|
توہین رسالت: غیرت ایمانی کی آزمائش
شاتم رسول کی سزا اور اس کی معافی
ان دلائل کےپیش نظر درست یہی ہےکہ شاتم
رسول کی سزا قتل ہےاور اس کی سچی یا جھوٹی توبہ اسےاس سزا سےنہیں بچا سکتی۔ اس
سلسلہ میں مسلمانوں کو مغرب اور اس کی نام نہاد تہذیبی اقدار سےمرعوب ہو کر
اپنےموقف میں کسی طرح کی لچک پیدا نہیں کرنی چاہیےاگر برطانیہ وامریکہ میں آزادی
تحریر وتقریر کےباوجود ملک اور اس کےآئین میں حضرت عیسیٰ اور ملکہ کی توہین جرم
ہےاور اگر روس میں لینن کو گالی دینا قابل تعزیر ہےتو ہمیں اپنےآقا کی توہین کےجرم
کی سزا کےببانگ دہل اعلان سےکون روک سکتا ہی؟ ہماری تو متاع ایمان کی بقا کی ضمانت
ہی نبی کریم کی ذات والا سےمحبت اور آپ کی عظمت وتوقیر ہی۔
|