kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

توہین رسالت اور ایک ”کرائم منسٹر“
کےبلیو آئیڈ بوائز
 

 

 

 

عوام اس فیصلےکی پذیرائی کر رہےتھےاور قائد عوام کی بیٹی مخالفانہ ردعمل کا اظہار کرکےغیر ضروری طور پر واشنگٹن کے”خداوندن مجاز“ کی خوشنودی کی ناکام کوشش کر رہی تھیں۔ اگر ملک کی عدلیہ آزاد ہوتی تو یقینا بےنظیر بھٹو کےخلاف توہین عدالت کی فرد جرم کےتحت مقدمہ دائر کیاجاتا۔
”ویسٹ میڈڈائر آف دا ایسٹ “ کےدور میں کوٹ لکھپت جیل میں توہین رسالت کےمرتکب یہ قیدی کس شان و شوکت ‘ عیش و آرام اور ٹھاٹھ باٹ کےساتھ مقیم تھی۔ ایک عینی شاہد پیر بنیامین رضوی نےمجھے2001ء ایک کی ایک شام جامعہ اشرفیہ کےبانی مفتی محمد حسن کےپوتےحافظ خالد حسن کےہاں اس کےاحوال و کوائف سےآگاہ کیا۔ ان کی گفتگو کا ایک ایک لفظ آج بھی میرےحافظےکےکیسٹ پلیئر میں من و عن محفوظ ہی۔ یہاں یہ یاد رہےکہ بےنظیر اور میں پیر بنیامین مسلم لیگ (ن) پنجاب کےسیکرٹری اطلاعات تھی۔ انہیں مختلف مقدمات میں گرفتار کرنےکےبعد کوٹ لکھپت جیل میں محبوس رکھا گیا تھا۔ میرےایک استفسار پر پیربنیامین نےاپنے ایام اسارت کو آواز دی۔ دو چندلمحےخاموش رہی۔ یوں محسوس ہوا جیےوہ گہرےمراقبےمیں چلےگئےہوں۔ لگتا تھا کہ وہ اپنی یادداشتوں کے ورق کو ترتیب دےرہےہیں۔ اب جو سر اٹھا کر انہوں نے گفتگو شروع کی تو مجھےہر سو انکشافات کا دریا لہریں لیتا نظر آیا۔ پیربنیامین نےبتایاکہ فروری 1995ءمیں وزیراعظم پاکستان بےنظیر بھٹو اور وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کا آمرانہ اور ملوکانہ عتاب مجھ پر نازل ہوا۔ ان دنوں مجھےسزائےموت بلاک سےملحق پھانسی گھاٹ کےایک خصوصی سیل میں پابند سلاسل رکھاگیا تھا۔ 11فروری کی سہ پہر رحمت مسیح اور سلامت مسیح نامی توہین رسالت کےدو مجرموں کو میری ہمسائیگی میں واقع سزائےموت بلاک میں انتہائی پروٹوکول کےساتھ لایا گیا۔ سزا یافتہ لیکن ان وی وی آئی پی مجرموں کےلیےسزائےموت بلاک نمبر1کےپہرہ نمبر5 کو نگار خانہ عیش اور شبستان عشرت بنا دیاگیا۔ ان قیدیوں کےدربار میں جیل حکام صبح ‘دوپہر اور شام باہتمام حاضری دیتی۔ دوپہر کو ان سےمیٹنگز کرتی۔ بعض نقاب پوش غیر ملکی شخصیات بھی آتیں اور ان کی زیارت سےمشرف ہوتیں۔ 18فروری کو آئی جی جیل خانہ جات محمد حسین چیمہ بنفس نفیس جیل تشریف لائی۔ آئی جی نےیہ زحمت اس لیےگوارہ کی تاکہ وہ حکومت وقت کا خصوصی پیغام ان وی وی آئی پی مجرموں تک پہنچا سکیں۔ اس پیغام کا خلاصہ یہ تھا کہ حکومت ”آپ“ کو ایک ماہ کےاندر اندر باعزت طور پر بری کرنےکی پوری کوشش کرےگی۔ آئی جی آئے‘ پرسش احوال کی‘ صوبائی اور وفاقی اعلیٰ سطحی حکمرانوں کا خصوصی پیغام دیا دیا ‘ تسلی دی ‘ حوصلہ بڑھایا اور جلد رہائی کی خوشخبری کی خبر سنا کر چلتےبنی۔ جاتےجاتےجیل حکام کےلیےاس عنوان کی خصوصی ہدایات جاری کرنا بھی انہوں نےناگزیر جانا کہ ان لاڈلےاور خاص مہمانوں کا خاص خیال رکھا جائے‘ انہیں ہر سہولت بہم پہنچائی جائےاور جب تک وہ اس ”مہمان خانے“ میں ہیں ‘ انہیں کسی شکایت کا کوئی موقع نہ دیا جائی۔
آئی جی کی ہدایت کےمطابق جیل حکام نےرحمت مسیح اور سلامت مسیح کو دنیا بھر کی آسائشیں مہیا کیں۔ جیل روایات کےمطابق سزائےموت کےان مجرموں کو جیل میں ”اڑوی“ سےبھی مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ “ وہ لوگ جنہیں جیل یا تراکا موقع نہیں ملا ان کی معلومات کےلیےعرض ہےکہ اڑوی جیل کی ایک مخصوص اصطلاح ہی۔ جن قیدیوں کو اڑوی لگتی ہےوہ ایک دن ایک ”چکی“ میں سوتےہیں ‘ دوسرےدن دوسری میں اور تیسرےدن تیسری میں۔ جیل روایات کےمطابق سزائےموت کےقیدی مسلسل دو راتیں کسی ایک چکی میں بسر نہیں کر سکتی۔ ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں سزائےموت کےہر قیدی کو اڑوی “کی اذیت سےدوچار ہونا پڑ رہا تھا۔ وزیراعظم بےنظیر بھٹو اور وزیراعلیٰ منظور وٹو کی بالواسطہ ہدایات پر عملدرآمد کرتےہوئےجیل عملہ ان قیدیوں کو کس حد تک خصوصی سہولیات اور مراعات سےنواز رہا تھا۔ اس کا اندازہ اس سےلگایا جاسکتا ہےکہ سزایافتہ مجرموں کےلیےقیدیوں کا لباس پہننا لازم ہےمگر توہین رسالت کےجرم میں سزایافتہ ان دو قیدیوں کو رہائی تک جیل کا لباس نہیں پہنایا گیا۔ انہیں ان کی پسند کا کھانا مہیا کیا جاتا۔ جیل قوانین یا قواعد تو یہی ہیں کہ سزائےموت پانےوالےایک سےزیادہ قیدیوں کو ایک کمرےمیں نہیں رکھا جاتا مگر سلامت مسیح اور رحمت مسیح ہر قاعدےاور قانون سےبالاتر تھی‘ انہیں ایک ہی جگہ رکھا گیا۔ اسی پر موقوف نہیں ان کی خواہش پر چند اور عیسائی قیدی اور حوالاتی بھی ان کی ”تنہائی“ اور ”اداسی“ دور کرنےکےلیےان کےگرد و پیش جمع کر دیئےگئی۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)