|
پیش لفظ
ادارہ کتاب گھر http://www.kitaabghar.com جنوری
۲۰۰۴ء میں قائم کیا گیا تھا، اور
اسکا واحد مقصد نئی نسل کو کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کرنا ہے۔ آج جب کتابیں پڑھنا
بالعموم اور خرید کر پڑھنا بالخصوص کم ہو گیا ہے، ایسے میں یہ بہت ضروری تھا کہ
ایسے کچھ اقدام کیے جائیں تاکہ کتابوں سے، جو کہ انسان کی بہترین دوست ہیں، رابطہ
قائم رہے، تعلق استوار رہے۔کمپیوٹر اور انٹرنیٹ آج تقریباً ہر گھر میں موجود ہے۔
نوجوان نسل اپنے فرصت کے لمحات میں اسے ہی استعمال کرتے ہیں۔ یہ استعمال تعلیم کے
لیے بھی ہو سکتا ہے اور محض تفریح کے لیے بھی۔ ہر دو صورتوں میں بہرحال یہ معلومات
کا بیش بہا خزانہ ہے۔
ادارہ کتاب گھر نے ان ہی دو چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے مُفت کتابوں (e-books) کی
فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ۔ وسائل کی کمیابی اور وقت کی کمی کے باعث یہ سلسلہ ذرا
سُست رہا، لیکن مسلسل چلتا رہا۔ کتاب گھر پر موجود کتابوں کی افادیت سے کسی کو بھی
انکار نہیں، لیکن ہمارے بہت سے قارئین کا اصرار تھا کہ تنقید نگاری اور تجریدی ادب
کے ساتھ ساتھ دلچسپ، عام فہم اور مشہور و معروف ادیبوں، مصنفین اور شعراءکرام کی
کتابیں بھی آن لائن کی جائیں۔ پبلشرز حضرات کے عدم تعاون اور فنڈز کی کمی کے باعث
ہم یہ نہ کر سکے۔ تاہم اب ہم اس مقصد میں کامیاب ہوتے جا رہے ہیں۔
عمران سیریز کاپہلا ناول © ©”خوفناک عمارت“پیش کرتے ہوئے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ جلد
ہی کرنل فریدی اور میجر پرمود کا بھی کم از کام ایک کارنامہ ضرور اپنے قارئین کی
نذر کریں گے۔ سو اسی وعدے کو پورا کرتے ہوئے ”دلیر مُجرم “حاضر ہے۔
”دلیر مُجرم‘ ادارہ کتاب گھر کی طرف سے، خود کمپوز کروا کر، پیش کی جانے والی تیسری
کتاب ہے۔ یہ کتاب انڈیا سے ہمیں ایک ابنِ صفی کے مداح نے بھیجی ہے، اور اسکے لیے ہم
انکے بے حد ممنون ہیں۔ یہ کتاب (ناول) اردو ادب کے شہرہ آفاق مصنف ابنِ صفی
کےجاسوسی دُنیا سیریز (حمید ۔ فریدی) سلسلے سے لی گئی ہے۔اس کتاب کی خاص بات یہ ہے
کہ یہجاسوسی دُنیا سیریز سلسلے کا پہلا ناول ہے ۔۔ انشاءاللہ ہم ابن صفی کے دیگر
کردار کرنل فریدی اور میجر پرمود کا بھی کم از کم ایک کارنامہ اپنے قارئین کو ضرور
پیش کریں گے۔
آپ لوگ اپنی آراءسے نوازتے رہیں تاکہ ہم بہتر انداز میں اُردو زبان، اور اُردو
بولنے والوں کی خدمت کر سکیں۔
ادارہ کتاب گھر
|