kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

یہ تہذیبوں کی نہیں ‘ ثقافتوں کی جنگ ہے؟


 

آزادی¿ اظہار کی آڑ میں مغرب نےدل آزار کارٹونوں کی شکل میں نبی کریم کی ذات پاک پر حملہ کیا ہی۔ یہ جسارت سب سےپہلےدراصل ستمبر2005ءمیں کی گئی تھی جب ڈنمارک میں اوسط درجےکی اشاعت رکھنےوالےایک اخبار (جو روزانہ ڈیڑھ لاکھ کی تعداد میں شائع ہوتا ہی) Jyllands Postanمیں حضور کی شان میں گستاخی کرتےہوئےبارہ کارٹون شائع کیےگئی۔ ہم اسےبھی توہین رسالت اور اہانت رسول سمجھتےہیں کہ یہاں ان خاکوں کےمندرجات کا ذکر کیا جائی۔ اسی پر ہی بس نہ کی گئی بلکہ چند ماہ بعد جنوری 2000ء کےوسط میں ناروےکےاخبار Magazineنےیہی کارٹون دوبارہ شائع کر دیئی۔ پھر یہی کام فرانس کےمشہور اخبار Monde Le نےبھی کر ڈالا۔ یہ جسارتیں اور بیہودگیاں اس کےسوا اور کیا ہوسکتی ہیں کہ عالم مغرب دانستہ مسلمانوں کو مشتعل کرنےکی کوششیں کر رہا ہی۔ مسلمانان عالم نےبجا طور پر بروقت ان کےخلاف احتجاج کیا ہےاور یہ سلسلہ ساری دنیا میں جاری ہی۔ دمشق اور بیروت میں ڈنمارک کےسفارتخانوں کو نذر آتش کیا گیا ہی۔ ناروےکےاخبار کو بم سےاڑانےکی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ ایران نےکارٹون شائع کرنےوالےمغربی ممالک کےتمام ٹھیکےمنسوخ کر دیئےہیں۔ برطانوی ہائوس آف لارڈر کےمسلمان رکن لارڈ نذیر احمد نےاپنےایک بیان میں کہا ہےکہ یہ کارٹون شائع کرنےسے ثابت ہوتا ہےکہ مغرب ایک بار پھر فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہی۔ برطانیہ میں ایک سروےمیں انکشاف کیا گیا ہےکہ 52فی صد برطانوی مسلمانوں نےکہا ہےکہ کسی بھی اخبار کو آزادی اظہار کےنام پر توہین رسالت کا حق نہیں ہی۔ پاکستان نےکارٹون شائع کرنےوالےسارےممالک کےسفیروں کو اسلام آباد کی وزارت خارجہ میں طلب کرکےان سےسخت احتجاج کیا ہی۔ افغانستان میں اسی سلسلےمیں احتجاج کےدوران پانچ افراد سرکاری گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوچکےہیں۔ پاکستان نےتوہین آمیز کارٹون شائع کرنےوالےممالک سےادویات درآمد نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہی۔ طالبان کی باقیات نےاعلان کیا ہےکہ توہین آمیز کارٹون کی اشاعت کا بدلہ لینےکےلیے100 خودکش حملہ آور تیار ہیں۔ کوفی عنان نےکہا ہےکہ توہین آمیز کارٹون شائع کرکےمغربی ممالک کےاخبارات جلتی پر تیل چھڑک رہےہیں۔ وزیراعظم شوکت عزیز نےایک انٹرویو میں کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی ہم نےکھل کر مذمت کی ہی۔ 12فروری 2006ءکو ”قومی مجلس مشاورت برائےتحفظ ناموس رسالت“ نےاعلان کیا کہ ان کارٹونوں کےخلاف 19فروری کو اسلام آباد اور بعدازاں 3مارچ 2006ءکو ملک گیر ہڑتال کی جائےگی۔ 11فروری 2006ءکو یہ خبر بھی آئی کہ ناروےکےجس اخبار (Magazane)نےڈنمارک کےاخبار سےکارٹون لےکر شائع کیےتھی۔ اس کےایڈیٹر ویجون سیلبک نےمسلمانوں سےمعافی مانگ لی ہی.... لیکن اس سارے قضیی¿ کی جڑ فلیمنگ روز نےمسلمانوں اور عالم اسلام سےمعذرت کرنےسےصاف انکار کر دیا ہی۔ڈنمارک کی حکومت بھی اس کےساتھ برابر کھڑی ہےاور امریکی صدر جارج ڈبلیو بش بھی کھل کر ڈنمارک کا ساتھ دینےکا اعلان کر چکےہیں۔
ان توہین آمیز خاکوں کی وجہ سےعالم اسلام کےساتھ عالم مغرب اور شمالی امریکہ میں بھی مسلمان سراپا احتجاج بنےہوئےہیں۔ مسلمانوں کی طرف سےمطالبہ کیا جا رہا ہےکہ ڈنمارک‘ ناروی‘ سپین اور فرانس کےجن اخبارات و جرائد نےنبی کریم کی شان اقدس میں گستاخی کرتےہوئےتوہین آمیز کارٹون شائع کیےہیں‘ وہ سب مسلمانوں سےمعذرت کریں۔ حیرانی کی بات ہےکہ زیادہ تر اخبارات نےمعذرت کرنےسےانکار کر دیا۔ مذکورہ ممالک کےسربراہان مملکت نےبھی معذرت کرنےسے‘ یہ کہتےہوئےانکار کر دیا کہ ہمارےملک کےاخبارات آزاد ہیں۔ ہم انہیں دبائو ڈال کر معذرت کرانےپر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ کہ ان خاکوں کی اشاعت میں چونکہ ہمارا کوئی کردار نہیں ہےاس لیےہم مسلمانوں اور اسلامی ممالک سےمعافی کیوں مانگیں ؟ اگر چہ بعض اخبارات کےمدیران کو برطرف کیا جاچکا ہی‘ لیکن احتجاج کا سلسلہ ابھی جاری ہی‘ حیرت کی ایک بات یہ بھی ہےکہ گزشتہ ستمبر2005ءمیں جب یہ اہانت آمیز کارٹون سب سےپہلی بار ڈنمارک کےاخبار Jyllands Postenمیں شائع ہوئےتو ان کےبارےمیں کوئی احتجاج سامنےنہیں آیا تھا‘ لیکن انہی کارٹونوں کو جب بعد ازاں یورپ کےدوسرےمختلف اخبارات نےشائع کیا تو پھر ان کےخلاف ہر طرف سےشور مچنا شروع ہوگیا۔ ہفت روزہ ”ٹائم“ کا کہنا ہےکہ جرمنی ‘ناروی‘ سپین اور فرانس میں متعین عرب ممالک کےسفیروں نےسب سےپہلےان کارٹونوں کےبارےمیں اپنےاپنےممالک کوآگاہ کیا اور یوں یہ سلسلہ مزید آگےپھیلتا چلاگیا۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)