kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

ہولوکاسٹ کا انکار؟


 

 

آسٹریا میں Holoaust کا انکار کرنا ایک جرم ہےاور ارونگ کو ایک عدالت سےتین سال کی سزا ملی ہی۔ یہ شخص اپنےآپ کو مورخ کہتا ہےآسٹریا ایک مغربی جمہوری ملک ہےوہاں آزادی اظہار اور گفتار ہونا چاہیی؟ اگر کوئی تاریخی حقیقت ہےتو جو کہ روز روشن کی طرح واضح ہےتو ایک یا چند افراد کےانکار کرنےسےوہ غلط تو نہیں ہو جاتی۔
ارونگ صاحب کا تعلق برطانیہ سےہےانہیں 10 برس کی قید ہو سکتی تھی لیکن انہوں نےاپنےایک او رمقدمہ میں اقرار کیاکہ وہ اب یہ تسلیم کرتےہیں کہ دوسری جنگ عظیم میں 60 لاکھ یہودیوں کو زہریلی گیس دےکر موت کی نیند سلایا گیا تھا۔ 67 سالہ ارونگ صاحب نےکہا کہ دراصل انہوں نےکبھی بھی ہالوکاسٹ کی تاریخی حقیقت سےانکار نہیں کیا اور انہیں بڑا غصہ آتا ہےجب لوگ ان پر منکر ہالوکاسٹ کا الزام لگاتےہیں۔
ارون صاحب کےوکیل کےخیال میں یہ سزا ذرا سخت ہےاور وہ اس کےخلاف اپیل کرنےوالےہیں سرکاری وکیل استغاثہ نےفیصلےپر تبصرےسےانکار کر دیا لیکن اخباری اطلاعات کےمطابق مقدمےمیں اپنےدلائل کےدوران انہوں نےالزام لگایا تھا کہ ارونگ صاحب ایک طرح کا شوکر رہےتھےاور یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نےیہ اقرار نہیں کیا کہ نازیوں نےایک پالیسی کےتحت منظم طریقےسےیہودیوں کو موت کےگھاٹ اتارا تھا۔ مقدمےمیں یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ مورخ نہیں بلکہ تاریخ کو جھٹلانےوالوں میں ہیں۔ ان کےخیال میں آسٹریا کےقانون سےتاریخی تحقیقات میں رکاوٹ نہیں پڑتی اور لوگوں کو ”غلط ہونےکا حق ہی۔“
دوسری جنگ عظیم کےبعد نازیوں کا سراغ لگانےاور انہیں قانون سےسز ادلوانےکےحوالےسےSimon Weisenthal بہت مشہور ہوئےتھی۔ ان کا انتقال ہو گیا ہےلیکن وہ اپنی زندگی میں ایک مرکز بنا گئےتھی۔ اس مرکز کےترجمان نےکہا کہ اس جرم پر ریاست ہائےمتحدہ امریکہ میں سزا ملتی لیکن وہ ہالوکاسٹ سےانکار کرنےوالوں کےخلاف جنگ کرنےکےآسٹریا کےعزم کی قدر کرتےہیں۔ مرکز کےترجمان کےجملےکا اہم حصہ یہ تھا کہ آسٹریا یہ اس لیےکر رہا ہےکیونکہ یہ اس کےنازی ماضی کےحوالےسےاس کی تاریخی ذمہ داری کا حصہ ہی۔
اس تاریخی ذمہ داری کی وجہ؟ Adolf Hitler آسٹریا میں پیدا ہوئےتھےاور جب وہ جرمنی میں برسراقتدار آئےتو جن ممالک پر انہوں نےحملہ اور قبضہ کیا ان میں آسٹریا بھی شامل تھا اور نازیوں نےجس طرح دوسرےمقبوضہ ممالک میں مظالم کیےاسی طرح آسٹریا میں بھی کیی۔
ارونگ صاحب کو 11 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور 20فروری کی امریکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق انہوں نےگرفتار ہونےکےبعد یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ وہ نازی دور کےزہریلی گیس کےکمروں کےوجود کو تسلیم کرتےہیں۔ انہوں نے24000 ڈالر کی ضمانت پر رہائی کی کوشش کی لیکن عدالت نےاسےمسترد کر دیا کیونکہ اسےخطرہ تھا کہ وہ فرار ہوجائیں گی۔ اس سےپہلےانہیں جرمنی کی ایک عدالت نے6000 ڈالر جرمانہ کیا تھا کیونکہ وہ نازی جرمنی میں زہریلی گیس کےکمروں کےوجود کےمنکر تھی۔ 11 نومبر 2005ءکی گرفتاری کی حالیہ الزام کےنتیجےمیں نہیں تھی بلکہ 1989ءمیں ان کی دو تقایر کےحوالےسےتھی جن میں انہوں نےمبینہ طور پرنازی اقدامات سےانکار کیا تھا۔ عدالت میں جب انہیں سزا سنائی گئی تو وہ ششدر نظر آئےتھےان کےوکیل کےمطابق انہیں حمایت میں روزانہ 300 خطوط آ رہےہیں اور وہ جیل میں بھی ایک کتاب لکھنےوالےہیں۔
یہ واقعہ اس لیےتفصیل سےلکھا جارہا ہےکیونکہ پاکستان کےقارئین ان موضوعات سےتسلسل اور تفصیل سےواقف نہیں ہوتےاور تبصرےکیلئےبھی سیاق وسباق کا ہونا ضروری ہی۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)