|
توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
اہل مغرب سے39 سوال
سوال-14 ڈنمارک کےوزیراعظم اخبار جیلنڈر پوسٹن کی اس حرکت کا
آزادی اظہار کےنام پر دفاع کرنےپر تلےہوئےہیں کیا وہ اپنےہی ملک کےقوانین کو سبوتا ژنہیں کررہی؟ یاپھر ڈنمارک کےمسلمان وہاں کےقانونی شہری نہیں؟
سوال -15 ڈنمارک میں رائج کریمنل کوڈ کےسیکشن 266B کےمطابق ”ایسا کوئی بھی بیان یا سرگرمیاں جرم ہیں جو کسی بھی کمیونٹی کےافراد کےلیےرنگ‘ نسل‘ قومیت‘ مذہب یا جنس کےحوالےسےدل
آزار ہوں‘ کیا جیلنڈر پوسٹن نےمذہب کی بنیاد پر قانونی طور پر مقیم ڈنمارک کی مسلمان
آبادی کی دل آزاری نہیں کی؟
سوال -16 اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ڈنمارک کی حکومت نےتسلیم کیا ہےکہ ذرائع ابلاغ کو
آزادی اظہار کا حق حاصل ہےمگر کسی قانون کو توڑنےکا نہیں کیا جیلنڈر پوسٹن نےکریمنل کوڈ سیکشن 140 اور سیکشن 266B کو نہیں توڑا؟
سوال -17 اگر ایسا ہےتو پھر وہ
آزادی اظہار کا سہارا کیوں لیا جا رہا ہےاور دیگر یورپی ممالک کےاخبارات اور خود ان کےحکمران انہیں
آزادی اظہار کی پناہ کیوں فراہم کررہےہیں؟
سوال -18 مندرجہ بالا حقائق کےباوجود ڈنمارک کےوزیراعظم نےاپنی سرکاری ویب سائٹ پر جیلنڈر پوسٹن کی حرکت پر معافی مانگنےسےانکار کیوں کیا؟
سوال -19 ڈنمارک کےآئین میں
آزادی اظہار کےحوالےسےسیکشن 77 موجود ہی‘ جس کےمطابق ہر شخص کو اپنےخیالات کےاظہار کی اور اسےچھانپےکی مکمل
آزادی ہی‘ مگر اپنےخیالات کےحوالےسےوہ کورٹ
آف جسٹس کو جواب دہ ہی“ کیا جیلنڈر پوسٹن بھی کورٹ
آف جسٹس کو جواب دہ ہی؟
سوال -20 اگر ہاں (جیسا کہ
آئین کہتا ہی) تو کیا کورٹ
آف جسٹس نےدنیا بھر کےمسلمانوں کےجذبات کا احترام کرتےہوئےجیلنڈر پوسٹن سےجواب طلب کیا ہی؟
سوال -21 اگر ایسا اب تک نہیں ہوا تو کیا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ خود ان ممالک میں بھی
آئین اور قوانین پامال کیےجاتےہیں؟
سوال -22 کیا اس سےیہ ثابت نہیں ہوتا کہ
آئین اور قوانین امتیازی ہیں؟
سوال -23 ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک میں ہولو کاسٹ کےمنکرین کےلیےقانون موجود ہےجس کےمطابق ہولو کاسٹ یعنی نازیوں کی جانب سےیہودیوں کےقتل عام کی کہانی کےکسی ایک بھی جزو سےانکار کرنےوالےکو 20 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہےکیا یہ قانون یہود کو یورپ میں دوسروں سےنسلی طور پر برتر قرار دینےکا ثبوت نہیں؟
سوال -24 ہولو کاسٹ کےمنکرین کےلیےقانون بنانےکی ضرورت کیوں پیش
آئی؟
سوال -25 کیا ہولو کاسٹ کا یہ قانون
آزادی اظہار پر قد غن نہیں؟
سوال -26 اگر ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کےآئین کےمطابق تمام شہریوں کےحقوق برابر ہیں تو کیا ہولو کاسٹ کےلیےعلیحدہ سےقانون بنانا اور مسلمانوں کےمذہبی احترام کےلیےقانون نہ بنانا متضاد تاثر نہیں چھوڑتا؟
سوال -27 کیا ہولو کاسٹ کےمنکرین کےلیےقانون کی موجودگی اسلام کےحوالےسےبھی ایسےہی کسی قانون کو رواج دینےکےلیےجواز فراہم کرسکتی ہی؟
سوال -28 اگر ہاں تو کیا یہ توقع کی جاسکتی ہےکہ یورپی ممالک میں اس حوالےسےقانون سازی کی جائےگی؟
سوال -29 بصورت دیگر کیا
آپ اس امکان کو رد کرسکتےہیں کہ مستقبل میں اسی نوعیت کایا اس سےبھی زیادہ گھٹیا فعل کا اعادہ ہو؟
|