|
توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
اہانت رسول اور مغرب
مغربی قصہ گوئوں نے"Maumet"کو(جو
لفظ محمد کی بگڑی ہوئی چالیس شکلوں میں سےایک تھا جن کا ذکر آکسفورڈ ڈکشنری میں ہے)
( نعوذ باللہ) بت بنا کر پیش کیا اور یہ لفظ پتلی کےہم معنی بن گیا۔ شیکسپیئر
نےاپنےڈرامےمیں اس لفظ کو اسی مفہوم میں استعمال کیا۔ یہ حقیقت کےساتھ کتنا بڑا
مذاق ہےکہ ایک بت شکن اور توحید خداوندی کےسب سےبڑےعلمبردار کو معبود بناکر پیش کیا
گیا۔“ فلپ کےہٹی نےاپنےپیش روئوں کو غلط فہمی سےتعبیر کرکےان کےجرم کی شناخت کوکم
کرنےکی کوشش کی ہےمگر فی الحقیقت ایسا نہیں تھا‘ کیونکہ مندرجہبالا اقتباسات یہ
ثابت کرتےہیں کہ مستشرقین نےمسلمانوں کی رواداری سےناجائز فائدہ اٹھایا۔اسلام اور
پیغمبر اسلام کےخلاف زہر اگلنا ان کا معمول رہا جس کا سلسلہ مسلمانوں کےاعتدال
پسندانہ اور مفاہمتی رویےکےباوجود ہنوز جاری ہی۔
|