kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

اسلام کےخلاف سرگرم ناسا


 

1957ءمیں یعنی صدر آئزن باور کےآخری دور میں این ایس اےنےعالمی سطح پر سیاسی و معاشرتی گفتگو اور عسکری سگنلز کی ریکارڈنگ کا کام پہلی مرتبہ آبدوزوں کےذریعہ لینا شروع کیا۔ یہ آبدوزیں جدید الیکٹرانک اور مواصلاتی آلات سےلیس ہوئی تھیں جو مکالمات اور سنگنلز آسانی کےساتھ ریکارڈ کر سکتی تھیں۔ اس کےعلاوہ آبدوزوں میں ایسےآلات اور حساس کیمرےنصب ہوتےہیں جن کےذریعےدنیا بھر کےحساس اور سٹرٹیجک علاقوں کی تصاویر باآسانی بناسکتی ہیں۔ این ایس اےکی اس حکمت عملی کےتحت جو انہیں اس وقت سب سےبڑی کامیابی نصیب ہوئی وہ سابق سوویت یونین کےمیزائل پروگرام سےمتعلق ایسےاشارات کی ریکارڈنگ ‘ تجربات کےدوران میزائل چھوڑنےکی جگہ اور اس کےاہداف کی نشاندہی تھا اس لیےاس بات کا قوی امکان ہےکہ امریکی آبدوزیں اور جنگی بحری جہاز ابھی بھی اس قسم کی کارروائیوں میں منہمک ہیں۔ آج کل ان کےدائرہ عمل میں شط العرب ‘ بحیرہ عرب میں کراچی کا ساحل جہاں سےافغانستان تک کا علاقہ کور کیا جاتا ہی۔ اس کےعلاوہ جنوب مشرقی ایشیاء‘ بحریہ بالٹک اور قزوین کا علاقہ این ایس اےکی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ہی۔
1976ءمیں امریکہ کی جانب سےپہلی مرتبہ سماعتی آلات سےلیس پہلا مصنوعتی سیارہ خلاءمیں بھیجا گیا‘جس نےدنیا کےاس خطرناک ترین ادارےاین ایس اےکی استعداد کو کئی گنا زیادہ بڑھا دیا۔ اس دور میں امریکہ نےاس ادارےکی وساطت سےسابق سوویت یونین اور مشرقی یورپ کےمعاملات میں سب سےزیادہ استفادہ کیا۔ اس کےبعد سےلےکر اب تک امریکہ اس مقصد کےلیےکئی سو مصنوعی سیارےخلاءمیں بھیج چکا ہی۔ جو جاسوسی مقاصد کےلیےدنیا بھر کی نگرانی کرتےہیں۔ کمیونی کیشن کےذرائع ان سیاروں کےذریعےانتہائی وسیع ہوچکےہیں۔ 1987ء میں دنیا بھر میں ٹیلی فونز کی تعداد 447ملین تھی مگر نو سال بعد ہی اس تعداد میں 741ملین کا اضافہ ہوگیا۔ یہ تعداد کمیونی کیشن کے دوسرےذرائع کےعلاوہ ہی۔ 1996ءمیں صرف امریکہ‘ کینیڈا کےدرمیان ہونےوالی ٹیلی فونک مکالمات کا دورانیہ ایک اندازےکےمطابق 5بلین 107ملین منٹ جبکہ چین اور ہانگ کانگ میں ٹیلی فون گفتگو کا دورانیہ مجموعی طور پر دو بلین 775ملین منٹ تھا۔
دنیا بھر کی سماعت اور دوسرےکمیونی کیشن کو ریکارڈ کرنےکےلیےاین ایس اےکو مرکزی حیثیت حاصل ہونےکےبعد سی آئی اےکی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ سی آئی اےکی کارروائیوں کا زیادہ انحصار اپنےکارندوں پر ہی۔ اس لیےسی آئی اےکےامریکی نژاد جاسوسوں کی تربیت میں الیکٹرانک آلات کےذریعہ گفتگو ریکارڈ کرنا خفیہ تصاویر بنانا‘ دستخط اور مہریں تیار کرنا ‘ خطوط کوکھول کر پڑھنا اور پھر انہیں اسی طرح بند کر دینا‘ خفیہ سیاہی سےلکھنا وغیرہ سکھانا این ایس اےکےسپرد ہی۔ اس کی معلومات کا بڑا ذریعہ دوسرےممالک کی خفیہ ایجنسیوں سےمعلومات کا تبادلہ بھی اس کے بڑےذرائع میں شامل ہی۔ مگر این ایس اےکو اپنی تاریخ میں جو سب سےبڑا سبق حاصل ہوا ہےوہ یہ کہ دوست ممالک کی خفیہ ایجنسیوں پر اندھا اعتماد نہ کیا جائی۔
ایرانی انقلاب کےسلسلےمیں این ایس اےنےشاہ کےدور کی ایرانی خفیہ ایجنسی ساوک پر اعتماد کرکےبڑی خطا کھائی تھی۔ جب ساوک نےاین ایس اےکو اطلاع فراہم کی کہ علامہ خمینی جیسا ضعیف اور جلاوطن شخص شاہ ایران کےطاقتور اقتدار کےخلاف کبھی موثر تحریک منظم نہیں کرسکتا مگر معاملہ اس سےالٹ ثابت ہوا اور این ایس اےکی باخبری ایران میں امریکی مفادات کو لےڈوبی ۔اس کےبعد سےیہ ایجنسی حلیف ممالک کی ایجنسیوں پر بھی زیادہ اعتبار نہیں کرتی۔
70ء کی دہائی کےآخر میں این ایس اےاور سی آئی اےنےالیکٹرانک جاسوس ٹیکنالوجی کو بہت ترقی دی۔ اس پروگرام کا نام Speial corportationرکھاگیا۔ اس پروگرام کےتحت چھوٹےسےچھوٹےالیکٹرانک آلات کےذریعےجاسوسی اور مکالمات سننےکا کام بڑےپیمانےپر کیا جاتا ہی۔ ان آلات میں ایک لیزر مائیکرو فون کا ایک چھوٹا سا حصہ کمرےکی کسی بھی کھڑکی کےساتھ لگا دیا جاتا ہی۔ یہ حساس مائیکروفون شیشےکےپار سےآنےوالی صوتی لہروں کو آسانی کےساتھ کیچ کرکےمطلوبہ مقام تک پہنچا دیتا ہےجہاں بغیر کسی رکاوٹ کےتمام گفتگو ریکارڈ کر لی جاتی ہےبلکہ اس لیزرمائیکرو فون کےذریعےکسی دوسری طرف سےبھیجا گیا اشارہ بھی پکڑ ا جاسکتا ہی۔۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)