|
توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
اہل مغرب سے39 سوال
سوال -30 اگر ایسا ہوا تو کیا یہ تہذیبوں کےتصادم کےنظریےکو سچ ثابت نہیں کردےگا؟
سوال-31 انسانی حقوق اور بنیادی
آزادیوں کےحوالےسےیورپی کنونشن کےچارٹر (Rome 4.XI.1950) کےسیکشن 1،
آرٹیکل 9 پارٹ 1 اور 2 کےمطابق ”ہر شخص کو
آزادی خیالات‘ شعور اور مذہب کا حق حاصل ہی‘ اس
آزادی میں مذہب کی تبدیلی (اس کےیا بطور برادر)‘ اپنےمذہب کےمطابق زندگی گزارنا‘ اسی کی تعلیمات عام کرنا شامل ہیں،ان
آزادیوں پر معاشرےمیں موجود قوانین کےدائرہ کار کےاندر عمل کرنا ہوگا تاکہ یہ
آزادیاں کسی دوسرےفردیا کمیونٹی کےتحفظ‘ امن وامان اور دیگر افراد یا کمیونٹی کےحقوق اور
آزادیوں کو سلب کرنےکا ذریعہ نہ بنیں“۔ کیا ڈنمارک سمیت دیگر یورپی ممالک نےیورپی یونین کےاس چارٹر کی پاسداری کی ہی؟
سوال -32 کیا انہوں نےاپنی
آزادی کےلیےدوسروں کی
آزادی اور حق پر ڈاکہ نہیں ڈالا؟
سوال -33 یورپی یونین کےاسی چارٹر کےسیکشن 1
آرٹیکل 10 پارٹ ون اور ٹوکےمطابق ”آزادی اظہار کا مطلب یہ ہےکہ ہر کوئی اپنی رائےکےاظہار کےلیےحکومتی بندشوں سےآزاد ہی“ کیا اس شق سےکہیں بھی یہ مطلب اخذ کیا جاسکتا ہےکہ کوئی بھی شخص کسی دوسرےکےمذہب یا ذاتی زندگی میں مداخلت کرسکتا ہی؟
سوال -34 آزادی اظہار کی اسی شق کےپارٹ دوم میں صاف طور پر یہ الفاظ درج ہیں Sine it arries with it duties & responsibilties کیا یہ
آزادی اظہار کےساتھ ساتھ ”فرض شناسی اور ذمہ داری“ کی شرط عائد نہیں کرتا؟
سوال -35 اگر ہاں تو کیا یورپ کےاخبارات نےفرض شناسی اور ذمہ داری کی شرط پوری کی ہی۔
سوال -36 اگر یورپی اخبارات نےیہ شرط پوری نہیں کی توان کےحکمران انہیں
آزادی اظہار کا تحفظ کیوں فراہم کررہےہیں؟
سوال -37 اسی شق میں یہ جملہ بھی درج ہےکہ ”آزادی اظہار کےحوالےسےملکی قوانین پامال نہیں کیےجائیں گےتاکہ جمہوری روایات‘ علاقائی سلامتی قومی مفادات دوسروں کےحقوق کی پاسداری اور باہمی اعتماد کو نقصان نہ پہنچی“ کیا کسی بھی یورپی ملک کےاخبارات نےاس حرکت سےقبل مندرجہ ذیل عوامل پر غور کیا؟
سوال -38 مندرجہ بالا شق صاف طور پر
آزادی اظہار کو ملکی قوانین کا گھیرا ڈال کر محدود کرتی ہی‘ کیا ڈنمارک کےاخبار نےاپنےہی ملک کےکریمنل کوڈ سیکشن 140 اور 266B کو پامال نہیں کیا؟
سوال -39 کیا یورپی اخبارات کےاس فعل نےیورپی ممالک کی جمہوری روایات‘ علاقائی سلامتی‘ قومی مفادات‘ دوسروں کےحقوق کی پاسداری اور باہمی اعتماد کو تباہی کےکنارےلاکھڑا نہیں کردیا؟
|