kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش

 

دنیا کو تہذیبی تصادم سےبچایا جائی؟


 

اس طرح آزادانہ اظہار کےمطلق حق کی تعزیر کسی فرد کےحقوق کو توازن عطا کرنےکیلئےعمل میں لائی جاتی ہی۔ بعینہ اگر کسی کا کوئی عمل ایک خاص قوم یا ملت کےجذبات کو ٹھیس پہنچانےکا باعث بنتا ہےتو آزادی تقریر کی آڑ میں اسےکبھی جائز نہیں گردانا جا سکتا‘ مزید برآں بہت سےملکوں میں مخصوص قومی اداروں کےدستور کو تضحیک وتوہین قانونی طور پر قابل گرفت ہےاور اس کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہی۔ ان قومی اداروں میں فوج‘ قانونی عدالتیں یا پارلیمنٹ شامل ہیں‘ اس طرح دنیابھرمیں توہین عدالت کا قانون موجود ہےجو آزادی تقریر پر سخت پابندیاں عائد کرتا ہےاس کی خلاف ورزی کرنےپر قید کی سزا دی جا سکتی ہےاگر مطلق آزادی اظہار کا قانون موجود ہےتو ان قوانین پر اعتراضات کیوں نہیں اٹھائےجاتی؟ کسی فرد کی عزت وآبروکا تحفظ ایک بنیادی انسانی حق ہےجس میں نازیبا کلمےاور گستاخانہ الفاظ کہنےاور لکھنےکی ممانعت‘ ہتک عزت پر پابندی اور مذہبی آزادی کا تحفظ شامل ہی۔ اقوام متحدہ کا منشور اور بہت سےممالک کےدساتیر اور قوانین میں ان حقوق کےتحفظ کی شق موجود ہی۔
UNO چارٹر کے(ii) کےمطابق اقتصادی‘ سماجی‘ ثقافتی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کےاحترام کی حوصلہ افزائی کرنا‘ سب کیلئےبلاامتیاز نسل‘ جنس‘ زبان ومذہب کی آزادی انسانی حقوق کو تسلیم کیا گیا۔ اپنےمذہب یا عقائد کی آزادی کو ظاہر کرنےپر صرف ایسی حدود عائد کی جائیں گی جو جمہوری معاشرےمیں عوام کےاجتماعی تحفظ‘ عوامی نظم ونسق کی بحالی‘ صحت یا اخلاق عامہ یا دوسروں کےحقوق اور آزادیوں کی حفاظت کیلئےضروری ہوں اور ان کیلئےقانونی ضابطےموجود ہوں۔
”کانگریس مذہب کو قائم کرنےیا اس کی آزادی میں رخنہ اندازی کرنےیا تقریر اور پریس کی پابہ زنجیر کرنی‘ یا لوگوں کےآزادانہ اجتماع کےحق کی پاسداری اور حکومت کو شکایات کےحوالےسےروکنےکیلئےکوئی قانون وضع نہیں کرےگی۔“
ریاست ہائےمتحدہ امریکہ کا دستور‘ ترمیمی بل برائےحقوق: ”کانگرس مذہب کو قائم کرنےیا اس کی آزادی میں رخنہ اندازی کرنی‘ تقریر اور پریس کی آزادی کو پابہ زنجیر کرنےیا لوگوں کےآزادانہ اجتماع کےحق کی پاسداری اور حکومت کو شکایات کےازالےسےروکنےکیلئےکوئی قانون وضع نہیں کرےگی“ بعض امریکی ریاستوں نےگستاخانہ تضحیک وتنقید کی روک تھام کےحوالےسےقوانین اپنی قانون کی کتابوں میں درج کر رکھےہیں۔ (باب 272‘ سیکشن 360) ”جو کوئی بھی خدا کےپاک نام پر دانستہ گستاخانہ اور بےادبی کےالفاظ کہتا ہےیا خدا کےبارےمیں بدزبانی‘ بیہودہ‘ گستاخانہ زبان درازی اور یاوہ گوئی سےکام لیتا ہےیا اس کی مخلوق مملکت یا حتمی انصاف کرنےوالی ہئیت مقتدرہ کو ہدف بناتا ہےیا یسوع مسیح یا مقدس روح کی تضحیک کرتا ہی‘ مقدس صحیفوں میں درج خدائی فرامین کی ہتک اور توہین کرتاہےاسےجیل میں قید کی سزا دی جائےگی۔“
گستاخانہ کلمات اور بےادبی کی سزا اور حوصلہ شکنی کیلئےدرج ذیل ممالک میں قوانین موجود ہیں۔
آسٹریا (آرٹیکل 189,188کریمینل کوڈ) فن لینڈ (سیکشن 10 چپیٹر 17 پینل کوڈ) جرمنی (آرٹیکل 525 کریمینل کوڈ) نیدرلینڈ (آرٹیکل 147 کریمینل کوڈ) سپین (آرٹیکل 525 کریمینل کوڈ) آئرلین (آئرلینڈ کےدستور کےآرٹیکل 40,6,11 کےمطابق کفریہ مواد کی اشاعت ایک جرم ہی۔ منافرت ایکٹ 1989 کےامتناع میں ایک گروہ یا جماعت کیلئےمذہب کےخلاف نفرت بھڑکانا بھی شامل ہی۔ کینیڈا (سیکشن 296 کینیڈین کریمینل کوڈ) عیسائی مذہب کی تنقیص تضحیک ایک جرم ہی۔ نیوزی لینڈ (سیکشن 123 نیوزی لینڈ کرائمز ایکٹ 1961
مثال کےطور پر عیسائی دنیا میں گرجوں کی تقدیس کو قانون کا درجہ حاصل ہی‘ بعض یورپی ممالک کےدساتیر میں ان کو تحفظ فراہم کیا گیا ہی‘ ڈنمارک کےدستور کی سیکشن 4 (سٹیٹ چرچ) کی مثال موجود ہےجس میں کہا گیا ہی۔
”اوینجیلیکل لوتھرن (پروٹسٹنٹ) چرچ ڈنمارک کا ریاستی قائم کردہ چرچ ہو گا اور اس کی مدد واعانت ریاست کےذمہ ہو گی۔“
مذکورہ بالاقوانین سےیہ بات اظہر من الشمس ہےکہ آزادی تقریر ایک بنیادی حق تو ہےمگر یہ ایک مطلق حق نہیں‘ ماضی میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسی کتابیں اور اخباری مضامین شائع ہوئےہیں۔ جن میں سلام کو ہدف تنقید بنایا گیا ہےاور مسلمانوں کےبنیادی عقائد کی تضحیک کوشش کی گئی ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *

tohin-e-risalat, sher angaiz mawad ki ashat, izhar ki azadi ya sher angezi, panja-e-yahood or europe, yahudioN ki sharartain, sazish ke muharrikat, maghrib ki islam mukhalifat, holocaust ka inkar, denark ka khaka, tahziboN ka tasadam, salibi jangoN ka naya silsila, shatim rasool ki saza or muafi, denmark ka boycott, jang, war, pyena round table conference, salahud din ayyubi, talash-e-aman, naqli qurran ki taqseem, pur tashaddud ahtajaj ke muashi muzimmarat, fikri pasmandgi ka shikar europian media

 

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)