین خاں لودھی‘ جماعتہ الدعوة کےمرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ‘ سیاسی تجزیہ نگار جناب قیوم نظامی‘ جماعت اسلامی کےشعبہ¿ امورِ خارجہ کےڈائریکٹر جناب عبدالغفار عزیز‘ حافظ محمد عاکف امیر تنظیم اسلامی‘ پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری‘ انجینئر اسلم مغل (سابق مشیر اقوام متحدہ)‘ پروفیسر ڈاکٹر انیس الرحمن‘ مولانا عبدالرئوف ملک اور جناب
آئی ایچ راشد شامل تھی۔ جناب متین صلاح الدین نےخاکوں کی پہلی مرتبہ اشاعت سےلےکر اب تک پیش
آنےوالےواقعات کےحوالےسےحاضرین کو بریفنگ دی۔
شرکائےمجلس نےان خاکوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور متفقہ طورپر مندرجہ ذیل قرار داد منظور کی:
١).... او آئی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلایا جائی۔
٢).... اس اجلاس کےلیےاتفاقِ رائےسےیک نکاتی حتمی ایجنڈا تشکیل دیا جائی۔
٣) او آئی سی کےتمام رکن ممالک ڈنمارک کی جارحانہ پیش قدمی پر اس سےسفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کریں۔
٤).... اقوامِ متحدہ اور او
آئی سی کےاشتراک سےبین الاقوامی سطح پر ایک کمیٹی کا قیام عملی میں لایا جائےتاکہ مستقبل میں ایسےشرانگیز واقعات کی روک تھام ہو سکےاور انسانی حقوق کےبین الاقوامی اداروں کی سطح پر متعلقہ قوانین کےتحت اس مسئلےکو اٹھایا جاسکی۔
٥).... او آئی سی اور اس کےرکن ممالک اجتماعی اور انفرادی سطح پر متبادل راستےاختیار کرنےکا حق محفوظ رکھتےہیں۔
٦).... بین الاقوامی سطح پر ایک ادارےکا قیام عمل میں لایا جائےجو یورپی یونین کےممالک کو اس امر پر راغب کرسکےکہ توہینِ مسیح کےقانون کو وسعت دےکر تمام مذاہب کےانبیاءاور بانیان بھی اس میں شامل کیےجائیں۔
یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کی جانب سےبےمثال اظہارِ جرا¿ت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مزید یہ بھی اپیل کی گئی کہ مظاہروں اور شرانگیز خاکوں کےخلاف اپنےجذبات اور نفرت کےاظہار میں شہری پُر امن رویہ اختیار کریں۔
|