kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

تلاشِ امن

 

 

 

تثلیث کےفرزندوں نےپچھلےکئی برسوں سےتوحید کےفرزندوں کےساتھ چھیڑ خانی شروع کر رکھی ہی۔ پہلےانہوں نےمسلمانوں کےملک افغانستان کا رخ کیا اور نہتےمسلمانوں پر آگ کےگولےبرسائی‘ پھر ان کی توجہ افغانستان کےپڑوس میں بسنےوالےمسلمانوں کی طرف ہوئی اور عراق کی قانونی حکومت کو تہہ و بالا کر دیا۔ الزام بھی مسلمانوں ہی کو دیا کہ یہ دہشت گرد ہیں۔ دنیا کا امن تباہ کرتےہیں۔ اب انہوں نےکائنات کی عظیم ترین شخصیت مسلمانوں کےسانسوں اور دل کی دھڑکن حضرت محمد کی ذات پر رکیک حملےشروع کر دیئےہیں۔
ڈنمارک میں رہائش پذیر مسلمانوں کی تعداد دو لاکھ کےقریب ہی۔ انہوں نےان خاکوں کی اشاعت پر اخبار کےایڈیٹر سےاحتجاج کیا تو ایڈیٹر نےاس احتجاج کو مسترد کر دیا۔ ان مسلمانوں نےکوپن ہیگن میں موجود مسلمان ممالک کےسفارت کاروں سےرجوع کیا۔ ان تمام سفارت کاروں نےاخبار کےایڈیٹر سےاحتجاج کیا اور معذرت شائع کرنےکےلیےکہا۔ اخبار کےایڈیٹر نےان تمام سفارت کاروں کو بھی وہی جواب دیا کہ یہ اظہار رائےکی آزادی ہےاور ہمیں اس کا حق حاصل ہی۔ انہی مسلمان سفارت کاروں نےڈنمارک کےوزیراعظم سےشکایت کی‘ تو وزیراعظم نےجواب دیا کہ یہ اظہار رائےکی آزاد ی کا معاملہ ہےاس میں ڈنمارک حکومت دخل اندازی نہیں کر سکتی۔ سفارت کار چاہیں تو عدالت میں جاسکتےہیں۔
ڈنمارک کی کچھ اسلامی تنظیموں نےمل کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانےکی کوشش کی۔ عدالت نےکہا ہم اس مقدمےکو نہیں سن سکتے یہ اظہار رائےکی آزادی کا معاملہ ہی۔
مسلمانوں کی تنظیم او آئی سی (OI) کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹر اکمل الدین اوغلو نےڈنمارک کےوزیراعظم اور یورپی یونین کےاعلیٰ عہدیداران کو خط لکھےاور کہا کہ مسلمانوں کےنبی حضرت محمد کےحوالےسےتوہین آمیز میڈیا مہم کو بند کیا جائی.... ان کا جواب تھا کہ یہ آزادی¿ اظہار کا معاملہ ہی۔ ہم اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ گویا ہر طرف سےمسلمانوں کوایک ہی جواب ملتا رہا۔ جواب کی یہ یکسانیت اس بات کی غماز ہےکہ ڈنمارک کےاخبار کا ان خاکوں کو شائع کرنا محض اس کا انفرادی فعل نہیں بلکہ یورپی لابی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا حصہ ہےجس میں بعض یورپی ممالک سےلےکر ڈنمارک حکومت اور عدالت سب کےسب شامل تھی۔ یہ بات محض قیاس نہیں بلکہ اب یہ بات شواہد کی روشنی میں کھل کر سامنےآگئی ہےکہ مذکورہ بارہ خاکےشائع کرنےکا فعل ڈنمارک کےاخبار کا ذاتی اتفاقی فعل نہیں تھا بلکہ اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اخبار مذکور نےملک کےکارٹونسٹوں کو باقاعدہ اس بات کی دعوت دی تھی کہ وہ ایسےکارٹون بنا کر بھیجیں جن میں پیغمبر اسلام کی تضحیک کی گئی ہو ‘جس کےنتیجےمیں بارہ خاکےموصول ہوئے‘ جو اس نےمنصوبہ کےتحت شائع کئی۔
یورپی یونین کےلوگ خاکےبنانےکےجواز میں یہ دلیل بھی لائےہیں کہ ڈنمارک یورپی یونین کارکن ملک ہی‘ جس نےبنیادی حقوق کےچارٹر پر دستخط کر رکھےہیں‘ جس کی شق نمبر (1)10میں آزادی اظہار کی مکمل ضمانت دی گئی ہی‘ لیکن جس چار ٹرکا وہ لوگ حوالہ دیتےہیں ‘ اسی چارٹر کی شق نمبر(2)10میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہی‘ کہ اس آزادی ‘ رائےکی شق کو بعض شرائط کےساتھ ہی استعمال کیا جاسکتا ہےاور غیر ذمہ دارانہ طرز اظہار کا رویہ اختیار نہیں کیا جاسکتا۔ نیز امن عامہ اور عالمی یکجہتی کےخلاف اظہار رائےپر سزا بھی دی جاسکتی ہی۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)