kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

کوفی عنان کس کی زبان بول رہےہیں؟

 

 

 

 واہ رےواہ کوفی عنان آپ کا بھی کیا کہنا ہی۔ آپ اس معافی کو قبول کرنےکی بات کرتےہیں جس میں مذکورہ ڈینش اخبار نےمحض یہ کہا ہےکہ وہ توہین آمیز کارٹون کی اشاعت پر مسلمانوں سےمعافی مانگتےہیں تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ آئندہ ایسی کوئی ناپاک جسارت نہیں ہوگی۔ یہ کیسی معافی ہےجسےقبول کرنےکےلیےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کوفی عنان مسلمانوں سےاپیلیں کررہےہیں۔ کوفی عنان نےاپنی بات اس پر بھی ختم نہیں کی بلکہ انہوں نےواشنگٹن میں صدر جارج ڈبلیو بش سےملاقات کےبعد بڑی ڈھٹائی کےساتھ یہاں تک کہہ دیا کہ ایران ‘ شام ‘ لبنان ‘ ملائیشیا اور دیگر ملکوں میں جہاں مشتعل مظاہرین نےغیر ملکی سفارت خانوں کو نقصان پہنچایا ہےوہ ہر جانہ ادا کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ پرتشدد مظاہروں کو روکنا حکومتوں کی ذمہ داری ہےاور جو ممالک اس طرح کےواقعات کو روکنےمیں ناکام رہےہیں وہ ڈنمارک ‘ ناروےسمیت دیگر غیر ملکی سفارت خانوں کو پہنچنےوالےنقصان پر متعلقہ ملکوں کو ہرجانہ ادا کریں گےاور اس حوالےسےانہوں نےاقوام متحدہ میں شام کےمندوب سےملاقات کرکےاس معاملےکو اٹھایا ہی۔
کوفی عنان جو ایک عالمی ادارےکےسربراہ ہیں کےایسےبیانات نہ صرف مسلمانوں کےزخموں پر نمک پاشی اور ان کی توہین ہےبلکہ یہ واضح پیغام ہےکہ اگر مسلمانوں اور طاغوتی طاقتوں کےدرمیان خدانخواستہ تہذیبی جنگ ہوجاتی ہےتو اقوام متحدہ کا کیا کردار ہوگا؟ مصالحتی یا مکمل جانبداری۔اس سوال کا جواب بالکل واضح ہی۔
اقوام متحدہ امریکہ اور یورپ کی لونڈی بن چکی ہےاور کوفی عنان خود نہ صرف اقوام عالم میں اعتماد کھو چکےہیں بلکہ ان ممالک کی کٹھ پتلی بن چکےہیں۔ انہوں نےاقوام متحدہ کےسربراہ کی حیثیت سےافغانی طاقتوں کی ننگی جارحیت پر امریکہ اور اس کےاتحادیوں کےپیچھےپیچھےنہ صرف ہاتھ باندھ کر چلتےرہےبلکہ وہ بوقت ضرورت ”مہرو“ بھی بنتےرہےاور ان کی ہاں میں ہاں ملا کر ان کی کسی بھی جارحیت کو قانونی ہونےکی عالمی سند سےنوازتےرہےہیں۔دنیا بھر میں امریکہ اور اس کےاتحادیوں نےظلم کا بازار گرم کر رکھا ہی۔ ان کےمظالم اور خوانخوار ہاتھوں سےنہ صرف مسلمان ممالک کی زمینی سرحدیں محفوظ نہیں بلکہ مسلمانوں کی نظریاتی سرحدوں پر بھی مسلسل حملےہو رہےہیں مگر اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل ان ظالموں کا ہاتھ روکنےکی بجائےمظلوموں سےہی یہ کہہ رہےہیں کہ آہ و بکاہ کرنےکی بجائےخاموش رہیں اور شور نہ کریں۔
کوفی عنان کےپاس موجود عہدےکی معیاد چند ماہ کی بات ہےاگر انہیں خود کو اور اپنےادارےکومو¿ثر بنانا ہےتو وہ اپنےچند ماہ کےعہدےکی پرواہ نہ کرتےہوئےحقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں اور طاغوتی طاقتوں کی فرعونیت اور ان کی ناانصافیوں کو بےنقاب کرنا شروع کر دیں۔ ان کی ناپاک اور اوچھی حرکتوں پر کھلےعام نکتہ چینی شروع کر دیں ان کی جابرانہ اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو روکیں اور ڈنمارک جیسےواقعات کےبعد یا کسی بھی ایسےواقعہ کےبعد اس کےمتاثرہ فریق کو نصیحت کرنےکی بجائےان لوگوں پر دبائو ڈالیں اور ان کےخلاف عالمی رائےعامہ ہموار کرنےکی کوشش کریں جنہوں نےکوئی ناپاک اور ظالمانہ حرکت کی ہی۔ اس طرح وہ ایک انصاف پسند شخصیت کےطور پر یاد کیےجائیں گے‘ اس سےاقوام متحدہ کا وقار بھی بڑھےگا۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)