|
توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
اظہار کی آزادی یا شرانگیزی
جمہوری انداز اختیار کیا۔ بعض
مسلم ممالک نےڈنمارک سمیت دیگر ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا بعض
کے سفارتی سطح پر احتجاج کیا اپنےمشن کو واپس بلالیا۔ یہ سب جمہوری اور اعتدال
پسندی پر مبنی احتجاج ہی۔ لیکن یہ سب کب تک۔ یہ سوچنا اقوام متحدہ اور خاص طور پر
امریکہ اور برطانیہ کا کام ہے‘ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کوفی عنان سےلےکر امریکی
صدر جارج ڈبلیو بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر تک مسلمانوں کےساتھ اظہار
یکجہتی کر رہےہیں او ران سےصبر اور درگزر کی اپیل بھی کر رہےہیں ۔ لیکن ان ممالک کو
جنہوں نےیورپی دنیا کومشکل میں لاکھڑا کیا ہے۔ اس کےخلاف کوئی قدم اٹھانےسےگریزاں
ہیں۔ یہ ممالک اب بھی ہٹ دھرمی کےساتھ معذرت کرنےپر تیار نہیں ہیں۔ عالمی اتحاد کو
سامنےرکھتےہوئےوقت کا تقاضا ہےکہ اقوام متحدہ اور امریکہ آگےبڑھ کر اپنا کردار ادا
کریں۔ تہذیبوں کےتصادم اور مذہبی فساد کو روکنےکےلیےاپنےتمام تر وسائل استعمال کریں
اس کےلیےضروری ہےواضح طور پر یہ کہا جائےکہ مذکورہ اخبارات نےایک جرم کیا ہی‘ جس کی
سزا ہونی چاہیےاور مستقبل میں اس کا اعادہ نہ ہو اس کو یقینی بنانا چاہیی۔
|