kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

تلاش ہےاُمّہ کو کسی صلاح الدین ایوبی کی!

 

 

 

اللہ اور رسول کی ہدایات کےمطابق مسلمان کسی برگزیدہ شخصیت کی شان میں چاہےاس کا تعلق کسی بھی مذہب سےہو کوئی گستاخی نہیں کرسکتی۔ تمام انبیاءعلیہ السلام کا احترام کرنا اور ان پر ایمان لانا ہمارےایمان کا جزو اعظم ہی۔(سورة البقرہ)“ ہم رسولوں میں کوئی تفریق نہیں کرتی۔“ حضرت موسیٰ بھی ہمارےلیےمحترم ہیں اور حضرت عیسیٰ بھی۔ ہماری دل آزاری کرنےوالےیہ سب دشمنان اسلام اس بات سےواقف ہیں اور ہماری اس کمزوری سےآگاہ بھی کہ ہمارےحکمران اپنےمفادات کےتحفظ اور اپنی اقتدار کی ہوس کی بناءپر نااتفاقی کا شکار اور اپنےمسلمان عوام سےکٹےہوئےہیں اسی کمزوری سےامریکہ و یورپ فائدہ اٹھاتےہیں۔
مسلمان حکمران اللہ سےاتنا نہیں ڈرتےجتنا امریکہ و یورپ سےڈرتےہیں۔ ورنہ یہ ممکن نہیں ہےکہ 59اسلامی ممالک کی موجودگی میں کوئی توہین رسالت کا مرتکب ہو‘ ڈھٹائی کےساتھ اسےبرحق قرار دےاور ہم محض مذمتی قراردادوں یا یورپی مصنوعات کےبائیکاٹ کی ایسی بےجان دھمکیوں کو کافی سمجھ کر مطمئن ہو رہیں کہ جن میں حکومتی سطح پر تجارتی معاہدوں کی منسوخی کا کوئی زور نہ ہو عوام رسول سےاپنےعشق کےاظہار کےلیےمظاہرےکرےاور اس کارخیر میں ایوان ہائےحکومت کی نمائندگی کہیں نظر نہ آئی۔ اس ساری صورت حال میں کہیں تو وہ مقام آنا چاہیےجہاں مسلمان عوام اور حکمران دونوں مل کر ناموس رسالت کی حفاظت اور عزت کی زندگی کےلیےیک جہتی کےساتھ اپنی ایمانی زندگی کا ثبوت دیں اور دنیا پر یہ واضح کر دیں کہ ہمارا مرنا اور جینا عظمت رسول کےساتھ ہی۔ ہمیں اس پر بھی غور کرنا چاہیےکہ جس طرح نائن الیون کےافسانےسےمسلم امہ کےدو ملکوں کو تباہ و برباد کیا گیا کہیں ایسا تو نہیں کہ اس نئےمنصوبےکےپیچھےکوئی اور مسلم ملک بش اور ان کےحمایتیوں کی کروسیڈی پالیسی کا شکار بننےوالا ہو؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ مسلمان عوام کےجذبات بھڑکا کر کسی مطلوبہ مسلمان ملک کو بےاعلان جنگ کا ہدف بنایا جانےوالا ہو؟ جس کا حق بش صاحب پہلےہی حاصل کر چکےہیں۔ اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر بلکہ مخالفت کےباوجود عراق پر حملہ اوراس کی تباہی اس کی روشن دلیل ہی۔ اس لیےہم مسلمان عوام اور مسلم حکمرانوں کو جو پیغام دینا چاہتےہیں وہ یہ ہےکہ عوام اپنےجذبات کےاظہار اور مظاہروں میں ڈنمارک اور نازیبا خاکےچھاپنےوالےدوسرےیورپی ملکوں کےخلاف اپنا بھرپور احتجاج اور غم و غصہ ظاہر کریں گےاپنےاسلامی اخلاق و کردار کو ہر صورت میں پیش نظر رکھیں۔
اسلامی ملکوں میں موجود ان یورپی ملکوں کےسفارتخانوں اور اقوام متحدہ کےدفاتر کو اپنےجذبات سےضرور آگاہ کیا جائےمگر ایسا کرتےوقت ان درپردہ عناصر سےبھی خبردار رہا جائےجو بظاہر مسلمانوں کےاحتجاج میں شامل ہیں مگر درحقیقت دشمن کےایجنٹ ہیں۔ ہمارا احتجاج اور غم و غصہ ان انسانیت دشمن روسیاہ اخبارات اور طاقتوں کےخلاف ہےجو توہین رسالت کی مرتکب ہوئی ہیں ہمیں سفارتی آداب کےمنافی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہیی۔ ان ملکوں کی بنی ہوئی اشیا کا مکمل بائیکاٹ کیا جائےاس سلسلےمیں ہم سمجھتےہیں کہ عوام سےزیادہ مسلمان حکومتوں کی ذمہ داری ہےکہ وہ ان ملکوں کےمال برآمد کر نا بند کر دیں۔ تجارتی معاہدےمنسوخ کیےجائیں اور اس معاملےپر مسلم امہ کےسارےحکمران اور قائدین مل کر ایک متفقہ لائحہ عئمل بھی طےکریں۔ او آئی سی کی سطح پر اس کےخلاف آواز بھی اٹھائی جائےاور مشترکہ مو¿قف بھی اختیار کیا جائی۔
نہ تو معاملہ کسی ایک اخبار کی طرف سےتوہین رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت کا ہےنہ کچھ ملکوں کےصحافتی اداروں کی اخلاق سوز حرکت کا بلکہ امریکہ و یورپ کی طرف سےتہذیبوں کےجس تصادم کا زبانی انکار کیا جاتا ہےعملاً یہ اسی کی طرف پیش قدمی کی جا رہی ہی۔ او آئی سی کو ہم یہ بات بھی یاد دلانا چاہتےہیں کہ اس کے حالیہ اجلاس کی طرف سےاعلان مکہ کی صورت میں اتحاد اور یک جہتی کا جو آئیڈیل پروگرام دیا گیا ہےاس موقع پر اس کا پریکٹیکل مظاہرہ بھی ہونا چاہیی۔ یورپی یونین ہو یا دیگر یورپی ممالک یا امریکہ ان سب پر یہ بات واشگاف الفاظ میں واضح کر دینی چاہیے۔آئندہ حضور پاک یا اسلامی تعلیمات کی توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی اور کسی مسلمان ملک پر حملہ یا اس کےخلاف کارروائی سارےعالم اسلام کےخلاف کارروائی تصور کی جائےگی اور یہ کہ اگر آپ امن ‘عافیت اور عزت سےجینا چاہتےہیں تو یہ امن ‘ عافیت اور عزت ہمارا بھی حق ہی۔
موجودہ صدی میں یہودی و نصاریٰ کی جانب سےمسلمانوں پر مختلف زاویوں سےحملےکیےجا رہےہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں توہین رسالت پر مبنی خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔اس احتجاج میں مرد عورتیں بوڑھےاور بچےسبھی شامل تھی۔ جو اس بات کی غماز ہےکہ امہ میں بیداری کی لہر پیدا ہوگئی ہی۔ آپ اس لہر کو صحیح سمت دینےکےلیےکسی صلاح الدین ایوبی کی تلاش ہی۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)