kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

توہین رسالت کےخلاف عالمی حکمت عملی


 

بلکہ مسلم دنیا کی امنگوں اور جذبات کےاظہار میں پیش پیش ہیں‘ اس طرح اسلامی ممالک کےاندر امن و امان کےساتھ احتجاجی مظاہرےبھی ہوسکتےہیں اور غیر مسلم دنیا پر یہ دبائو بھی بڑھایا جاسکتا ہےکہ وہ توہین رسالت سےباز رہی۔
تازہ ترین اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم گروپ نےتوہین آمیز خاکوںکا مسئلہ جنرل اسمبلی میں اٹھانےکا اعلان کیا ہی۔ اسلامی ممالک کےسفیروں کےایک اجلاس میں پاکستان کی طرف سےجنرل اسمبلی میں پیش کرنےکےلیےتجویز کردہ قرارداد میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اس مقصد کےلیےاقوام متحدہ میں پاکستان‘ ترکی‘ آذربائیجان‘ انڈونیشیا اور سینی گال کےسفیروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہی۔ جس سےخطاب کرتےہوئےاقوام متحدہ میں پاکستان کےسفیر منیر اکرم نےکہا کہ اگر ہم نےاپنےدین اور پیغمبر کو بھی نشانہ بنائےجانےپر ردعمل ظاہر نہ کیا تو پھر ایسا کب کریں گی۔ ہمیں پورےجذبےکےساتھ اپنےموقف کا اظہار کرنا چاہیی۔ او آئی سی گروپ کےچیئرمین یمن کےسفیر عبداللہ السعیدی نےخاکوں کی اشاعت کےحوالےسےاو آئی سی کےوفد کی اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کوفی عنان اور یورپی یونین کےنمائندوں کےساتھ ملاقات کےبارےمیں بریفنگ دی۔ اقوام متحدہ میں تمام مسلم ممالک کےسفیرں نےپاکستانی تجویز کی بھرپور حمایت کی۔ یہاں اس بات سےبھی اتفاق کیا گیا کہ مذاہب اور ثقافتی اقدار کےتحفظ کی ٹھوس ضمانت کےبغیر اقوام متحدہ کی نئی حقوق انسانی کونسل کےقیام کےبارےمیں کوئی مصنوعی ڈیڈلائن قبول نہیں کی جائےگی۔
حضور ختم المرسلین نبی کریم کی ذاتِ اقدس کی توہین پر مشتمل خاکوں کی اشاعت کےنتیجےمیں بلاشبہ اس وقت نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ امریکہ اور تمام مغربی ممالک میں شدید احتجاجی مظاہرں کا سلسلہ جاری ہےاور مسلمانوں کےاس ردعمل نےغیرمسلموں بالخصوص کئی مغربی سیاستدانوں اور عیسائی مذہبی رہنمائوں کو بھی پوری امت مسلمہ کےجذبات کو ٹھیس پہنچانےکی غلط حرکت کےاعتراف پر مجبور کر دیا ہی۔ پاکستان کےدورےپر آئےہوئےدولت مشترکہ کےسیکرٹری جنرل ڈان سی میکنن نےاسلام آباد میں وزیراعظم شوکت عزیز اور کئی اپوزیشن رہنماوں سےملاقات کےبعد اخبار نویسیوں سےبات چیت کرتےہوئےکہا کہ ہمیں مغربی اخبارات میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر شرمندگی ہی۔ آزادی صحافت کو حدود کےاندر رہنا چاہیےاس طرح کےواقعات کو روکنےکےلیےہم مختلف ممالک کی طرف سےشروع کی گئی کوششوں کی حمایت کرتےہیں۔ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ یہ آزادی صحافت کےسراسر منافی اور اس کا غلط استعمال ہی۔ دولت مشترکہ میں 53 ممالک شامل ہیں اور ہم اس پلیٹ فارم سےرواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینےکےلیےکام کر رہےہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شوکت عزیز نےان پر واضح کیا کہ بعض یورپی ممالک کےاخبارات میں گستاخی رسول پر مبنی خاکوں کی اشاعت نےپوری امت مسلمہ کےجذبات کو مجروح کیا ہی۔ اس کےنتیجےمیں پیدا ہونےوالی صورت حال تہذیبوں کےدرمیان تصادم کا باعث بن سکتی ہی۔ دریں اثناءناروےکےمذہبی رہنمائوں‘ چرچ آف ناروےکےپادری فادر گائیرہ بلےاور فادر کنوٹ کتل کےعلاوہ ناروےکی امام کمیٹی کےقائدامام محبوب الرحمن ‘ عالمی مذاہب کونسل کےمشیر ڈاکٹر محمد علی سیف نےوزیراعظم کےمعاون خصوصی محمد علی درانی کےہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےان خاکوں کی اشاعت کو مسلمانوں اور یورپ کےدرمیان تصادم کی سازش قرار دیتےہوئےکہا کہ یہ مذموم حرکت عالمی امن کے لیےبھی ایک سنگین خطرہ ہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناروے کی عیسائی سوسائٹی نےمسلمانوں کےساتھ مل کر توہین رسالت کےاقدام کی مذمت کی اور اسےمسلمانوں اور عیسائیوں کےلیےیکساں تکلیف دہ قرار دیا۔ امریکہ کےسابق صدر کلنٹن بھی اپنےحالیہ دورہ پاکستان کےدوران ان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی سختی سےمذمت کرتےہوئےاسےبین المذاہب ہم آہنگی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دےچکےہیں۔ انہوں نےان خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام میں ہونےوالےردعمل کو بھی جائز قرار دیا اور آزادی صحافت کےغلط استعمال کی بھی مذمت کی۔
جہاں تک پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں ہونےوالےشدید ترین ردعمل کا تعلق ہےوہ احتجاجی مظاہروں‘ ریلیوں اور جلسےجلوسوں کی شکل میں جاری ہی۔ پاکستان سمیت بعض اسلامی ممالک سےڈنمارک نےاپنےسفیروں کو واپس بلا لیا ہےاور شام ‘ ایران ‘ سعودی عرب اور پاکستان نےبھی ڈنمارک سےاپنےسفیر واپس بلا لئےہیں۔ کئی اسلامی ممالک کےتجارتی اور کاروباری اداروں نےبھی ڈنمارک سےدرآمدات کا سلسلہ منقطع کر دیا ہی۔ ادھر اسلامی کانفرنس کی تنظیم کےسیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نےاو آئی سی کےوزرائےخارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانےکےلیےرکن ممالک سےرابطےشروع کر دیئےہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)