kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

تحفظ ناموس رسالت

 

 

 

ڈنمارک کےاخبار میں شائع ہونےوالےاہانت آمیز خاکوں نےپوری دنیا کےمسلمانوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہی۔ ان کی اشاعت پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور دلوں میں بھڑکنےوالی آگ دنیا پر عیاں ہونا شروع ہوگئی ہے۔دیگر مسلمان ممالک کےساتھ ساتھ پاکستان میں احتجاجی تحریک کی ایک بڑی لہر اٹھ چکی ہےجسےاگر منظم و مربوط نہ کیا گیا تو شاید اپنی صورت بگاڑنےکے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا اور اگر اسےبامقصد نہ بنایاگیا تو یہ احتجاج بےسود ثابت ہوگا اور عین ممکن ہےکہ دنیا میں ایسےواقعات کی روک تھام مشکل ہوجائی۔اگرچہ اتنےزیادہ احتجاج کےبعد ڈنمارک کےاخبار نےخاکوں کی اشاعت پر معذرت کر لی ہےمگر دیکھنےکی بات یہ ہےکہ ڈنمارک کےبعد فرانس ‘ ناروے‘ سوئٹزر لینڈ وغیرہ کےاخبارات نےبڑی دیدہ دلیری سے دوبارہ اشاعت کا اہتمام بھی کیا۔لہٰذا بہت عمدہ حکمت عملی مرتب کرکےاحتجاج کی راہ اپناناہوگی جس طرح کہ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نےفرمایا کہ مسلمانوں کو اختلافات بھلا کر متحدہ ہوجانا چاہیےاور پھر یک جان ہوکر اس کےخلاف پرامن اور موثر احتجاج جاری رکھا جائی۔
ڈنمارک کےاخبار نے30ستمبر 2005ءمیں 12خاکےشائع کیےجس پر اسلامی ممالک سے11سفیروں نےڈنمارک کےوزیراعظم Ander Fogh Rasmussenکو اکتوبر2005ءمیں خطوط لکھےجس میں خاکےبنانےوالےکےخلاف کارروائی کرنےاور اخبار کی طرف سےباقاعدہ معذرت کرنےکا مطالبہ کیاگیا جس پر ڈنمارک کےوزیراعظم نےجواب دیا:
"Freedom of expression is the very foundation of Danish democray (and) the Danish government has no means of influencing the press."
ان کےاس جواب سےنہ صرف ڈنمارک کے2لاکھ سےزائد مسلمانوں میں بلکہ پوری دنیا کےمسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ ایک تو ہمارےنبی کریم کی توہین کی گئی اور دوسرا ڈنمارک کی حکومت اپنی اس غلطی پر معذرت تک کرنےکو تیار نہیں۔ مذکورہ خاکوں میں سےایک خاکےمیں رسول پاک کےسر پر ٹوپی کی صورت میں بم پہنایا گیا جس کا مقصد دنیا میں واویلا کیےجانےوالی انتہا پسندی ہےجسےنعوذ باللہ حضور اکرم کےساتھ منسوب کیا گیا۔
نبی کریم سےعشق مسلمانوں کےایمان کا حصہ ہی۔ آپ کا ذکر تورات و انجیل میں بھی موجود ہی۔
ترجمہ: ”وہ جو (محمد) رسول (اللہ) جو نبی امی ہیں‘ کی پیروی کرتےہیں جن (کےاوصاف) کو وہ اپنےہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتےہیں۔“ (الاعراف۔7:157)
اور قوم بنی اسرائیل (یہود) کےاہل دانش نےاپنےصحیفوں کی روشنی میں حضرت محمدکی بطور رسول اللہ تصدیق بھی کی۔
ترجمہ: ”آپ کہہ دیجیے¿ اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سےہو اور تم نےانکار کیا اور بنی اسرائیل میں سےایک گواہ اسی طرح کی ایک (کتاب) کی گواہی دےچکا اور ایمان لےآیا اور تم نےسرکشی کی (تو تمہارےظالم ہونےمیں کیاشک ہی۔ بےشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔“ (الاحقاف۔64:10)
آپ کےبارےمیں حضرت ابراہیم نےدعا کی تھی۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)