kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



جینی

 

(شفیق الرّحمٰن)

 

 


دور دور تک امراءاور وزراءبیٹھے ہیں۔پر ہول خاموشی طاری ہے۔ موسیقار کو بلایا جاتا ہے۔ ایسے ماحول میں شوخ موسیقی سے بے ادبی میں شمار ہوگی۔ غمگین موسیقی بھی موزوں نہیں۔ ہلکی پھلکی چیزوں سے بھی موسیقار گریز کرے گا۔ وہ اپنے جوہر دکھانا چاہتا ہے.... ان سب باتوں کو مد نظر رکھ کر وہ جو چیز چنے گا وہ درباری ہے۔
جینی سنتی رہی۔ پھر ایک روز اس نے مجھے چند تصویریں دکھائیں جو اس نے خود بنائی تھیں۔ اسے مصوری کا شوق ضرور تھا۔ لیکن معمولی سا۔ یہ اس کی پہلی کوشش تھی ۔ ان تصویروں میں اس نے ذہنی تاثرات برش کے ذریعے کاغذ پر منتقل کئے تھے وہ تاثرات جو مختلف راگنیاں سن کر اس نے محسوس کئے نغمے اس نے پہلے کبھی نہیں سنے تھے۔ ہندوستانی موسیقی اس کے لئے بالکل نئی چیز تھی۔ جو گیا کی تصویر میں تا حد افق ننھے منے خود روپھول کھلے ہوئے تھے، چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پھول جن میں کلیاں بھی شامل تھیں اور ادھ کھلے ہوئے غنچے بھی۔ پتیوں پر شبنم کے قطرے چمک رہے تھے۔ پس منظر دور افق کے پرے برفانی چوٹیاں تھیں، اونچی اونچی برف سے لدی ہوئی چوٹیاں.... جن سے نورانی شعاعیں منعکس تھیں۔ پودوں کے سائے شبنم کے چمکیلے قطرے اور جگمگاتی چوٹیاں.... سب اس امر کے شاہد تھے کہ سورج ابھی ابھی نکلا ہے اور سارے نظارے پر ایک اوس سی دھند پھیلی ہوئی تھی۔ ہلکی ہلکی نوزائیدہ دھند جس نے فضا میں رنگ و بو کے اس طوفان کے باوجود ایک غمگین تاثر پیدا کردیا تھا۔
جینی سنتی رہی۔ پھر ایک روزاس نے مجھے چند تصویریںد کھائیں جو اس نے خود بنائی تھیں اسے مصوری کا شوق ضرور تھا ۔ لیکن یونہی معمولی سا ۔ یہ اس کی پہلی کوشش تھی ان تصویروںمیں اس نےو ذہنی تاثرات برش کے ذریعے کاغذ پر منتقل کئے تھے وہ تاثرات جو مختلف راگنیاں سن کر اس نے محسوس کئے نغمے اس نے پہلے کبھی نہیں سنے تھے ہندوستانی موسیقی اس کےلئے بالکل نئی چیز تھی ۔ جو گی کی تصاویر میں تاحد افق ننھے ننھے خود رد پھول کھلے ہوئے تھے ‘ چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پھول جن میں کلیاں بھی شامل تھیں اور ادھ کھلے ہوئے غنچے بھی ۔ پتیوں پر شبنم کے قطرے چمک رہے تھے ۔ پس منظر دور افق کے پرے برفانی چوٹیاں تھیں ‘ اونچی اونچی برف سے لدی ہوئی چوٹیاں....جن سے نورانی شعاعیں منعکس تھیں ۔ پودوں کے سائے شبنم کے چمکیلے قطرے اور جگمگاتی چوٹیاں.... سب اس امر کے شاہدتھے کے سورج ابھی بھی نکلا ہے اور سارے نظارے پر ایک اداس سی دھند پھیلی ہوئی تھی ۔ ہلکی ہلکی نوزائیدہ دھند جس نے فضا میں رنگ وبوکے اس طوفان کے باوجود ایک غمگین تاثر پیدا کردیا تھا ۔
دوسری تصویر مالکوس کی تھی ‘ اس میں سمندر کی لہروں کو پیانو کے پردوں سے کھیلتے ہوئے دکھایا تھا سفیداور سیاہ پردوں کی لڑیاں نہروں پر تیررہی تھیں ۔ کبھی بھی ایک اونچی سی لہر آتی تو سارے پودوں کو ایک سخت بلندیوں پر لے جاتی۔ راگ کی روانی اور زیر وبم کو لہروں کے کھیل سے ظاہر کیا گیا تھا ۔
چھایا نٹ کی تصویر منظوم موسیقی تھی ۔ جس میں مچنتے ہوئے شوخ نغمے مرتعش تھے ۔ چنچل رقاصائیں گھنگھرو باندھے ناچ رہی تھیں ہر جبنش میںبلا کا لوچ تھا مخمور کر دینے والی مستی تھی ۔
جینی انکار کرتی رہی لیکن میں نے ان تصویروںکو نمائش میں رکھوا دیا ۔ ایک روزہم نماش میں تھے کسی نے یونہی جینی کا نام لے لیا ۔چند لمحوںمیں ہجوم اکٹھا ہوگیا یہ سب جینی کے مداح تھے جو اس کی تعریفیں کرنے لگے ۔اس روز معلوم ہوا کہ جینی مشہور ہوتی جارہی تھی۔ قریب ہی بہت بھیڑ ہورہی تھی ایک چینی پہلوان کی کشتی تھی ۔ سانگ یا کچھ ایساہی نام تھا لوگ دور دور سے اسے دیکھنے آئے تھے اسے ہجوم نے گھیررکھا تھا ۔ جہاں وہ اس قدر ہردلعزیز ثابت ہورہا تھا وہاں اس کے حریف کو جو مقامی پہلوان تھا کوئی پوچھتا ہی نہ تھا۔ کشتی شروع ہوئی ٬‘ غل مچ گیا ۔ کچھ دیر برابر کا مقابلہ رہا ۔ پھر دفعتا ۔مقامی پہلوان نے سانگ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر سرسے اونچا اٹھا لیا اس پر آوازے کسنے شروع کردیئے ۔ اس پر اشتہار اور کاغذوں کے ٹکڑے پھینک کر اکھاڑے میں تنہا چھوڑ دیا سانگ ایک بنچ پر اکیلابیٹھا تھا جینی مسکراتی ہوئی گئی اور اس سے باتیں ۔ سے پسینہ پونچھنے کے لئے اپنا چھوٹا سا معطر رومال دیا جسے اس نے شکریے کے ساتھ لے لیا ۔ جینی کی پیاری مسکراہٹ اور دلکش باتوں نے اسے موہ لیا۔

 

Go to Page:

*    *    *

Jeeni by Shafiq ur Rehman, well known urdu afsana nigar, and story writer

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)